#6175

مصنف : پروفیسر فتح محمد ملک

مشاہدات : 4178

اقبال کا فکری نظام اور پاکستان کا تصور

  • صفحات: 120
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4200 (PKR)
(منگل 15 ستمبر 2020ء) ناشر : سنگ میل پبلیکیشنز، لاہور

مصور پاکستان علامہ اقبال نے  پاکستان کا خواب دیکھا اور محمد علی جنا ح نےمسلمانان برصغیر کے بھر پور تعاون سے اس خواب کوٹھوس تعبیر مہیا کردی۔ قیام پاکستان کا  بنیادی مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ اور بحیثیت قوم ان کی شناخت کو منوانا تھا ۔ جس کے لیے علیحدہ مملکت کا قیام از حد ضروری تھا ۔قیامِ پاکستان اس طویل جدوجہد کا ثمر ہے جو مسلمانانِ برصغیر نے اپنے علیحدہ قومی تشخص کی حفاظت کے لیے شروع کی۔قیام پاکستان  وتحریک پاکستان میں علماء کی جدوجہد اور خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں ۔قیام پاکستان میں علمائے کرام  نے  جومثالی کردار ادا کیا وہ تاریخ کا سنہری باب  ہے۔لیکن قیام پاکستان کے متعلق بعض علماء (کا  موقف  عمومی علماء سے مختلف تھا۔زیر نظر کتاب’’ اقبال  کافکری  نظام ور پاکستان کاتصور ‘‘ ماہر اقبالیات  جناب پروفیسر فتح محمد ملک  کی تصنیف ہے ۔فاضل  مصنف نے اس کتاب میں  تصور پاکستان کو  اقبال کے نظامِ فکر سے مربوط کیا ہے  اور بجا طور پر یہ فیصلہ سنایا ہے کہ پاکستان کی بقا اور ترقی فکرِ اقبال اور پیغام اقبال کی سچی اور دیانت دارانہ تعبیر پر منحصر ہے۔نیز صاحب کتاب  نے اپنے مضبوظ استدلال سے ثابت کیا ہےکہ ابتدا میں ترقی پسندوں کی اقبال ناشناسی کا اصل محرک سیاسی تھا۔ بعد میں انہیں معلوم ہوگیا ک اقبال کا پین اسلامزم دراصل پین ہیومنزم کی طرف ان کی پیش قدمی ہے اور ان کااسلامزم اپنی روح میں ہیومنزم ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

چند نئےمباحث

9

ابتدائیہ

10

پیش لفظ:

13

اقبال....مجموعہ اضداد یادانائےراز؟

17

اقبال،اثبات نبوت اورتصورپاکستان

62

اقبال اورسرزمین پاکستان

75

علامہ اقبال اورمولانامدنی

102

علامہ اقبال پنڈت نہرو

121

علامہ اقبال اورمولانا آزاد

134

پاکستان اورمشکلات لاالہ

154

اقبال اورہماری ثقافتی تشکیل نو

168

اقبال اورہماری ادبی تشکیل نو

179

ضمیمہ جات:اقبال اورسرزمین پاکستان (ایک مکالمہ)

210

جھلکیاں ازسلیم احمد

225

مسجد قرطبہ ایک سلسلہ خیال کےتعاقب میں

29

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59421
  • اس ہفتے کے قارئین 246497
  • اس ماہ کے قارئین 820544
  • کل قارئین110141982
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست