#6669

مصنف : حافظ ندیم ظہیر

مشاہدات : 3284

ماہنامہ اشاعۃ الحدیث ( محدث العصر نمبر )

  • صفحات: 658
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 26320 (PKR)
(جمعرات 31 مارچ 2022ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

محدث العصر حافظ زبیر علی زئی (1957ء - 2013ء) دورِ حاضر کے عظیم محدث، مجتہد، مفتی اور غیور ناقد تھے۔ حافظ زبیر علی زئی نے 3 سے 4 ماہ میں قرآن مجید حفظ کیا۔ آپ نے جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ سے سند فراغت حاصل کی وفاق المدارس السلفیہ سے شہادۃ العالمیہ کی سند بھی حاصل کی۔ نیز آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے اسلامیات اور عربی میں ایم اے بھی کیا تھا۔ آپ اپنی مادری زبان ہندکو کے ساتھ ساتھ کئی ایک زبانوں پردسترس رکھتے تھے۔ جن میں عربی، اردو، پشتو، انگریزی، یونانی، فارسی اور پنجابی زبان شامل ہیں۔ علم حدیث کے ممتاز ماہر اور فن اسماء رجال کے شہ سوار تھے۔ بڑے متقی اور عابد، زاہد انسان تھے۔ان کی زندگی تدریس وتالیف اور احادیث کی تحقیق وتخریج میں گزری۔آخری عمر میں فالج کا حملہ ہوا۔ تقریبًا ڈیڑھ ماہ تک اسپتال میں زیر علاج رہے۔ اور پھر بروز اتوار 5 محرم الحرام 1435 ہجری بمطابق 10 نومبر 2013ء کو اس دنیا سے رخصت ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے۔اللہم اغفرلہ وارحمہ ۔ زیر نظر ماہنامہ اشاعۃ الحدیث  کا ’’محدث العصر نمبر‘‘   محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کے نامور تلمیذ رشید حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ کی کاوش ہے۔موصوف نے  حافظ زبیر علی زئی مرحوم  کی خدمات ،شخصیت،انکے بارے معاصرین کے تاثرات کو بڑی عرق ریزی اور جانفاشانی سے اس میں جمع کیا ہے۔اللہ  تعالیٰ حافظ ندیم صاحب کی اس کاوش کو قبول فرمائے  ۔ (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرش ناشر

13

عرض مرتب

16

حرف اول

19

حرفے چند

22

آئینہ حیات

24

اسناد واجازۃ الروایات

26

حیات محدث العصر کے چند درخشاں پہلو

37

خدمات

51

شخصیت

293

محدث العصر عزیز و اقارب کی نظر میں

475

تاثرات

493

انٹرویو ۔ سفرنامہ

557

منظوم

589

خط کتابت

603

نادر تحریریں

629

سفر آخرت

641

تعزیت

649

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 92662
  • اس ہفتے کے قارئین 305417
  • اس ماہ کے قارئین 92662
  • کل قارئین113984662
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست