#6425

مصنف : شفاقت علی شیخ

مشاہدات : 6855

کامیاب لوگوں کی خصوصی عادات

  • صفحات: 379
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13265 (PKR)
(ہفتہ 17 جولائی 2021ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور

دنیا میں موجود ہر انسان چاہے کسی بھی دور کا ہو یاکسی بھی علاقے کا ہووہ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتا ہے لیکن وہ نہیں جانتا کے کامیاب کیسے ہونا ہے۔ کامیابی تو سبھی چاہتے ہیں لیکن اپنی شخصیت میں وہ خوبیاں نہیں لاتے جن کی بنا پر کامیابی ملتی ہےکامیابی کا انحصار کردار کی تعمیر پر ہے۔ کردار یا کاملیت ایک فطری اصول ہے۔ اگر اخلاق اور کردار میں انسان پختگی حاصل کرے تو اس بنیاد پر وہ کامیابی کی انتہاؤں کو چھو سکتا ہے پھر اس کی کامیابیاں لامحدود ہو سکتی ہیں۔کامیاب ہونے کیلئے ذمہ دار ہونا ضروری ہے ،جو انسان اپنے کام کی ذمہ داری نہیں لیتا وہ زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔اور یہ بات یاد رہے کہ حقیقی کامیابی آخرت کی کامیابی ہے۔اور اسلامی تعلیمات کی روہ سے کامیاب زندگی وہ ہے  جس میں دنیا اورآخرت دونوں کی مسرتیں حسین توازن کے ساتھ حاصل ہوجائیں۔ زیر  نظر کتاب ’’کامیاب  لوگوں کی خصوصی عادات ‘‘ شفاقت علی شیخ کے ایم  فل مقالہ کی  کتابی صور ت ہے ۔ فاضل مصنف نے   سٹیفن آرکوے کی اپنے مندرجات کی دلچسپی اوراہمیت کےسبب مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنےوالی انگریز ی کتاب The Seven Habits Of  Highly Effective People کو اسلامی تعلیمات کے اضافوں سے مزید بامقصد بنانے کی  احسن انداز میں کوشش کی ہے ۔بڑی خوبصورتی  اور مہارت کے ساتھ آرکوے کی کتاب کو اسلامی تعلیمات کےسانچے میں ڈھال دیا ہے اورنہایت کامیابی کے ساتھ یہ ثابت کیا  ہے کہ کامیاب زندگی کا کوئی ایک اصول بھی ایسا نہیں  ہےجس کا ذکر قرآن وحدیث میں کسی نہ کسی اندازمیں نہ کیا گیا ہو۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

11

پیش لفظ

14

مقدمہ

15

باب اول

28

ذاتی فتح کے اصول

29

ذمہ داری قبول کرنا

29

انجام پر نظر رکھنا

72

ترجیحات کا تعین کرنا

130

باب دوم عوامی فتح کے اصول

160

جیتنا اور جیتنے دینا

160

پہلے سمجھنا پھر سمجھانا

194

تعاون کا اصول اپنانا

230

باب سوم

259

باکمال زندگی کے اصول

259

صلاحیتوں کی تجدید  کرنا

259

فکری گمراہیوں کا علاج

301

خلاصہ کلام

328

عملی گمراہیوں کا علاج

332

خلاصہ کلام

354

اطراف الآیات

257

اطراف الاحادیث

365

مصادر و مراجع

371

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 84915
  • اس ہفتے کے قارئین 118743
  • اس ماہ کے قارئین 1735470
  • کل قارئین111056908
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست