انسانی حقو ق کے بارے میں اسلام کا تصور بنیادی طور پر بنی نوع انسان کے احترام و قار اور مساوات پر مبنی ہے ۔قرآن حکیم کی روسے اللہ رب العزت نے نوع انسانی کو دیگر تمام مخلوق پر فضیلت و تکریم عطا کی ہے۔قرآن کریم میں شرف ِانسانیت وضاحت کے ساتھ بیان کیاگیاہے کہ تخلیق آدم کے وقت ہی اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو سیدنا آدم کو سجدہ کرنے کا حکم دیا اور اس طرح نسل آدم کو تمام مخلوق پر فضلیت عطاکی گئی ۔اسلامی تعلیمات میں حقوق العباد کا خاص خیال رکھا گیا ہے ۔ کتاب وسنت میں تمام حقوق العباد(حقوق والدین ،حقوق اولاد،حقوق زوجین، حقوق الجار وغیرہ) کے تفصیلی احکامات موجو د ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ’’ پڑوسیوں کے حقوق‘‘معروف عالم دین جسٹس مولانا مفتی محمدتقی عثمانی ﷾ کے ایک خطبہ کی کتابی صورت ہے ۔ مولانا محمد کفیل خان صاحب نے اسے مرتب کر کے افادۂ عام کے لیے شائع کیا ہے ۔اس کتابچہ میں آسان فہم اسلوب میں پڑوسی کا مقام ،پڑوسی کی اقسام ،پڑوسی کےحقوق وغیرہ کو کتاب وسنت کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے ۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
پڑوسی کا مقام |
6 |
پڑوسی کی اقسام |
8 |
پہلی قسم |
8 |
دوسری قسم |
8 |
تیسری قسم |
9 |
قریبی پڑوسی |
9 |
ایک اور معنی |
10 |
حدیث میں پڑوسی کی اقسام |
10 |
غیر مسلم پڑوسی کا حق |
11 |
پڑوسی کے حقوق |
11 |
پڑوسی کا پہلا حق |
11 |
صرف زکوۃ مال کاحق نہیں |
12 |
حق ماعون |
12 |
قابل غور بات |
13 |
پڑوسی کا دوسرا حق |
14 |
آج کل قرض دینے والا یوں کرے |
15 |
پڑوسی کا تیسرا حق |
15 |
مبارک باد رسماً نہ دیں |
16 |
ایک عہد کریں |
16 |
پڑوسی کا چوتھا حق |
17 |
تعزیت کا غلط طریقہ |
17 |
تعزیت کا صحیح طریقہ |
18 |
پڑوسی کا پانچواں حق |
18 |
عیادت کا صحیح طریقہ |
19 |
حضرت عبد اللہ بن مبارک کا دلچسپ واقعہ |
20 |
پڑوسی کا چھٹا حق |
21 |
حاصل کلام |
21 |
حضرت ابو حمزہ سکری کا واقعہ |
22 |
مفتی اعظم دیوبند کا پڑوسیوں سے حسن سلوک |
23 |
پڑوسی صرف ہم مرتبہ نہیں |
24 |
غریب کو حقیر نہ جانو |
25 |
سرکار دوعالم ﷺاور ایک غریب کی دلداری |
25 |
پڑوسی کی تیسری قسم |
27 |
کتنا آسان کام ؟ |
27 |
ایک اہم مسئلہ |
28 |
ذرا غور کریں |
28 |
گندگی اور بدبو سے مسلمان کی حق تلفی |
29 |
ایسے شخص پر جماعت معاف ہے |
29 |