مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ اب آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہو گا۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی متعدد آیات میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’مسئلہ ختم نبوت قرآن و حدیث کی روشنی میں ‘‘محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کے عقیدہ ختم نبوت کے متعلق اور قادیانیوں کے ردّ میں لکھے گئے مضامین کی کتابی صورت ہے ۔ ان مضامین میں حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے صحیح احادیث کی روشنی میں عقیدہ ختم نبوت واضح کیا ہے بلکہ قادیانیوں کے اعتراضات و شبہات کا بھی بخوبی جائزہ لیا ہے اور ابطال باطل کیا ہے۔اللہ تعالیٰ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی تحقیقی و تصنیفی، دعوتی و تدریسی جہود کو قبول فرمائے اور ان کی مرقد پر اپنی رحمتوں کی برکھا برسائے ۔آمین (م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
عرض ناشر |
|
5 |
تقدیم |
|
7 |
ختم نبوت پر چالیس دلائل |
|
35 |
ختم نبوت کی احادیث صحیحہ پر قادیانیوں کے حملے اور ان کا جواب |
|
62 |
قادیانیوں کی مستدل مرد ود روایات اور ان کا رد |
|
87 |
مرزا غلام احمد قادیانی کے تیس جھوٹ |
|
103 |
اندھیرے اور مشعل راہ |
|
121 |
نزول مسیح حق ہے |
|
143 |
ظہور امام مہدی |
|
193 |
دجال اکبر کا خروج |
|
199 |
سیدنا عیسیٰ کا نزول اور امام ابن شہاب الزہری |
|
224 |
قادیانیوں اور فرقہ مسعودیہ میں بیس مشترکہ عقائد |
|
233 |
قادیانیوں کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب |
|
237 |
مرزا غلام احمد قادیانی دعویٰ نبوت سے پہلے کون تھا |
|
240 |