#2458

مصنف : محمد تقی عثمانی

مشاہدات : 32362

حضرت معاویہ ؓاور تاریخی حقائق

  • صفحات: 330
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8250 (PKR)
(بدھ 08 اپریل 2015ء) ناشر : مکتبہ معارف القرآن کراچی

سیدنا معاویہ  ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابت وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی   کی وفات  کے بعد  ان کا دور حکومت تاریخ اسلام کے درخشاں زمانوں میں سے ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن اطمینان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے ان پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابناک زمانہ سبائی پروپیگنڈے کے گردوغبار میں روپوش ہو کر رہ گیاہے۔اور امر کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ تاریخ کی روشنی میں اصل حقیقت کو واضح کیا جائے۔ زیر تبصرہ کتاب" حضرت معاویہ  اور تاریخی حقائق " مسلک دیو بند سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے معروف عالم دین محترم  مفتی محمد تقی عثمانی صاحب  کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے صحابی رسول سیدنا معاویہ   کی سیرت،آپ کے فضائل ومناقب ،آپ کے عہد حکومت کے حالات کو بیان کرتے ہوئے  آپ پر کئے گئے  مخالفین کے اعتراضات کا مدلل اور مسکت جواب دیا ہے۔یہ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے،جس میں سے پہلا حصہ سیدنا امیر معاویہ  پر اعتراضات  کے علمی جائزے ،دوسرا حصہ ترجمان القرآن لاہور کے اعتراضات کے جواب جبکہ تیسرا حصہ سیدنا امیر معاویہ   کی سیرت ومناقب پر مبنی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف آغاز    

 

9

حصہ اول

 

حضرت معاویہ ؓ اور خلافت وملوکیت (حضرت معاویہ پر اعتراضات کا علمی جائزہ )

 

11

بحث کیوں چھیڑی گئی ؟

 

15

بدعت کا الزام

 

21

نصف دیت کا معاملہ

 

26

مال غنیمت میں خیانت

 

31

حضرت علی ؓ پر سب و شتم

 

36

استلحاق زیاد

 

51

گورنروں کی زیادتیاں

 

62

حضرت حجر بن عدی کا قتل

 

75

حضرت حجر بن عدی کا قتل

 

75

حضرت معاویہ ؓ کے زمانے میں اظہار ائے کی آزادی

 

108

یزید کی ولی عہدی کا مسئلہ

 

112

ولی عہد بنانے کی شرعی حیثیت

 

115

کیا حضرت معاویہ ؓیزید کو خلافت کا اہل سمجھتے تھے ؟

 

118

خلافت یزید کے بارے میں صحابہ ؓ کے مختلف نظریات

 

129

حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ

 

129

یزید کی بیعت کے سلسلے میں ’’بدعنوانیاں‘‘

 

133

حضرت حسین کا موقف

 

136

چند اصولی مباحث

 

139

عدالت صحابہ ؓ کا مسئلہ

 

139

تاریخ روایات کا مسئلہ

 

144

حضرت معاویہ ؓ کے عہد حکومت کی صحیح حیثیت

 

154

ایک ضروری بات

 

168

حصہ دوم

 

حضرت معاویہ اور خلافت و ملوکیت ( ’’ترجمان القرآن لاہور‘‘ کےتبصرے کا جواب)

 

171

مجموعی تاثرات

 

175

بدعت کا الزام

 

178

نصف دیت کا معاملہ

 

190

ایک دلچسپ غلطی

 

191

مال غنیمت میں خیانت

 

199

حضرت علیؓ پر سب و شتم

 

205

استلحاق زیاد

 

219

ابن غیلان کا واقعہ

 

226

گورنروں کی زیادتیاں

 

230

حجر بن عدی  کا قتل

 

238

ایک ضروری گزارش

 

247

یزید کی ولی عہدی

 

250

عدالت صحابہ

 

254

حضرت معاویہ اور فسق و بغاوت

 

260

جنگ صفین کے فریقین کی صحیح حیثیت

 

264

آخری گزارش

 

275

حصہ سوم

 

 

حضرت معاویہؓ شخصیت ، کردار او رکارنامے

 

279

ابتدائی حالات

 

282

اسلام

 

284

آنحضرتﷺ کےساتھ تعلق

 

284

حضرت معاویہؓ صحابہؓ کی نظر میں

 

288

حضرت معاویہ ؓ تابعین  کی نظر میں

 

294

سوانح

 

296

غزوات

 

304

سیرت

 

305

حکمران کی حیثیت

 

305

حضرت معاویہ کے روز مرہ کے معمولات

 

310

حلم ، بردباری اور نرم خوئی

 

311

عفو و درگزر اور حسن اخلاق

 

313

عشق نبوی

 

315

اطاعت پیغمبر

 

316

خشیت باری تعالیٰ

 

317

سادگی اور فقر و استغناء

 

319

علم و تفقہ

 

320

ظرافت

 

321

وفات

 

322

آپؓ کے دور حکومت پر ایک شیعہ مؤرخ کا تبصرہ

 

324

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 90898
  • اس ہفتے کے قارئین 303653
  • اس ماہ کے قارئین 90898
  • کل قارئین113982898
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست