قربانی کرنا اللہ تعالیٰ کے ہاں افضل ترین اعمال میں سے ہے۔ نبیﷺ کا فرمان ہے: ’’یقینا یوم النحر اللہ تعالیٰ کے ہاں بہترین دن ہے۔‘‘ ( سنن ابوداود: 1765 ) اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی بھی عبادت تب ہی قابل قبول ہوتی ہے جب اسے نبی کریمﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کیا جائے ۔ کیوں کہ نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ تمام اہل اسلام کے لیے اسوۂ حسنہ ہے ۔ عبادات میں سے اہم عبادت عید الاضحیٰ کے دن جانوروں کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ذبح کرنا ہے اس سلسلے میں ہمارے معاشرے میں بہت سی کوتاہیاں پائی جاتی ہیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ جانوروں کو صحیح اسلامی طریقہ سے ذبح نہیں کیا جاتا اور دعاء قربانی پڑھنے میں کوتاہی کی جاتی ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’ دعاء قربانی کی تحقیق‘‘ جناب مفتی محمد مصطفیٰ کعبی ازہری صاحب کی کاوش ہے جو انہوں نے ایک سوال کے جواب میں تحریر کی ہے۔ انہوں نے اس کتابچہ میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ قربانی کے جانور کو اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا افضل ہے اور اگر کوئی شخص دوسرے شخص سے قربانی کے جانور کو ذبح کروائے تو جائز ہے اور ہر شخص اپنے ہاتھ سے قربانی کے جانور کو ذبح کرتے وقت بسم الله و الله أكبر کہہ کر ذبح کر سکتا ہے۔ (م-ا)
اس کتاب میں فہرست موجود نہیں ہے