#6673

مصنف : ابو الفضل قاضی عیاض مالکی

مشاہدات : 7000

الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جلد اول

  • صفحات: 339
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13560 (PKR)
(پیر 04 اپریل 2022ء) ناشر : مکتبہ اعلیٰ حضرت دربار مارکیٹ لاہور

اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ، رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  اور دنیا جہان کے تمام انسانوں کے لیے مکمل اسوۂ حسنہ  اور قابل اتباع ہیں  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ‘‘   قاضی  عیاض کی سیرت  النبیﷺ کی معروف اور مقبول عام کتاب ہے۔ مصنف نے کتاب میں رسول پاک کے فضائل، محاسن اور معجزات کو ایسے مؤثر اور دل پزیر پیرائے میں بیان کیا ہے کہ ان کے ایک ایک لفظ سے آنحضرت کے ساتھ انتہائی عقیدت اور محبت ٹپکتی ہے۔قاضی عیاض نے  اس کتاب کی تیں اقسام میں تقسیم کیا ہے۔پہلی قسم:یہ ان ارشادات الٰہیہ کے بیان میں جن میں اللہ تعالیٰ نے اپنے قول و فعل میں اپنے نبی ﷺکی تعظیم و توقیر کی ہے۔دوسری قسم: اس میں آپ ﷺکے ان حقوق کا بیان ہے جن کی بجاآوری ہر ایک پر واجب ہے۔تیسری قسم:اس میں  ان امور کا بیان ہے جو نبی اکرم ﷺ کے لیے جائز ہیں اور جو امور ممتنع ہیں اور وہ امور بشریہ جن کی نسبت آپ کی طرف کرنا صحیح ہے۔اس کتاب کی دو جلدیں ہیں جوکہ ایک ہی جلد میں یکجا ہیں (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پہلے اسے پڑھیے

8

تذکرہ مصنف

10

تذکرہ مترجم

14

مقدمہ کتاب

20

آیات قرآنیہ ارشادات عالیہ سے حضورﷺ کی قدر و منزلت عظمت و شان کا ثبوت

26

حضور ﷺ کی ثناء بزبان باری تعالیٰ

27

حضورﷺ کی شان میں نازل شدہ آیات قرآنیہ کا بیان

27

حضورﷺ کو شاہد بنانا

37

اللہ کا  حضورﷺ کو کمال دلجوئی اور بڑے احسان کے ساتھ یاد کرنا

41

اللہ عزوجل  حضورﷺ کی کو مورد شفقت و کرم بنانا

55

سورۃ فتح میں  حضورﷺ کی بزرگیاں

64

حضورﷺ  خلق عظیم اور جموعہ فضائل دینی و دنیوی میں کامل ہیں

71

ضروریات زندگی کی اقسام سے پہلی قسم

87

آپﷺ کی شجاعت و بہادری

110

آپﷺ کا زہد و تقویٰ

129

آپﷺ کی قدر و منزلت احادیث کی روشنی میں

147

معراج روحانی کے دلائل کا رد

170

ایک نکتے کا بیان

222

آپﷺ کے معجزات کے بیان میں

224

کھجور کی ٹہنیوں کا رونا

276

جمادات سے متعلق معجزات

278

اجابت دعا

293

عصمت نبیﷺ

311

قیامت تک باقی رہنے والا معجزہ

331

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 77919
  • اس ہفتے کے قارئین 157997
  • اس ماہ کے قارئین 566971
  • کل قارئین114458971
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست