#5676

مصنف : برنارڈ لیوس

مشاہدات : 6541

یورپ مسلمانوں کی نظر میں

  • صفحات: 364
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9100 (PKR)
(اتوار 20 جنوری 2019ء) ناشر : سنگ میل پبلیکیشنز، لاہور

یورپ  دنیا کے سات روایتی براعظموں میں سے ایک ہے تاہم جغرافیہ دان اسے حقیقی براعظم نہیں سمجھتے اور اسے یوریشیا کا مغربی جزیرہ نما قرار دیتے ہیں۔ اصطلاحی طور پر کوہ یورال کے مغرب میں واقع یوریشیا کا تمام علاقہ یورپ کہلاتا ہے۔یورپ کے شمال میں بحر منجمد شمالی، مغرب میں بحر اوقیانوس، جنوب میں بحیرہ روم اور جنوب مشرق میں بحیرہ روم اور بحیرہ اسود کو ملانے والے آبی راستے اور کوہ قفقاز ہیں۔ مشرق میں کوہ یورال اور بحیرہ قزوین یورپ اور ایشیا کو تقسیم کرتے ہیں۔یورپ رقبے کے لحاظ سے آسٹریلیا کو چھوڑ کر دنیا کا سب سے چھوٹا براعظم ہے جس کا رقبہ ایک کروڑ چالیس لاکھ مربع کلومیٹر ہے جو زمین کے کل رقبے کا صرف دو فیصد بنتا ہے۔ یورپ کو دریافت کرنے او راس کی ترقی میں   مسلمانوں کا بڑا کردار ہے ۔یورپ جہالت وحشت ،بربریت اور فلاکت کی دلدلوں میں ڈوبا ہوا تھا  مسلمانوں نے ہی  اسے ان غلاظتوں سے نکالا  اور علوم وفنون سے روشناس کیا تہذیب وتمدّن کا سبق دیا اور عروج وعظمت کی راہوں  پر ڈالا۔ زیر نظر کتاب ’’ یورپ مسلمانوں کی نظر میں ‘‘برنا رڈلیوس کی انگریزی  تصنیف  The Muslim Discovery of Europe  کا اردو ترجم ہے ۔  مصنف نے اس کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ حصہ اول  اسلام او مغرب   کے رشتوں کے جائزہ پر مشتمل ہے ۔  دوسرا حصہ  یورپ اور مسلمانوں کےدرمیان  اظہار وابلاغ کے ذریعہ کے متعلق ہے ۔کہ ترجمانی کرنےوالے کون تھے ۔ترجمہ اور ایک دوسرے  کی ترجمانی کیسے  ہوتی تھی۔ اس حصے میں  سیاحوں ، تاجروں ، سفارت کاروں ، جاسوں اور اس طرح کے ایسے  دوسرے لوگوں کابھی ذکر ہے جنہوں نے  ترجمانی کے فرائض ادا کیے  یا جو  پناہ گزیں تھے ۔ کتاب کے تیسرے  حصے میں افتصادی امور ، حکمرانی اور عدل   وانصاف ، سائنس اور ٹیکنالوجی ، ادب اور فنون لطیفہ ، عوام اور معاشرہ جیسے خاص  موضوعات   سے بحث کی گئی ہے۔ (م۔ا)  ( اس کتاب کا صفحہ نمبر 360 تا 389 تصویروں کی وجہ سے نہیں لگایا گیا ۔

عناوین

صفحہ نمبر

یورپ مسلمانوں کی نظر میں پیج نمبر 360تا 389 تصوریریں ہیں

 

کتاب کے بارے میں

7

پیش لفظ

11

رابطے اور اثرات ونتائج

14

دنیا کا مسلم تصور وادراک

64

زبان کا اور ترجمہ

76

ذرائع ابلاغ اور واسطے

97

مغرب کے بارے میں مسلمانوں کا علم

151

مذہب

196

معیشت ادراک اور رابطے

213

حکومت اور عدل وانصاف

232

سائنس اورٹیکنالوجی

256

ثقافتی زندگی

278

معاشرتی اورنجی زندگی

297

خلاصہ کلام

318

حوالے

335

تصویریں

361

اشاریہ

390

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56319
  • اس ہفتے کے قارئین 585461
  • اس ماہ کے قارئین 372706
  • کل قارئین114264706
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست