#960.58

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

مشاہدات : 1811

تحریک ختم نبوت جلد 59

  • صفحات: 321
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9630 (PKR)
(جمعرات 06 اگست 2020ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں   ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فاتحۃ الکتاب

7

قادیانی کا عربی قصیدہ

8

ابطال اعجاز:مولانا غنیمت حسین مونگیری

13

تمہید

14

مرزا کا عجز

25

قرآن پاک کا اعجاز

26

مقدمہ

31

تنقید

33

قطعہ تاریخ بطرز تقریظ

91

مرقع قادیانی ۔جلد 3نمبر1۔بابت اپریل 1931ء

95

رسول مدنی ﷺ اوررسول قدنی۔مولانا ثناءاللہ امرتسری

95

جواب ندائے ایمان۔عبداللہ معمار(اہلحدیث 14مارچ 1930ءسے

104

ندائے قرآن بجواب ندائے قادیان۔منشی عبداللہ معمار

109

الہام مرزا قادیانی خلاف آیت قرآنی:بابو حبیب اللہ کلرک

116

کھلا عریضہ بخدمت قادیانی۔حافظ فضل الرحمن کلرک

119

مرقع قادیانی۔جلد3نمبر3۔بابت جون 1931ء

120

طاعون مرزا۔مولانا ثناءاللہ

121

سکھوں اورمرزائیوں کی بہادری ۔مولانا ثناءاللہ

125

کسوف مرزا۔منشی محمد عبداللہ معمار

127

اختلافات مرزا۔سید محمد حسن مالا کنڈ

136

افتراءات مرزا۔ابوسعید محمد شریف قریشی

140

مرقع قادیانی ۔جلد 3نمبر4۔بابت جولائی1931ء

142

بطالت مرزا۔مولانا ثناءاللہ

142

نشانات مرزا۔منشی محمد عبداللہ معمار

150

قادیانی دعوی کی تحقیق۔ابو سعید محمد شریف قریشی

159

مرقع قادیانی ۔جلد 3نمبر5۔بابت اگست 1931ء

161

قادیانی نکاح آسمانی کی یادگار۔سید محمد حسن شاہ

162

نشانات مرزا۔منشی محمد عبداللہ معمار

168

کامیاب مناظرہ۔مولوی مہر دین میاں ونڈ۔امرتسر

172

کسوف مرزا۔نمبر3۔منشی محمد عبداللہ معمار

174

شاہ شریف کا چیلنج مباہلہ

178

مرقع قادیانی جلد3نمبر6بابت ستمبر1931ء

179

قاتل پھانسی کی موت سے بچایاگیا۔مولانا ثناءاللہ

179

شاہ شریف اورمرزا محمود کے مباہلے کا محاکمہ۔مولانا ثناءاللہ

182

ختم نبوت ازروئےقرآن۔مولانا نورالہی گھرجاکھی

187

کسوف مرزا۔منشی محمد عبداللہ معمار

194

بائیبل میں لفظ باپ کے صحیح معنی۔محمد اسماعیل پھرالوی

197

مرقع قادیانی ۔جلد 3نمبر7۔بابت اکتوبر 1931ء

199

قادیانی تفسیرات کانمونہ۔محمد مہرالدین میاں ونڈ

199

مسیح موعود عیسی بن مریم ملک شام میں۔بابو حبیب اللہ کلرک

208

سلسلہ مضامین معماریہ نمبر1۔دلائل مرزا۔محمد عبداللہ معمار

214

مرقع قادیانی ۔جلد3نمبر8۔بابت نومبر1931ء

218

مرزا صاحب ،دجال اوریاجوج ماجوج۔مولانا ثناءاللہ

219

قادیانی نبی کا بے اصل استدلال ۔مولوی مہرالدین میاں ونڈ

233

احمدی یامرزائی منقول ازاخبار نورافشاں

237

مرزا قادیانی کی اصلیت:مبارک علی سیالکوٹی مہاجرمکی

239

مرقع قادیانی۔جلد3نمبر9۔بابت دسمبر1931ء

240

قادیانی دعا اور مولوی ثناءاللہ کی موت۔مولانا ثناءاللہ

240

سلسلہ معماری۔دلائل مرزانمبر3۔منشی محمد عبداللہ معمار

250

مرقع قادیانی خاص نمبرجلد 3نمبر10۔بابت جنوری1932ء

259

خلیفہ قادیان کی طرف سے تفسیر نویسی کا چیلنج اورفرار

259

مرقع قادیانی۔جلد 3نمبر11بابت فروری 1932ء

277

مجددین کون ہیں؟مولاناثناءاللہ

278

باپ اوربیٹے میں روحانی جنگ۔بابو حبیب اللہ کلرک

292

دلائل مرزا۔دلیل نمبر3۔خلافت مرزا۔منشی عبداللہ کلرک

295

مرقع قادیانی۔جلد 3نمبر12۔مارچ 1932ء

299

مرزا قادیانی کا آخری فیصلہ واقعی آخری فیصلہ ہے

299

مسیح موعود۔مرقومہ پنڈت آتمانند۔لکھنؤ

306

خطاب بہ رسالہ مرقع قادیانی۔حافظ فضل الرحمن کلرک

317

کھلی چھٹی بنام محمد علی لاہوری ۔حافظ فضل الرحمن کلرک

318

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54106
  • اس ہفتے کے قارئین 583248
  • اس ماہ کے قارئین 370493
  • کل قارئین114262493
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست