#5359

مصنف : ڈاکٹر عبد الرؤف

مشاہدات : 16375

بچوں کی نفسیات

  • صفحات: 323
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8075 (PKR)
(پیر 18 جون 2018ء) ناشر : فیروز سنز، لاہور۔ کراچی

آج دنیا سائنس وٹیکنالوجی اور دیگر علوم وفنون میں بہت ترقی کر رہی ہے مگر جب بھی ہم انسانی معاشرے کا جائزہ لیتے ہیں تو ہر طرف چوری‘ بے ایمانی‘ لوٹ کھسوٹ‘ زناکاری وفحاشی‘ کذب بیانی اور وعدہ خلافی‘ مکاری ودغا بازی‘ شروفساد اور قتل وخون ریزی کا بازار گرم نظر آتا ہے۔ علی الاعلان تہذیب وشرافت‘ اخلاق عالیہ اور انسانی قدروں کی پامالی ہو رہی ہے۔ انس سب  برائیوں کی وجہ کیا ہے؟ تو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے کے بعد ذہن اسی طرف جائے گا کہ تربیت کی کمی ہے اور آج ہمارے معاشرے میں تعلیم یافتہ اور غیرتعلیم یافتہ طبقہ دونوں طرف تربیت کی کمی پائی جاتی ہے اور سب سے زیادہ ضرورت بچوں کی بچپن سے ہی اچھی تربیت کی ضرورت ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی  اسی موضوع کے حوالے سے ہے جس میں بچوں کی نفسیات کا جائزہ لیتے ہوئے چند اہم باتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے اور کتاب کے تین حصے کیے گئے ہیں‘ پہلے حصے میں بچوں کی سائنسی سوجھ بوجھ جس میں بچوں کی نفسیات کی کہانی اور بچوں کے مطالعہ کے نظریے اور طریقے کو بیان کیا گیا ہے اور دوسرے میں بچوں کی زندگی کو موضوع بحث بنایا گیا ہے جس کے ذیل میں بچوں کے کھیل اور تفریحیں‘ بچوں کی عادتیں‘ بچوں کی خطائیں اور حیلے بہانے‘ بچوں کے جھوٹ‘ بچوں کے خوف‘ بچوں کے خواب‘ بچوں کے جرائم‘ بھگوڑے اور آوارہ بچے‘ بچوں میں چوری چکاری‘ بچوں میں قمار بازی اور پھسڈی بچے وغیرہ موضوع زیر بحث لائے گئے ہیں۔ اور حصہ سوم میں بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے بچوں کی تعلیم بچوں کی جذباتی تربیت‘ بچوں کی جنسی تعلیم‘ بچوں کی معاشرتی تعلیم‘ محنت ومشقت کی تربیت‘ بچوں کی اخلاقی اور مذہبی تعلیم کو بیان کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ بچو ں کی نفسیات ‘‘ڈاکٹر عبد الرؤف کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

زیر تکمیل

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 101391
  • اس ہفتے کے قارئین 314146
  • اس ماہ کے قارئین 101391
  • کل قارئین113993391
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست