#5737

مصنف : ڈاکٹر صادق حسین

مشاہدات : 6251

سید احمد شہید اور تحریک مجاہدین

  • صفحات: 898
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 22450 (PKR)
(جمعہ 29 مارچ 2019ء) ناشر : المیزان ناشران و تاجران کتب، لاہور

ہندوستان کی  فضا میں  رشد وہدیٰ کی روشنیاں بکھیرنے کے لیے  اللہ تعالیٰ نے   اپنے  فضل  خاص سے ایک ایسی شخصیت کو پید ا فرمایا جس نے  اپنی  قوت ایمان اور علم وتقریر کے زور سے کفر وضلالت کے بڑے بڑے بتکدوں میں زلزلہ بپا کردیا اور شرک وبدعات کے  خود تراشیدہ بتوں کو  پاش پاش کر کے  توحیدِ خالص  کی اساس قائم کی   یہ شاہ  ولی اللہ  دہلوی  کے پوتے  شاہ اسماعیل  شہید  تھے ۔ شیخ  الاسلام ابن تیمیہ اور محمد بن عبدالوہاب کے بعد  دعوت واصلاح میں امت کے لیے  ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہو ں نے نہ صرف قلم سےجہاد کیا بلکہ عملی طور پر حضرت سید احمد شہید کی  امارت میں تحریک مجاہدین میں شامل  ہوکر سکھوں  کے خلاف جہاد کرتے ہوئے 6 مئی 1831ء بالاکوٹ کے  مقام پر  شہادت کا درجہ حاصل کیا   اور ہندوستان کے ناتواں اور محکوم مسلمانوں کے لیے  حریت کی ایک  عظیم مثال قائم کی جن کے بارے   شاعر مشرق علامہ  اقبال نے  کہا  کہ ’’اگر مولانا محمد اسماعیل شہید کےبعد ان کے  مرتبہ کاایک مولوی بھی پیدا ہوجاتا تو آج ہندوستان کے مسلمان ایسی ذلت کی زندگی  نہ گزارتے۔ سید محمد اسماعیل شہید اور  ان کےبےمثل پیرو ومرشد سید احمد شہید اور ان کےجانباز رفقاء کی شہادت کےبعد  ،بقیۃ السیف مجاہدین نے دعوت واصلاح وجہاد کاعلم سرنگوں نے نہ ہونے دیا بلکہ اس بے سروسامانی  کی کیفیت میں اسے بلند سےبلند تر رکھنے کی کوشش کی ۔سید اسماعیل شہید اور ان کےجانباز رفقاء اوران کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحریک کو زندہ رکھنے والے مجاہدین کی یہ داستان ہماری ملی غیرت اور اسلامی حمیت کی سب سے پر تاثیر داستان ہے۔ ان اللہ والوں  نےاللہ کی خاطر آلام ومصائب کوبرداشت کیا ،آتش باریوں اور شمشیرزنیوں کی ہنگامہ آرائیوں میں جانیں دے دیں،خاندان ،گھر بار اور  جائیدادوں کی قربانیاں دیں ۔ جیل کی کال کوٹھڑیوں اور جزائر انڈیمان یعنی کالاپانی کی بھیانک اور خوفناک وحشت ناکیوں میں دن بسر کیے ۔لیکن جبیں عزیمیت پر کبھی شکن نہ آنے دی اور پائے استقامت میں کبھی لرزش پیدا نہ ہونے دی۔ زندگی  کےہرآرام اور ہر عیش کو نوکِ حقارت سے ٹھکراتے ہوئے  آگے بڑھتے رہے ۔ زیر نظرکتاب   ’ ’سید احمد شہید اور تحریک مجاہدین‘‘ڈاکٹر صادق حسین  صاحب کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں انہوں  نےمجاہد کبیر سید احمد شہید اور ان کےعالی ہمت رفقا کے  ایمان افروز واقعات کو بڑے احسن انداز میں بیان کیاہے ۔ نیز  سید ین شہیدین کی شہادت کے بعد اس تحریک مجاہدین کی جن  شخصیات نے    بطور امارت خدمات  انجام دیں ان کابھی ذکر خیر ہے کہ جن کو پڑھ کر اسلام کی ابتدائی صدیوں کی یاد تازہ ہوجاتی ہے ۔ یہ کتاب متعدد جلدوں میں ہے  لیکن ہمیں کی اس کی صرف  جلد پنجم اور ششم دستیاب ہو سکیں ہیں  اگر کسی  صاحب کےپاس اس کی باقی جلدیں ہو تو  ہمیں مطلع کرے  تاکہ  ان کو بھی    سائٹ پر پبلش کرکے   انٹر نیٹ کی دنیا میں  محفوظ کیا جاسکے ۔( م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

تقریب

13

ایک تقریر

23

پہلا باب

25

الوقت

25

دہلی کی مرکزی حکومت

32

انگریزی حکومت

36

واگذاری کا قانون

38

قاضیوں کی برطرفی

39

لارڈ کا نوالس

40

کرنل ویلزلی

 

دوسرا باب

 

سکھ اور سکھا شاہی

41

گورنا نک صاحب

41

گور لہنا

45

گورو گو بند سنگھ

47

بندہ بیراگی

49

مسلیں

51

رنجیت سنگھ

64

سنہری مسجد لاہور

65

تیسرا باب

 

سوا د اعظم اور فرقے

69

تصوف

74

عباد الرحمٰن

77

خانقاہیں

79

شیخ علاء الحق

82

چوتھا باب

 

حضرت سید احمد شہید

84

مسجد اکبر آبادی

86

نواب امیر خان اور پنڈاری

88

پنڈاری

90

کابل کی حکومت

93

پانچواں باب

 

دعوت اور عزیمت

96

سیداحمد شہید کی دہلی میں آمد

99

مدرسہ فرنگی محل

104

معقول منقول یانقلیہ

105

کتاب تقویت الایمان

108

اشراک فی العلم

109

اشراک فی التصرف

110

اشراک فی العبادت

110

اشراک فی العادت

111

کتاب صراط مستقیم

112

جہاد کے متعلق نظریہ

114

چھٹا باب

 

سفر حج

116

کلکتے سے مکہ معظمہ تک

121

عدن

121

مکہ میں معمول

122

یوم الترویہ

123

ساتواں باب

 

سفر ہجرت

127

آٹھوان باب

 

جنگ اکوڑہ خٹک

134

شب خون حضرو

134

بیعت امامت

135

جنگ شیدو

139

نواں باب

 

علاقہ کوہستان کی سرگزشت

143

سوات

143

پیربابا بونیر

145

شب خون ڈمگلہ

147

جنگ شنکیاری

147

مولوی محبوب علی کا فتنہ

147

خار میں قیام

148

جنگ اتمان زئی

150

پنجتار

152

مانیری کا قضیہ

153

شب خون قلعہ ہنڈ

155

جنگ زیدہ

156

جنگ تربلا

158

جنگ امب وعشرہ

159

جنگ پھولڑہ

160

پیغام مصالحت

161

علاقہ سمہ کی سرگزشت

163

جنگ مروان

166

جنگ ما یار

167

تسخیر پشاور

168

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51622
  • اس ہفتے کے قارئین 238698
  • اس ماہ کے قارئین 812745
  • کل قارئین110134183
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست