#5449

مصنف : پروفیسر محمد صدیق قریشی

مشاہدات : 4838

پیغمبر ﷺ حکمت و بصیرت

  • صفحات: 318
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7950 (PKR)
(اتوار 30 ستمبر 2018ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے  حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی  شخصیت حضرت آدم ﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت  کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج  انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی  ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے  قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے  ۔ رہبر  انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پوراسامان رکھتی ہے ۔  انسان کے لکھنے پڑھنے کی ابتدا سے اب تک کوئی انسان ایسا نہیں گزرا جس کے  سوانح وسیرت سے متعلق دنیا کی مختلف زبانوں میں جس قدر محمد رسول اللہ ﷺ سے لکھا جاچکا ہے اور لکھا جارہا ہے ۔اردو زبان  بھی  اس معاملے  میں کسی بھی زبان سے پیچھے نہیں رہی اس  میں حضورﷺ سے متعلق بہت کچھ لکھا گیا اور  ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے ۔حضور اکرم ﷺ کی  ذات اقدس پر ابن اسحاق اورابن ہشام سے لے کر  گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی  کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔یہ سب اس بات کا  بیّن  ثبوت  ہے کا انسانوں میں سے ایک انسان ایسا بھی تھا اور ہے کہ جس کی ذات کامل  واکمل پر جس قدر بھی لکھا جائے کم ہے  اور انسانیت اس کی  صفات ِ عالیہ پر جس قدر بھی فخر کرے   کم ہے ۔زير  نظر کتاب ’’   پیغمبر ﷺ حکمت وبصیرت‘‘ پروفیسر محمد صدیق قریشی صاحب کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے سیرت طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں  کو  پیش کیا  ہے اور عصر حاضر  میں بعض درپیش مسائل کا تعلیمات نبوی ﷺ کی روشنی میں حل  پیش کیا ہے ۔(م۔ ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

7

اسلام کانظام عدل ،احسان اوربرائیوں کا انسداد

13

حضورﷺ بحیثیت داعی امن واخوت

45

لسانی وگروہی اختلاف کاخاتمہ تعلیمات نبوی  کی روشنی میں

71

اسلامی فلاحی ریاست اوراس کےتقاضے

101

اسلام کامعاشی نظام

131

محسن نسواں

151

عصر حاضر کےمسائل اورتعلیمات نبویؐ

167

حضورؐ کی عائلی زندگی اوراس کی اہمیت

189

انقلاب نبویؐ

215

اسلام میں انسانی رشتے

229

حضورؐ کی عسکری فراست

261

بین الاقوامی تعلقات کااسلامی نظریہ

291

کتابیات

313

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 66450
  • اس ہفتے کے قارئین 100278
  • اس ماہ کے قارئین 1717005
  • کل قارئین111038443
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست