اللہ تعالیٰ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے اور عبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ،مالی ۔ مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔ قربانی جد الانبیاء سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی عظیم ترین سنت ہے ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ کو اتنا پسند آیا کہ اس عمل کو قیامت تک مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کے واقعہ کو تفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کو اس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن و احادیث میں اس کے واضح احکام و مسائل اور تعلیمات موجود ہیں ۔کتبِ احادیث و فقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ اور کئی اہل علم نے قربانی کے احکام و مسائل ، فضائل کے سلسلے میں کتابیں تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ قربانی کے احکام ‘‘ محترم خلیل الرحمٰن چشتی صاحب کا مرتب شدہ ہے انہوں نے اس کتابچہ میں اختصار کے ساتھ قرآن و سنت کی روشنی میں 35 عنوانات کی صورت میں قربانی کے احکام کو پیش کیا ہے اور آخر میں 50 نکات کی صورت میں قربانی کے احکام کا خلاصہ پیش کیا ہے۔(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
قربانی کے احکام |
|
2 |
قربانی میں ریاکاری جائز نہیں |
|
4 |
پورے گھر کی طرف سے ایک قربانی کافی ہے |
|
5 |
قربانی میں عقیقے کی نیت نہیں کرنا چاہیے |
|
7 |
قربانی کے جانوروں کی عمریں |
|
12 |
خصی جانور کی قربانی سنت ہے |
|
15 |
ایام تشریق |
|
17 |
حائضہ عورتوں کو بھی عیدگاہ جا کر تکبیر کہنا چاہیے |
|
20 |
ذبح کا طریقہ |
|
25 |
رسول اللہ ﷺ کی طرف سے قربانی |
|
28 |
قربانی کے احکام کا خلاصہ |
|
31 |