#6210

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

مشاہدات : 4472

نبی امن و آشتی صلی اللہ علیہ وسلم

  • صفحات: 266
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9310 (PKR)
(جمعرات 22 اکتوبر 2020ء) ناشر : مکتبہ قرآنیات لاہور

اگراس دنیا میں انسانوں کے مختلف طبقات میں چھوٹے سے لیکر بڑے تک ،بچے سے لیکر بوڑھے تک،ان پڑھ جاہل سے لیکر ایک ماہر عالم اور بڑے سے بڑے فلاسفر تک،ہر شخص کی جد وجہد  اور محنت وکوشش میں اگر غور کیا جائے تو ثابت ہو گا کہ اگرچہ محنت اور کوشش کی راہیں  مختلف ہیں مگر ایک مقصد سب کا قدرے مشترک ایک ہی ہے ،اور وہ ہے ’’امن وسکون کی زندگی‘‘نبی کریم ﷺاسی امن وسلامتی کا علم بردارمذہب لے کر آئے۔ اسلام ایک امن وسلامتی والا مذہب ہے ،جو نہ صرف انسانوں بلکہ حیوانوں کے ساتھ بھی نرمی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس عظیم دین کا حسن دیکھئے کہ اسلام ’’سلامتی‘‘ اور ایمان ’’امن‘‘ سے عبارت ہے ۔ اس کے نام ہی میں امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا درس دینے کیلئے واضح اشارہ ہے۔نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ ، صبر و برداشت، عفو و درگزر اور رواداری سے عبارت ہے۔ زیر نظرکتاب ’’نبئ امن وآشتیﷺ ‘‘مولانا محمد رفیق چودھری ﷾(مصنف ومترجم کتب کثیرہ) کی  تصنیف ہے  فاضل مصنف  نے اس کتاب میں سب سے پہلےامن وآشتی کے حوالے سے قرآنی آیات اور احادیث نبویﷺ پیش کی  ہیں۔اس کے بعد سیرت نبویﷺ سے متعلق ایسے 30 ؍واقعات بیان کیے گئے ہیں جن میں حضورﷺ نےاپنے مخالفین کو عفوو  درگزر اور امان سے نوازا اور امن پسندی اور صلح کو ترجیع دی۔اس کے بعد بعض دوسرے وسائل امن کا ذکر ہےاورنبوی ضابطۂ جنگ کو واضح کیاگیا ہے۔پھر اسلام میں تصور جہاد کو تفصیل سے لکھا گیا ہے۔اس کے بعددلائل کے ساتھ یہ بتایا گیا ہےکہ اسلام دہشت گردی نہیں سکھاتا بلکہ  دینِ امن وسلامتی ہے۔کتاب کےآخر میں  اقوام متحدہ کا منشور حقوق انسانی اور سیرت نبوی ایک نظر میں مذکور  ہوئی ہے۔ مصنف کتاب ہذا کی زندگی کا طویل حصہ قرآن مجید سمجھنے سمجھانے اور اس کی نحوی وتفسیری مشکلات حل کرنے میں گزرا ہے۔کتاب ہذا کے علاوہ آپ کئی دینی کتب کے مصنف ومترجم ہیں  جن میں قرآن کریم کا اردو  وانگلش ترجمہ اور تفسیر البلاغ بھی شامل ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے(آمین) ( م۔ ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

9

باب 1:امن وآشتی،قرآن وحدیث کی روشنی میں

13

1۔قرآن مجید اورامن وآشتی

13

2۔احادیث اورامن وآشتی

21

باب 2:سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اورامن وآشتی

34

واقعہ1۔حلف الفضول

34

حجراسودکی تنصیب

36

ہجرت حبشہ

39

سراقہ بن مالک بن جعثم

43

میثاق مدینہ

45

دویہودی قبائل میں صلح

47

یہودیوں کی ایک اشتعال انگیزی

48

منافق عبداللہ بن ابی کی گستاخی

50

غزوہ بدرکےقیدیوں سے حسن سلوک

51

عمیربن وھب

54

صلح حدییبہ

57

کوہِ تنعیم سےحملہ

66

خیبر کےقلعہ قموص کی مہم

67

یہودی عورت کاکھانے میں زہرملادینا

69

رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی سے درگزر

71

ثمامہ بن اثال رضی اللہ عنہ

73

قیصر روم ہرقل کےنام خط اورابوسفیان کی گفتگو

80

فتح مکہ

84

ابوسفیان کی جان بخشی

92

وحشی بن حرب کےلئے معافی

95

ہباربن اسود کےلئے امان

98

فضالہ بن عمیر کےلئے معافی

99

ہندہ بنت عتبہ کےلئے عفوودرگزر

100

کعب بن زبیر رضی اللہ عنہ کےلئے امان (9ہجری)

110

عکرمہ بن ابوجہل کےلئےامان

108

حضرت عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ کاقبول اسلام(9ہجری)

110

تمہیں اس وقت مجھ سے کون بچاسکتا ہے؟

115

ایک بدوکی گستاخی

117

خطبہ حجۃ الوداع

119

ایک اونٹ کاواقعہ

126

حضورصلی اللہ علیہ وسلم کےنکاح بھی امن وسلامتی کے وسائل تھے!

1127

اسلامی حدودوتعزیرات کے نفاذکے ذریعے قیامِ امن

130

باب 3:غزوات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پرایک نظر

135

باب 4:نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاجنگ سے معلق ضابطہ اخلاق

142

باب 5:نبئ امن وآشتی وہ ہیں جنہوں نے ....!....

145

باب 6:صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اوردورِ مابعد کے مسلمانوں پراثرات

150

باب 7:اسلام میں جہاد کاتصور

156

تمہید

156

قرآن اورجہاد

157

احادیث اورجہاد

164

دفاعی اورجارحانہ جہاد

176

چند غزوات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کاحال

177

غزوہ بدر

177

عزوہ احد

182

عزوہ احزاب

185

عزوہ خیبر

188

فتح مکہ

189

عزوہ حنین وطائف واوطاس

193

عزوہ تبوک

195

باب 8:شہید کے فضائل

197

قرآن اورشہید

197

احادیث اورشہید

202

قادیانی اورجہاد

213

قادیانیت اورعلامہ اقبال رحمہ اللہ

214

باب 9:اسلام دہشت گردی نہیں سکھاتا

215

اسلام میں فتنہ وفساد کی اجازت نہیں

215

اسلام ظلم وزیادتی کے خلاف ہے

216

اسلام میں قتل ناحق حرام ہے

218

اسلام انتہاپسندی کےخلاف ہے

222

دہشت گردی،تحریک آزادی،جہاداوردفاع میں فرق

225

ریاستی دہشت گردی

227

باب 10:مغرب کی امن پسندی

234

امریکہ کی عالمی دہشت گردی

238

مغرب کادوہرا معیار

250

ضمیمہ جات

 

ضمیمہ 1:اقوام متحدہ کامنشورِ حقوق انسانی

256

ضمیمہ2:سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ایک نظرمیں

261

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 71471
  • اس ہفتے کے قارئین 105299
  • اس ماہ کے قارئین 1722026
  • کل قارئین111043464
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست