#3220.04

مصنف : ڈاکٹر صادق حسین

مشاہدات : 6131

تحریک مجاہدین جلد پنجم

  • صفحات: 195
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4875 (PKR)
(اتوار 17 جنوری 2016ء) ناشر : نا معلوم

ہندوستان کی فضا میں رشد وہدیٰ کی روشنیاں بکھیرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل خاص سے ایک ایسی شخصیت کو پید ا فرمایا جس نے اپنی قوت ایمان اور علم وتقریر کے زور سے کفر وضلالت کے بڑے بڑے بتکدوں میں زلزلہ بپا کردیا اور شرک وبدعات کے خود تراشیدہ بتوں کو پاش پاش کر کے توحیدِ خالص کی اساس قائم کی یہ شاہ ولی اللہ دہلوی کے پوتے شاہ اسماعیل شہید تھے ۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور محمد بن عبدالوہاب کے بعد دعوت واصلاح میں امت کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہو ں نے نہ صرف قلم سےجہاد کیا بلکہ عملی طور پر حضرت سید احمد شہید کی امارت میں تحریک مجاہدین میں شامل ہوکر سکھوں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے 6 مئی 1831ء بالاکوٹ کے مقام پر شہادت کا درجہ حاصل کیا اور ہندوستان کے ناتواں اور محکوم مسلمانوں کے لیے حریت کی ایک عظیم مثال قائم کی جن کے بارے شاعر مشرق علامہ اقبال نے کہا کہ ’’اگر مولانا محمد اسماعیل شہید کےبعد ان کے مرتبہ کاایک مولوی بھی پیدا ہوجاتا تو آج ہندوستان کے مسلمان ایسی ذلت کی زندگی نہ گزارتے۔ سید محمد اسماعیل شہید اور ان کےبےمثل پیرو ومرشد سید احمد شہید اور ان کےجانباز رفقاء کی شہادت کےبعد ،بقیۃ السیف مجاہدین نے دعوت واصلاح وجہاد کاعلم سرنگوں نے نہ ہونے دیا بلکہ اس بے سروسامانی کی کیفیت میں اسے بلند سےبلند تر رکھنے کی کوشش کی ۔سید اسماعیل شہید اور ان کےجانباز رفقاء اوران کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحریک کو زندہ رکھنے والے مجاہدین کی یہ داستان ہماری ملی غیرت اور اسلامی حمیت کی سب سے پر تاثیر داستان ہے۔ ان اللہ والوں نےاللہ کی خاطر آلام ومصائب کوبرداشت کیا ،آتش باریوں اور شمشیرزنیوں کی ہنگامہ آرائیوں میں جانیں دے دیں،خاندان ،گھر بار اور جائیدادوں کی قربانیاں دیں ۔ جیل کی کال کوٹھڑیوں اور جزائر انڈیمان یعنی کالاپانی کی بھیانک اور خوفناک وحشت ناکیوں میں دن بسر کیے ۔لیکن جبیں عزیمیت پر کبھی شکن نہ آنے دی اور پائے استقامت میں کبھی لرزش پیدا نہ ہونے دی۔ زندگی کےہرآرام اور ہر عیش کو نوکِ حقارت سے ٹھکراتے ہوئے آگے بڑھتے رہے ۔ زیر نظرکتاب ’ ’تحریک مجاہدین‘‘ڈاکٹر صادق حسین صاحب کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نےمجاہد کبیر سید احمد شہید اور ان کےعالی ہمت رفقا کے ایمان افروز واقعات کو بڑے احسن انداز میں بیان کیاہے ۔ نیز سید ین شہیدین کی شہادت کے بعد اس تحریک مجاہدین کی جن شخصیات نے بطور امارت خدمات انجام دیں ان کابھی ذکر خیر ہے کہ جن کو پڑھ کر اسلام کی ابتدائی صدیوں کی یاد تازہ ہوجاتی ہے ۔ یہ کتاب متعدد جلدوں میں ہے لیکن ہمیں کی اس کی صرف جلد پنجم اور ششم دستیاب ہو سکیں ہیں اگر کسی صاحب کےپاس اس کی باقی جلدیں ہو تو ہمیں مطلع کرے تاکہ ان کو بھی سائٹ پر پبلش کرکے انٹر نیٹ کی دنیا میں محفوظ کیا جاسکے ۔(م۔ا )

 عناوین

صفحہ نمبر

باب اوّل

 

امیر المجاہدین مولانا حافظ عبدالکریم

5

مرکز استمس

6

دوسرا باب

 

ہندوستان میں چند تاریخی واقعات

9

چند طلبا کا جذبہ و شوق

11

اقتباس از آپ بیتی

15

ترکی مشن

20

مولوی  برکت اللہ بھوپالی

20

کاظم بیگ

20

ڈاکٹر رحمت علی

21

محمد حسن عرف  یعقوب

21

میر ظفر حسن

23

ڈاکٹر خوشی محمد

23

عبد الباری

23

ڈاکٹر شجاع اللہ

25

فصل: سرحد کے علاقہ میں برطانوی حکومت کی فوجی کا روائیاں

27

جنگ مالا کنڈ 1897۔98ء

 

کو ہ سیاہ کی مہمیں

30

مسٹر چرچل

31

باب سوم

 

امیر نعمت اللہ

33

چمڑ کند

38

فصل : امیر نعمت اللہ کے مخالفین

50

نئے امیر کا انتخاب

53

امیر نعمت اللہ کے شمائل و فضائل

53

اعلان مقدس دینی بہ اہالی پٹھانستان

64

مولانا بشیر احمد صاحب

70۔71

ظفر احسن کا بیان آپ بیتی

72

مولانا بشیر کے مکتوبات

73

مکتوب خصوصی نمبر 693

76

ایک خط بنام امیر نعمت اللہ

89

ایک خط ۔ امیر المجاہدین مولانا نعمت اللہ کے نام

94

ایک اور خط  امیر المجاہدین نعمت اللہ کے نام

100

مولانا بشیر کا خط حافظ محمد صدیق میاں گل سر خانی کے نام

106

مولوی فضل الٰہی وزیر آبادی

108

مولوی فضل الٰہی وزیر آبادی کےخط کا اقتباس ۔ ہٹلر اور مسولینی کے نام

112

پنجاب کی سی۔ آئی۔ ڈی کی مختصر رپورٹ مولوی فضل الہی

117

مولانا فضل الہی کا خط فقیر پی کے نام

120

صوفی  عبداللہ

123

حکومت موقتہ

125

غالب نامہ

126

جہان اسلام

129

مدرسہ دیو بند کاقیام

135

مولانا محمد قاسم ناتوتوی

141

مولوی ولی محمد فتوحی

144

فصل: قاضی کورٹ کا مقدمہ یا گوجرانوالہ کیس

146

مولوی کرم الہی ۔ حاجی نور محمد صراف

150

صوفی جلال الدین ۔ مولوی سلطان محمد

150

شیخ الہند مولانا محمود الحسن حجاز میں

150

ریشمی خط

152

سرحدی حادثے

152

باب چہارم

 

استمس کے حالات

157

امیر المجاہدین مولانا رحمت اللہ

157

لوٹی اگرہ کا محاذ

160

لکنڈی کھر یہ کی جنگ

161

کھجوری کی جنگ

161

ناکی کھڈاب کی جنگ

161

کھریہ کا شجون

161

جنگ پانچ کنڈ

161

مولوی برکت اللہ ابن امیر نعمت اللہ

163

باب پنجم

 

خلف بعد

165

مولانا ابو الخیر کا خط اور خاتمہ تحریک

165

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 71798
  • اس ہفتے کے قارئین 105626
  • اس ماہ کے قارئین 1722353
  • کل قارئین111043791
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست