#7231

مصنف : مقبول احمد سلفی

مشاہدات : 1745

عمرہ کا مسنون طریقہ اور اس کے مسائل

  • صفحات: 27
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1080 (PKR)
(پیر 29 جنوری 2024ء) ناشر : نا معلوم

حج و عمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پر سوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اور ادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ عمرہ کو حج اصغر بھی کہتے ہیں۔حج مخصوص دنوں میں ادا کیا جاتا ہے لیکن عمرہ پورے سال میں کسی بھی وقت ادا کیا جا سکتا ہے۔صرف عمرے کی ادائیگی اکثر علماء کے نزدیک فرض یا واجب نہیں تاہم مستحب ہے مگر جب اس کا احرام باندھ لیا جائے تو حج کی طرح اس کو پورا کرنا فرض ہوتا ہے ۔فرمان نبوی ﷺ کے مطابق ایک عمرہ دوسرے عمرہ کے درمیانی گناہوں کا کفارہ ہے اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا :’’رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔‘‘حج و عمرہ کے احکام و مسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب طبع ہو چکی ہیں۔ زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’ عمرہ کا مسنون طریقہ اور اس کے مسائل‘‘فضیلۃ الشیخ احمد سلفی حفظہ اللہ آف جدہ کا مرتب شدہ ہے انہوں نے اس کتابچہ میں انتہائی مختصر اور عام فہم انداز میں عمرہ کا طریقہ ، احکام و مسائل کو قرآن و سنت کے دلائل کی روشنی میں پیش کیا ہے ۔(م۔ا)

عمرہ کا مسنون طریقہ اور اس کے مسائل

1

عمرہ کے تین ارکان ہیں

2

عمرہ کے دو واجبات ہیں

2

عمرہ کی سنتیں متعدد ہیں

2

ترک اعمال عمرہ سے متعلق احکام

3

ارتکاب ممنوعات کا حکم

4

عمرہ کا پہلا کام میقات سے احرام باندھا

5

عمرہ کا دوسرا نام بیت اللہ کا طواف کرنا

9

عمرہ کا تیسرا کام صفا ومروہ کی سعی کرنا

11

عمرہ کا چوتھا اور آخری کام حلق یا قصر کروانا

13

آپ کوکیسے معلوم ہو گا کہ آپ کا عمرہ قبول ہوا کہ نہیں

25

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59670
  • اس ہفتے کے قارئین 93498
  • اس ماہ کے قارئین 1710225
  • کل قارئین111031663
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست