#5900

مصنف : عبد العظیم انصاری

مشاہدات : 3614

تحریک پاکستان اور اہل حدیث

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2050 (PKR)
(بدھ 09 اکتوبر 2019ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

تحریک پاکستان اس تحریک کو کہتے ہیں جو برطانوی ہند میں مسلمانوں نے ایک آزاد وطن کے لیے چلائی جس کے نتیجے میں پاکستان قائم ہوا۔تحریک پاکستان اصل میں مسلمانوں کے قومی تشخص اور مذہبی ثقافت کے تحفظ کی وہ تاریخی جدو جہد تھی جس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ اور بحیثیت قوم ان کی شناخت کو منوانا تھا ۔ جس کے لیے علیحدہ مملکت کا قیام از حد ضروری تھا ۔قیامِ پاکستان کا قیام اس طویل جدوجہد کا ثمر ہے جو مسلمانانِ برصغیر نے اپنے علیحدہ قومی تشخص کی حفاظت کے لیے شروع کی۔قیام پاکستان  وتحریک پاکستان میں اہل  قائدین  اور علمائے اہل حدیث کی جدوجہد اور خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ تحریک پاکستان اور اہل حدیث‘‘ مولانا  عبد العظیم انصاری ﷫ کی  کاوش ہے ۔اس کتاب میں ان شخصیات کا اجمالی تذکرہ ہے جن کی  خدمات او رکارناموں نے قیام پاکستان کی منزل کو قریب کردیا ہے یا کسی بھی حیثیت سے تحریک پاکستان اور مسلم لیگ کےساتھ تعلق رہا۔یہ کتاب دراصل  مولانا عبد العظیم انصاری ﷫ کےاس مقالہ کی کتابی صورت ہے جوانہوں نے  تقریبا ً 30؍ سال  قبل ’’ پاکستان کے قیام پر اہل حدیث  کا کردار‘‘ کے  موضوع پر جمعیت اہل حدیث پاکستان  کی  طرف سے منعقد کیے گیے تحریر مقابلے میں پیش کیا ہے تو اس  انعامی مقابلہ  کی کمیٹی کےارکان مولانا عبد الخالق قدوسی شہید اور مولانا حافظ صلاح الدین﷾ نے اس مقابلہ میں پیش کیے  گیے مقالات میں سے مولانا عبد العظیم انصاری ﷫ کے مقالہ ہذا کو  اول قرار دیا  تو پھر ایک پروقار تقریب  میں  شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر  نےاس نتیجے  کااعلان کیا  اور  مصنف کتاب ہذا کو ’’سند امتیاز‘‘ سے نوازا۔اللہ تعالیٰ مصنف مرحوم کی  خدمات جلیلہ کو اپنی بار گاہ میں قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

سخن اولین

3

پیش لفظ

7

تحریک پاکستان اور اہل حدیث

9

ہندوستان کی اصلاحی تحریکیں

12

تحریک مجاہدین

14

جنگ آزادی 1857ء

17

تحریک اہل حدیث

21

پورے اسلام کی خدمت

22

تحریک پاکستان اورجماعت اہل حدیث

25

تحریک پاکستان اوراہل حدیث کا کردار

36

قیام پاکستان کےلیے جماعت اہل حدیث کی مساعی

38

روپڑی خاندان

38

لکھوی خاندان

40

غزنوی خاندان

42

قصوری خاندان

44

بھوجیانی خاندان

50

انصاری خاندان

51

سندھ کا راشدی خاندان

52

کیلانی خاندان

53

تالپور خاندان

57

نوابوں کا خاندان

57

علامہ احسان الہٰی ظہیر ﷫

58

مولانا حبیب الرحمٰن یزدانی

60

مولانا محمد حنیف ندوی

60

علامہ پروفیسر ساجد میر

62

پروفیسر محمد سعید

63

حافظ صلاح الدین یوسف

67

مولانا محمد عبدہ الفلاح

68

مولانا عبد الکریم فیروز پوری

73

مولانا عبد اللہ گورداسپوری

77

حافظ عبد الحمید ازہر

78

جماعت کے دیگر اعیان وصنادید

79

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 71427
  • اس ہفتے کے قارئین 105255
  • اس ماہ کے قارئین 1721982
  • کل قارئین111043420
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست