#7393

مصنف : ام کلثوم

مشاہدات : 643

ماہنامہ محدث لاہور 2001 تا 2020 کے عائلی مضامین کا تحقیقی جائزہ (ايم فل)

  • صفحات: 248
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9920 (PKR)
(اتوار 29 ستمبر 2024ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ سیرت چیئر یونیورسٹی آف اوکاڑہ

ماہنامہ ’’محدث ‘‘لاہور ہندوستان سے نکلنے والے ماہنامہ ’’محدث‘‘ دہلی کی ارتقائی شکل ہے۔ نصف صدی قبل دسمبر 1970ء میں محترم ڈاکٹر حافظ عبد الرحمٰن مدنی حفظہ اللہ نے ’’ مجلس التحقیق الاسلامی‘‘ لاہور کی طرف ملت اسلامیہ کے اس علمی و تحقیقی اور اصلاحی مجلہ ’’محدث‘‘کا پہلا شمارہ شائع کیا۔اس وقت سے ہی اس علمی و تحقیقی مجلہ کی اشاعت جاری و ساری ہے ۔ اس وقت رسالے کی مجلس التحریر میں محدث العصر حافظ عبد اللہ روپڑی رحمہ اللہ کے دو مایہ ناز شاگرد شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی، مولانا عبد السلام کیلانی (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) کے علاوہ حافظ ثناء اللہ خاں ، چوہدری عبد الحفیظ اور مولانا عزیز زبیدی رحمہم اللہ کے اسماء گرامی شامل تھے ۔ محدث کے مدیر اعلی ٰ محترم جناب حافظ عبد الرحمن مدنی حفظہ اللہ تمام امور خود ہی سرانجام دیتے رہے بعد ازاں مولانا اکرام اللہ ساجد اور مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف رحمہما اللہ بھی اس میں بطور مدیر خدمات انجام دیتے رہے ۔ڈاکٹر حافظ حسن مدنی صاحب کو درس نظامی سے فراغت کے بعد مجلہ ’’محدث‘‘ کے مدیر کی ذمہ داری تفویض کی گئی ۔انہوں نے اپنی ادارت میں محدث کے مختلف اہم موضوعات (فتنہ انکار حدیث، سود، مسئلہ تصویر ،فتنہ امامت زن، تحفظ حقوق نسواں، شیخ البانی ، شیخ ابن باز اور المیہ سوات) پر بڑے اہم نمبرز شائع کرنے کے علاوہ اور بہت سے علمی و تحقیقی موضوعات پر بے شمار مضامین شائع کیے ۔اس سے قبل محدث کے رسول مقبول نمبر اور خلافت و جمہوریت نمبر کو بھی بڑا قبول عام حاصل ہوا تھا۔محدث کا ہر شمارہ علمی و تحقیقی اور اصلاحی مضامین پر مشتمل ہے اور ہر مضمون ایک مکمل کتابچہ شائع کرنے کے لائق ہے ۔ جدید سودی نظریات اور اسلام، جادو کے شرعی توڑ، فروغ اسلام کے لئے جدید ذرائع ابلاغ کا استعمال اور مغربی تحریک نسواں وغیرہ کے موضوعات پر محدث کے مضامین منفرد اہمیت رکھتے ہیں۔مجلہ محدث اپنے علمی و تحقیقی معیار کی وجہ سے ہر مکتبہ فکر کے افراد اور علماء ، مذہی سکالرز ، پروفیسرز ،قانون دان وکلاء حضرات اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ایم فل پی ایچ ڈی کے طلباء کے ہاں انتہائی پسندیدہ ہے ۔پاکستان پبلک سروس کمیشن، اور مقابلہ کا امتحان پاس کرنے کے لیے احباب مجلہ محدث کے سابقہ مجلات کی طرف رجوع کرتے ہیں۔محدث کی عصر حاصر میں فرقِ باطلہ کے خلاف علمی و تحقیقی خدمات پر یونیورسٹیوں میں ایم اے ،ایم فل کے تحقیقی مقالہ بھی لکھے جا رہے ہیں۔ زیر نظر تحقیقی مقالہ بعنوان ’’ماہنامہ محدث لاہور 2001 تا 2020 کے عائلی مضامین کا تحقیقی جائزہ‘‘محترمہ ام کلثوم صاحبہ کا وہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے ڈاکٹر عبد الغفار (اسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف اوکاڑہ) کی زیر نگرانی یونیورسٹی آف اوکاڑہ۔شعبہ علوم اسلامیہ میں پیش کر کے ایم فل کی ڈگری حاصل کی ۔مقالہ نگار نے اس تحقیقی مقالہ کو تین ابواب میں تقسیم کیا ہے اور اس میں ماہنامہ محدث و مجلس التحقیق الاسلامی ،عائلی نظام کے تعارف و اہمیت کو بیان کرنے کے بعد ماہنامہ محدث میں شائع ہونے والے عائلی مضامین کو بیان کرنے کے بعد ان کا تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے۔ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

ماہنامہ محدث کا تعارف

 

1

مجلس التحقیق الاسلامی کا قیام اور خدمات

 

2

جامعہ لاہور الاسلامیہ

 

4

المہد العالی للشریعہ والقضاء

 

5

موسوعۃقضائیہ

 

6

مجلس التحقیق الاسلامی کی ویب سائٹ

 

6

تراجم و تصانیف

 

7

ماہنامہ محدث

 

7

ماہنامہ محدث کا آغاز و ارتقاء اور مجلس ادارت

 

8

ماہنامہ محدث کے اغراض و مقاصد

 

17

عائلی نظام کا تعارف و اہمیت

 

29

عائلی نظام کی اہمیت اور اسلامی تعلیمات

 

40

ماہنامہ محدث کے عائلی مضامین کا تحقیقی جائزہ

 

74

ماہنامہ محدث میں نکاح کے موضوع پر چھپنے والے فتاویٰ جات

 

77

طلاق سے متعلقہ مسائل

 

90

تین طلاقوں کا مسئلہ کتاب وسنت کی روشنی میں

 

93

عورت کو حق طلاق تفویض کرنا شریعت میں تبدیلی ہے

 

103

مجبوری کی طلاق کا شرعی حکم

 

117

غصہ کی حالت میں دی گئی طلاق کا حکم

 

127

ایک مجلس کی تین طلاقیں اور بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ

 

133

طلاق کے ضروری مسائل و اقسام

 

141

کیا عورت عدالت سے خلع حاصل نہیں کر سکتی؟

 

151

متفرق عائلی مسائل

 

161

اسلام میں نسب و نسل کا تحفظ

 

162

حلالہ ملعونہ مروجہ کا قرآن کریم سے جواز

 

176

غیرت کے نام پر قتل اور شریعت اسلامیہ

 

185

شادی بیاہ کے رسوم و رواج

 

193

رجم کی حد سنت نبویہ کی روشنی میں

 

203

نتائج

 

209

سفارشات

 

213

رسائل و جرائد

 

215

فہارس

 

216

فہرست آیات

 

217

فہرست احادیث

 

220

فہرست اماکن

 

223

فہرست اعلام

 

223

مصادر و مراجع

 

227

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60683
  • اس ہفتے کے قارئین 94511
  • اس ماہ کے قارئین 1711238
  • کل قارئین111032676
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست