#960.65

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

مشاہدات : 1455

تحریک ختم نبوت جلد 66

  • صفحات: 305
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9150 (PKR)
(جمعرات 13 اگست 2020ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں   ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فاتحۃ الکتاب

6

اخبار اہل حدیث امر تسر 1940ءسے

7

مرزا صاحب مسیح موعود ہوکر وقت سے پہلے آئے

7

ہمارے اشتہار کادوسرا جواب

10

فاتح قادیان،فاتح انگلینڈ اورفاتح امریکہ

13

چوہدری فتح محمد سیال،سیٹھ عبداللہ الہ دین کا ذکرخیر

16

دجال،یاجوج ماجوج اوردوسری جنگ عظیم

22

جماعت مرزائیہ کی چوکڑی

27

قادیانی امانت:امانت ہے یا خیانت؟

34

حدیث نزول مسیح علیہ السلام

35

تصانیف مرزائیہ اور ثنائیہ

39

اہل حدیث کا سوال کا،الفضل کا جواب

41

لاہوری مصلح موعود اوراہل حدیث

42

بہائی اورقادیانی تحریکیں (ایک اصل دوسری نقل)

44

قادیان میں ایک نئی ایجاد

51

دورحاضر میں مسیحا

52

خدا کی قسم میں قادیانی کو الہامی دعوی میں سچا نہیں جانتا

54

حدیث نزول مسیح کے متعلق استفسار

58

براہین احمدیہ میں کیا ہے۔محض ادعا ہے

64

قادیانی کے جدید مصلح موعود کا اعلان

65

ایک مرزا کی شکست فاش

67

کیا مرزا قادیانی محمد ی خلیفہ تھے؟

70

بہائیوں اورقادیانیوں میں مناظرہ کب ہوگا؟

72

اب مباہلہ کیوں نہیں ہوتا

75

شہادت الحق علی الباطل

76

قادیانی کا تعارف خود ان کے قلم سے

82

جماعت مرزائیہ ہردوصنف میں باہمی مباحثہ

85

مسیح قادیانی نے عیسائیت پر فتح پالی؟

95

عمرفاروق خلیفہ ثانی،اورخلیفہ قادیانی میں مشابہت؟

99

عیسائیت اورمرزائیت

103

آیت خاتم النبیین پر اعتراضات اور اس کا علاج

106

بہائی اور قادیانی تحریکیں

111

میں خلیفہ قادیان سے مباہلہ کرنے کو تیار ہوں

139

سکندرآبادی سیٹھ کا تقاضہ اورہمارا جواب

143

قادیانی یتیموں کی دیوار نصف گرگئی

145

قادیانی اورلاہوری جماعتوں سے سوال

147

ترک مرزائیت کا اعلان

149

حقیقت قیامت اوربابیت وبہائیت

150

مرزا قادیانی اورانقلاب عالم

156

قادیانی کی کامیابی کےمتعلق ایک فیصلہ کن بات

159

خلیفہ قادیان کی دعائیں

163

قادیانی اورمباہلہ

176

ایک سوال کا جواب

178

سید احمد شہید،قادیانی کے مقدمۃ الجیش تھے؟

180

مسیح قادیانی کی بعثت کا مقصد ،اور اس کا حصول

184

مسیح موعو د کا نزول منارہ بیضاء کے پاس

189

قادیانی مسیح اورذوالقرنین

191

قبولیت دعا کا ادعا

193

قادیان سے مباہلے کی دعوت

196

جنگ یورپ اورقادیانی تفسیر آیہ دخان

198

بزم توحید کی ضرورت،قادیان سے آواز

203

فاطمہ الزہرا اورقادیانی مسیح مرزا

207

قادیانی کا درجہ روایت حدیث میں کیا تھا؟

210

جنگ یورپ کا نقشہ واسباب

214

انی مہین من اراد اہانتک

221

لولاک(یامرزا9لماخلقت الافلاک

223

قادیانی اورلاہوری جماعتوں میں دل چسپ گفتگو

227

پنجاب کے دوخدا رسیدہ مدعیان اصلاح

231

مولوی محمد علی لاہوری کی غلط بیانی

242

تحریک احمدیت کی خصوصیات

246

مرزائی ذہن

250

قادیانی علم کلام۔1

255

قادیانی علم کلام کا بنیادی پتھر:وہی غلط بیانی۔2

260

قطع الوتین (من )بشیر الدین

269

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60150
  • اس ہفتے کے قارئین 247226
  • اس ماہ کے قارئین 821273
  • کل قارئین110142711
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست