فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور

  • نام : فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور

کل کتب 10

  • 1 #893

    مصنف : عطاءالرحمن ثاقب

    مشاہدات : 29423

    تیسیرالقرآن آسان قرآنی گرائمر

    (جمعرات 07 جون 2012ء) ناشر : فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور
    #893 Book صفحات: 78

    قرآن مجید سمجھنےکے لیے عربی کے بنیادی قواعد سے واقفیت نہایت ضروری ہے، تاکہ بغیر کسی مشکل کے ترجمہ کیا جا سکے۔ زیر نظر کتاب اسی مسئلہ کے پیش نظر مرتب کی گئی ہے جس میں اختصار کے ساتھ ان قواعد کو رقم کر دیا گیا ہے جو قرآن و حدیث کا ترجمہ سمجھنے کے لیےضرور ی ہیں۔ مشق کے طور پر کتاب میں بہت ساری مثالیں بھی درج کی گئی ہیں۔ جس کا فائدہ یہ ہےکہ عربی گرامر کے ساتھ ساتھ قرآن کے بہت سے الفاظ معانی کے ساتھ ذہن نشین ہو جاتے ہیں۔ کتاب پڑھنے کے بعد قاری کو کافی حد تک قرآن کریم کا ترجمہ کرنے کی مشق ہو جاتی ہے۔ (ع۔م)
     

  • 2 #1154

    مصنف : عطاءالرحمن ثاقب

    مشاہدات : 30653

    تیسیرالقرآن ڈکشنری

    (منگل 13 نومبر 2012ء) ناشر : فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور
    #1154 Book صفحات: 186

    جب تک قرآن مجید کو اپنی زبان میں سمجھنےکی کوشش نہ کی جائے اس کی قوت تاثیر، اس کی ہیبت و سطوت ، اس کے جلال اور اس کی فصاحت و بلاغت سے آگاہی ممکن نہیں۔ تیسیر القرآن قرآنی گرامر کا ایک کورس ہے جس سےعربی زبان کےابتدائی اور اہم قواعد سکھا کر قرآن مجید کو براہِ راست سمجھنے کی استعداد پیدا کی جاتی ہے۔ عربی گرامر کے قواعد کی قرآنی آیات پر تطبیق سے طالب علم کو قرآن مجید سمجھنے کی صلاحیت تدریجاً پروان چڑھتی رہتی ہے۔ تیسیر القرآن (گرامر) سے طالب علم کو قرآن مجید کو لغوی تشریح کےساتھ مکمل کرنے کی جو تشنگی پیدا ہو جاتی ہے اس کااحساس کرتے ہوئے تیسیر القرآن ڈکشنری کی ضرورت محسوس کی گئی ۔ اس کا پہلا جز جو پانچ پاروں پر مشتمل ہے آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اس سے استفادہ کرنے کے لیے تیسرالقرآن (گرائمر) کا ابتدائی کورس مکمل کرنا لازمی ہے تاکہ ان اصطلاحات کا تعارف ہو جائے جو اس ڈکشنری میں استعمال ہوئی ہیں۔ (ع۔م)
     

  • 3 #1293

    مصنف : عطاءالرحمن ثاقب

    مشاہدات : 16092

    تیسیرالقرآن آسان قرآنی گرائمر(جدید ایڈیشن)

    (جمعرات 25 اپریل 2013ء) ناشر : فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور
    #1293 Book صفحات: 139

    قرآن مجید سمجھنےکے لیے عربی کے بنیادی قواعد سے واقفیت نہایت ضروری ہے، تاکہ بغیر کسی مشکل کے ترجمہ کیا جا سکے۔ زیر نظر کتاب اسی مسئلہ کے پیش نظر مرتب کی گئی ہے جس میں اختصار کے ساتھ ان قواعد کو رقم کر دیا گیا ہے جو قرآن و حدیث کا ترجمہ سمجھنے کے لیےضرور ی ہیں۔ مشق کے طور پر کتاب میں بہت ساری مثالیں بھی درج کی گئی ہیں۔ جس کا فائدہ یہ ہےکہ عربی گرامر کے ساتھ ساتھ قرآن کے بہت سے الفاظ معانی کے ساتھ ذہن نشین ہو جاتے ہیں۔ کتاب پڑھنے کے بعد قاری کو کافی حد تک قرآن کریم کا ترجمہ کرنے کی مشق ہو جاتی ہے۔ (ع۔م)
     

  • 4 #1346

    مصنف : ڈاکٹر طارق ہمایوں شیخ

    مشاہدات : 12027

    طہارت وضو ، تیمم اور غسل قرآن وحدیث کی روشنی میں

    (ہفتہ 29 جون 2013ء) ناشر : فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور
    #1346 Book صفحات: 44

    اللہ تعالی کے نزدیک دین اسلام ہی اصل دین ہے اسی لئے اسلام نے اپنے پیروکاروں کو تمام امور حیات میں طہارت وصفائی کا پابند بنایا ہے۔ نبی آخرالزماں محمدﷺ نے اپنی ذات کا بہترین اسوہ پیش کیا۔ آپ ﷺ بیدار ہونے سے لے کر رات سونے تک جسم اور لباس کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھتے اور اپنے صحابہ کو بھی ترغیب دلاتے ۔ حالانکہ دیگر مذاہب میں بھی پاک صاف رہنے کے احکام ہیں لیکن غیرمسلم معاشرہ گندگی اور غلاظت میں غرق نظر آتا ہے ۔ اللہ تعالی نےجسم ،لباس ، رہنے کی جگہ،کھانے پینے اور زندگی گزارنے کے تمام امور میں صفائی اور پاکیزگی کا حکم دیا ہے ۔ سورہ بقرہ میں مسجدوں ، سورہ مدثر میں لباس ،سورہ مائدہ میں کھانے میں پاکیزگی اختیار کرنے کا حکم دیا ہے ۔ دیگر اقوام کی تقلید میں امت مسلمہ کے بیشتر لوگوں نے پاکیزگی کو پس پشت ڈال دیا ہے ۔ اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں ۔ اس لئے ضرورت ہے کہ مسلمانوں کے اندر اسلامی طریقہ طہارت اور پاکیزگی کے آداب کا شعور بیدار کیا جائے ۔ چناچہ اسی مقصد کے حصول کی خاطر یہ کتابچہ لکھا گیا ہے ۔ جس میں محترم ڈاکٹر ہمایوں صاحب نے بہت ہی احسن اسلوب میں  اسلامی طہارت...

  • 5 #1348

    مصنف : ڈاکٹر طارق ہمایوں شیخ

    مشاہدات : 12096

    آداب نماز

    (پیر 01 جولائی 2013ء) ناشر : فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور
    #1348 Book صفحات: 68

    نماز دین اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں دوسرا اور نہایت اہم رکن ہے ۔ جس کی ادئیگی میں ہم عموما کوتاہی برتتے ہیں ۔ عمار بن یاسر بیان کرتے ہیں ، کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : انسان نماز سے فارغ ہوتا ہے اور اس کے لئے اس کی نماز سے صرف دسواں اور نواں ، آٹھواں ، ساتواں ، چھٹا ، پانچواں ، چوتھا ، تیسرا یا آدھا حصہ ہی لکھا جاتا ہے ۔ ابودوؤد : 796 نماز دراصل اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے دن میں پانچ بار اپنے لئے مغفرت اور بھلائی مانگنے کا ذریعہ ہے ۔ نماز ادا کرنے کا طریقہ بھی اللہ رب العزت نے جبرائیل امین کے ذریعہ نبی کریم کو سکھایا ۔ اس لئے صحیح طریقے سے ہم نماز اس وقت تک ادا نہیں کر سکتے جب تک رسول اللہ کے سکھائے ہوے طریقہ نماز کی کیفیات ، واجبات ، اداب ، کیفیات اور ادعیہ و اذکار کے بارے میں  پوری طرح اگاہ نہ ہوں ۔ نماز میں کھڑے ہونے ، رکوع و سجود اور تشہد کے قواعد و ضوابط کا علم ہونا ضروری ہے ۔ یہ کتاب ان تمام پہلووں پر احسن طریقے سے روشنی ڈالتی ہے ۔ اس لئے اس کتاب کو ھئیات الصلوۃ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے یعنی دوران نماز جسمانی کیفیات اور حرکات و سکنات کو...

  • 6 #1351

    مصنف : ڈاکٹر طارق ہمایوں شیخ

    مشاہدات : 10632

    رسول اللہ ﷺ کی محبوب دعائیں

    (بدھ 03 جولائی 2013ء) ناشر : فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور
    #1351 Book صفحات: 144

    اللہ تعالی خالق، رازق، مالک اور معبود ہے ہم اس کی مخلوق، مرزوق، مملوک اور عابد ہیں۔ ان اصاف کے امتیاز کا اساسی پیمانہ دعا ہے۔ یعنی دعا کرنا ایک ایسا فعل ہے جس سے نمایاں طور پر مذکورہ فرق سامنے آتاہے۔ اسلام نے تزکیۂ نفس اور اللہ سے بندے کا تعلق مربوط کرنے کےلیے ایک یہ بھی طریقہ اپنایا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے مختلف مواقع کی مناسبت پہ ادعیہ سکھادی ہیں۔ اس کےعلاوہ بھی دعا ایک ایسا عظیم الشان اور منفرد عمل ہے کہ تمام انبیا ورسل ؑ نے اللہ کے ہاں دست دعا دراز کیا ہے۔ ابو البشر سیدنا آدم، آدم ثانی حضرت نوح، حضرت یعقوب، حضرت ایوب، حضرت یوسف، حضرت یونس، حضرت موسیٰ، حصرت عیسیٰ ؑ اور حضرت محمدﷺ سب ہی بارگاہ الہی کے سائل رہے۔ انبیا کی اس سنت کو زندہ کرنے اور اسلامی ادعیہ سکھلانے کےلیے فہم قرآن انسٹی ٹیوٹ نے یہ بنیادی کاوش کی ہے کہ اکثر مواقع کے لحاظ سے ادعیہ کا مرقع جمع کردیا ہے اس کتاب میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیاہے کہ ایسی ادعیہ جو ایک معمول سے متعلق تھیں یا ایسے افعال وحرکات وسکنات جن سے ایک انسان کو اکثر واسطہ پیش آتا رہتا ہے انہیں پہلے رکھا گیا ہے اور وہ ادعیہ جو خاص مواقع کی مناسبت...

  • 7 #1354

    مصنف : ڈاکٹر طارق ہمایوں شیخ

    مشاہدات : 10525

    لباس ، ستر، حجاب اور زینت و زیبائش

    (جمعہ 05 جولائی 2013ء) ناشر : فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور
    #1354 Book صفحات: 60

    اللہ تعالی کے احکام اور رسول ﷺ کےارشادات کو پس پشت ڈال کرجس طرح آج ہم روشن خیالی کو اپنا رہے ہیں اس کی بنیادی وجہ قرآن اور فرمان رسول ﷺ سے دوری ہے۔ دین سے اس دوری کی وجہ سے ایک عا م مسلمان کےلیے حق کی تلاش مشکل ہوگئی ہے۔ بطورمسلمان ہم اپنی اسلامی اقدار اورتہذیب وتمدن کو بھولتےجا رہے ہیں۔ الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا اس معاملےمیں سونےپرسہاگے کا کام کررہے ہیں۔غیرمسلموں کی تقلیدمیں ہم اتنے عجلت پسند واقع ہوے ہیں کہ بغیرسوچےسمجھے ان کےنقش قدم پرچلنا شروع کردیتے ہیں۔ لباس،ستر،حجاب اورزینت وزبائش کےمتعلق احکام قرآن میں موجود ہیں اور اس بارے میں رسول ﷺ کےفرمودات کتب احادیث میں دیکھے جا سکتے ہیں۔فہم قرآن انسٹی ٹیوٹ نے احکام الہی اورفرمان رسول ﷺ کو اکٹھاکرکے یہ کتابچہ تشکیل دیا ہے۔ تاکہ آپ بآسانی احکام الہی اورفرامین نبوی ﷺ سے آگاہ ہوسکیں۔ اورتہذیب مغرب کی چکاچوند کےبہکاوے سے اپنے ایمان کو محفوظ رکھ سکیں۔ اور بہترین اسلامی طرززندگی کو اپناشعار بنا سکیں۔ (ع۔ح)
     

  • قرآن مجید کی لغوی تشریح پارہ الم

    (منگل 09 جولائی 2013ء) ناشر : فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور
    #1358 Book صفحات: 234

    قرآن عظیم اللہ تعالی کی طرف سے انسانیت کی ہدایت کے لیے ایک جامع واکمل کتاب ہے جس کی رسول ﷺاللہ نے اعمال واقوال کے ذریعے تشریح فرمائی ۔ قرآن کریم صرف احکام وتشریحات کی کتاب نہیں  بلکہ پوری کائنات کے لیے ایک ضابطہءحیات ہے ۔قرآن میں فکر وتدبر ،حکمت وعبرت،علم ونظر وعقل وافعال پر بےشمار آیات ہیں ۔ رسولﷺکا فرمان ہے (تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن  سیکھے اورسکھائے )قرآن کے نزول کا مقصد اس میں تدبر،غور وفکر اور عمل کرناہے۔قرآن مجید ضخامت وحجم میں چھوٹا ہے لیکن مضامین اور معنوی عظمت کے لحاظ سے بہت بڑا ہے ۔ وسعت  معلومات اور براہین و دلائل کے لحاظ سے ایسا بحر رواں ہے جس کا کوئی کنارہ نہیں ۔اسکا اسلوب بیاں فطری ہے۔انسانی عقل وفراست اسکی کماحقہ حقیقت سےعاجز ہے ۔اگر مسلمان اپنی سابقہ عظمت رفتہ کی طرف واپس آناچاہتےہیں تو اس عظیم الشان کتاب کو سمجھ کر پڑھیں۔صرف زبانی یاد کرلینے سے اس کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔ اگر ہم قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کی طرف متوجہ نہ ہوےتو ہو سکتاہے کہ اللہ کے رسول ﷺکی شکایت  ہمیں بدبختی کے گڑھےکی طرف دھکیل دیں۔قرآنی مقاصد کو حاصل کرنےکیلے عربی زبان اور اس کے قوا...

  • 9 #1359

    مصنف : ڈاکٹر طارق ہمایوں شیخ

    مشاہدات : 10455

    رمضان المبارك اور عيدالفطر كے مسائل

    (بدھ 10 جولائی 2013ء) ناشر : فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور
    #1359 Book صفحات: 72

    اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کوآزمانےاوربخشنےکےلیے مختلف طریقے اور حیلے وضع کیے ہیں۔ ان میں ایک روزہ رکھناہے۔ روزہ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک رکن ہے۔ انسان کے ہر نیک عمل کا ثواب اس میں پائے جانے والے خلوص اور جذبہ کے مطابق بڑھا دیا جاتا ہے۔ لیکن روزے کا ثواب اللہ تعالیٰ نےاپنےپاس رکھاہے۔ فرمایا کہ میرا بندہ میرےلئے روزہ رکھتاہے اس لیے اس کابدلہ میں ہی دوں گا۔ ماہ صیام تمام مسلمانوں کو تقویٰ اور ایما ن کے مطابق سکون اور ایمان قلب عطا کرتاہے۔ اس ماہ میں ایک مسلمان تسبیح وتحلیل، ذکرالہی، تلاوت قرآن مجید، ادئیگی نوافل، صدقہ وخیرات کرکے،منکرات اور لغو باتوں سے بچ کر اپنے آپ کو اللہ کی نظر میں سرخروکرلیتا ہے۔ زیر نظر کتابچے میں ڈاکٹر ہمایوں شیخ صاحب نے اسلام کے اس افضل ترین فریضہ اور عبادت کے حوالے سے اس کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی ہے۔اس کےساتھ یہ ہےکہ رمضان کےفوراً بعد ایک عظیم الشان اسلامی تہوار آتاہے چنانچہ اسی مناسبت سے اس پر بھی روشنی ڈالی گئی ہےکہ اس موقع پر اہل اسلام باہم طور پر کس طریقے سے خوشیاں تقسیم کریں۔ فہم قرآن انسٹی ٹیوٹ کا بنیادی مقصد ہی یہ ہےکہ دورِ جدید میں اسل...

  • 10 #1455

    مصنف : ڈاکٹر طارق ہمایوں شیخ

    مشاہدات : 14363

    شرح تیسیر القرآن

    (ہفتہ 02 نومبر 2013ء) ناشر : فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور
    #1455 Book صفحات: 482

    قرآن مجید کا فہم حاصل کرکے اس پر عمل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔کیونکہ اس میں زندگی بسر کرنے کے راہنماء اصول وضوابط  اور تزکیہ نفس کے ذرائع بیان کءے گءے ہیں۔ یہ راہنما اصول  وضوابط  قرآن مجید کے ترجمہ سے اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتے،جب تک عربی زبان کے ابتدائی قواعد سیکھ کر براہ راست قرآن مجید کا مفہوم سمجھنے کی کوشش نہ کی جائے۔زیر نظر کتاب ’’ شرح تیسیر القرآن‘‘ پروفیسر عطاء الرحمٰن ثاقب ؒ کی قرآنی /عربی گرائمر ’’ تیسیرالقرآن ‘‘ کے لیکچرز سے ماخوذ  ہے۔ جس کو فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور والوں نے شائع کیا ہے۔پروفیسر صاحب وہ عظیم شخصیت  تھے جنہوں نے پاکستان میں1995  میں فہم قرآن کورس کا بلا معاوضہ  آغاز کیا اور فہم قرآن طلباء کےلیے   ایک ایسی بے مثال اور مختصر آسان قرآنی/ عربی گرائمر پر مشتمل کتاب 1996 میں  ’’ تیسیر القرآن ‘‘ کے نام سے تالیف کی جس سے  مدارس اور قرآن کے دیگر طلباء ہزاروں کی تعداد میں استفادہ کرکے اپنی زندگیوں کو قرآن وسنت کے مطابق  بنا رہے ہیں۔ پ...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 55292
  • اس ہفتے کے قارئین 584434
  • اس ماہ کے قارئین 371679
  • کل قارئین114263679
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست