#6673.01

مصنف : ابو الفضل قاضی عیاض مالکی

مشاہدات : 5045

الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جلد دوم

  • صفحات: 326
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13040 (PKR)
(منگل 05 اپریل 2022ء) ناشر : مکتبہ اعلیٰ حضرت دربار مارکیٹ لاہور

اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ، رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  اور دنیا جہان کے تمام انسانوں کے لیے مکمل اسوۂ حسنہ  اور قابل اتباع ہیں  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ‘‘   قاضی  عیاض کی سیرت  النبیﷺ کی معروف اور مقبول عام کتاب ہے۔ مصنف نے کتاب میں رسول پاک کے فضائل، محاسن اور معجزات کو ایسے مؤثر اور دل پزیر پیرائے میں بیان کیا ہے کہ ان کے ایک ایک لفظ سے آنحضرت کے ساتھ انتہائی عقیدت اور محبت ٹپکتی ہے۔قاضی عیاض نے  اس کتاب کی تیں اقسام میں تقسیم کیا ہے۔پہلی قسم:یہ ان ارشادات الٰہیہ کے بیان میں جن میں اللہ تعالیٰ نے اپنے قول و فعل میں اپنے نبی ﷺکی تعظیم و توقیر کی ہے۔دوسری قسم: اس میں آپ ﷺکے ان حقوق کا بیان ہے جن کی بجاآوری ہر ایک پر واجب ہے۔تیسری قسم:اس میں  ان امور کا بیان ہے جو نبی اکرم ﷺ کے لیے جائز ہیں اور جو امور ممتنع ہیں اور وہ امور بشریہ جن کی نسبت آپ کی طرف کرنا صحیح ہے۔اس کتاب کی دو جلدیں ہیں جوکہ ایک ہی جلد میں یکجا ہیں (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حضور سید عالم ﷺ کے حقوق امت پر کیا واجب ہیں

8

آپﷺ پر ایمان لانا فرض آپﷺ کی اطاعت اور آپﷺ کی سنت اتباع

12

وجوب اتباع و تعمیل سنت کا کتاب وسنت سے ثبوت

15

سلف صالحین رحمہم اللہ سے اتباع سنت کا وجوب

20

سنت کی مخالفت موجب عذاب آخرت ہے

24

امت پر آپﷺ کی محبت لازم واجب ہے

25

آپﷺ سے محبت رکھنے کا اجر و ثواب

27

آپﷺ سے محبت رکھنے کے بارے میں اقوال سلف

28

حضور ﷺ سے محبت رکھنے کی علامت

31

محبت کے معنی اور اس کی حقیقت

36

حضور ﷺ کی خیر خواہی واجب ہے

39

آپ ﷺ کی تعظیم و توقیر اور ادائے حقوق کا حکم ووجوب

41

درود و سلام کی فرضیت اور فضیلت

66

وہ امور جو آپﷺ پر جائز یا ممننع ہیں اور احوال بشریہ کا بیان

98

امور دینیہ اور عصمت انبیاء علیہم السلام

100

حضور ﷺ کی دلی پختگی

101

دنیاوی امور میں صدق مقال اور احوال بشریہ

146

قبل اظہار نبوت کی عصمت

157

سہوی احادیث پر مکمل بحث

162

بدر کے قیدیوں کے فدیہ لینے کا بیان

171

مال غنیمت کی حلت کا بیان

172

دفع اشکال از عصیان انبیاء کرام علیہم السلام

185

عصمت ملائکہ

191

عوارض بشریہ

196

وجوہات تنقیص وتوہین اور اس  کے حکام شرعیہ

229

وہ الفاظ جن سے تنقیص و توہین ہوتی ہے

232

خطباء وواعظین کو تنبیہات

268

حضورﷺ پر سب وشتم تنقیص واہانت کرنے والے کی عقوبت ووراثت کا حکم

270

شان الہٰی کے خلاف کلمات بولنے والے کا حکم

286

مفتری اور کذاب کا حکم

305

تحقیر واستخفاف قرآن کا حکم

312

اہل بیت نبوی آل پاک ازواج مطہرات اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو گالی دینے کا حکم

314

فہرس المصادر

321

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60608
  • اس ہفتے کے قارئین 247684
  • اس ماہ کے قارئین 821731
  • کل قارئین110143169
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست