نماز دین اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں دوسرا اور نہایت اہم رکن ہے ۔ جس کی ادئیگی میں ہم عموما کوتاہی برتتے ہیں ۔ عمار بن یاسر بیان کرتے ہیں ، کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : انسان نماز سے فارغ ہوتا ہے اور اس کے لئے اس کی نماز سے صرف دسواں اور نواں ، آٹھواں ، ساتواں ، چھٹا ، پانچواں ، چوتھا ، تیسرا یا آدھا حصہ ہی لکھا جاتا ہے ۔ ابودوؤد : 796 نماز دراصل اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے دن میں پانچ بار اپنے لئے مغفرت اور بھلائی مانگنے کا ذریعہ ہے ۔ نماز ادا کرنے کا طریقہ بھی اللہ رب العزت نے جبرائیل امین کے ذریعہ نبی کریم کو سکھایا ۔ اس لئے صحیح طریقے سے ہم نماز اس وقت تک ادا نہیں کر سکتے جب تک رسول اللہ کے سکھائے ہوے طریقہ نماز کی کیفیات ، واجبات ، اداب ، کیفیات اور ادعیہ و اذکار کے بارے میں پوری طرح اگاہ نہ ہوں ۔ نماز میں کھڑے ہونے ، رکوع و سجود اور تشہد کے قواعد و ضوابط کا علم ہونا ضروری ہے ۔ یہ کتاب ان تمام پہلووں پر احسن طریقے سے روشنی ڈالتی ہے ۔ اس لئے اس کتاب کو ھئیات الصلوۃ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے یعنی دوران نماز جسمانی کیفیات اور حرکات و سکنات کو آنحضرت ﷺ کے ارشادات کی روشنی میں واضح فرمایا گیا ہے ۔ نیز برآں یہ ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا ہے کہ نماز اسی طرح ادا کرو جس طرح تم مجھے ادا کرتے ہوے دیکھتے ہو ۔ چناچہ اس کتاب میں مستند احادیث سے آپ کا طریقہ صلاۃ واضح کیا گیا ہے ۔(ع۔ح)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
اللہ سے گفتگو کے آداب |
|
11 |
ارشادات ربانی |
|
13 |
فرمان رسول ﷺ بھی وحی الہٰی ہے |
|
16 |
احادیث مبارکہ |
|
16 |
صفوں کی درستگی |
|
18 |
فرشتوں کا صفیں باندھنا |
|
19 |
کندھے سے کندھا اور قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہونا |
|
20 |
نمازیوں کے درمیان فاصلہ میں سے شیطان کا داخل ہونا |
|
21 |
بے مقصد نمازیں |
|
24 |
نماز کیسے ادا کرنی چاہیے؟ |
|
27 |
رسول اللہ ﷺ کی ادائیگی نماز کا طریقہ |
|
29 |
قواعد نماز |
|
34 |
نماز کی نیت کرنا |
|
35 |
ہاتھ اٹھانا |
|
36 |
رفع الیدین کے بارے میں تقریبا ً چار سو احادیث |
|
38 |
قیام نماز |
|
44 |
جہری نمازوں میں امام کے پیچھے اونچی آواز میں ’’آمین‘‘ کہنا |
|
49 |
مولانا عبدالحئی حنفی کا فرمان |
|
50 |
شیخ عبدالقادر جیلانی کا فرمان |
|
51 |
رکوع |
|
51 |
قومہ |
|
53 |
سجدہ |
|
54 |
درمیانہ جلسہ اور جلسہ استراحت |
|
57 |
رکعت سے اٹھتے وقت زمین کاسہارا لے کر اٹھنا |
|
58 |
تشہد |
|
58 |
آخری قعدہ(تشہد) |
|
59 |
سلام پھیرنا |
|
61 |
سجدہ سہو |
|
62 |
مصادر وماخوذ |
|
64 |