#7458

مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

مشاہدات : 616

حجیت حدیث اور اتباع رسول

  • صفحات: 67
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2680 (PKR)
(جمعہ 06 دسمبر 2024ء) ناشر : نا معلوم

شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری﷫ (1868۔1948ء) کی ذات محتاجِ تعارف نہیں آپ امرتسر میں پیدا ہوئے ۔ مولانا غلام رسول قاسمی ، مولانا احمد اللہ امرتسری ، مولانا احمد حسن کانپوری ، حافظ عبد المنان وزیر آبادی اور میاں نذیر حسین محدث دہلوی رحہم اللہ سے علوم دینیہ حاصل کیے۔ اپنے مسلک کی ترویج کے لیے تمام زندگی کوشاں رہے۔ اخبار اہل حدیث جاری کیا اور درجنوں کتب سپرد قلم کیں ۔ آپ بیک وقت مفسر قرآن ، محدث ، مورخ ، محقق ،مجتہد و فقیہ ،نقاد، مبصر ،خطیب و مقرر ،دانشور ،ادیب و صحافی ، مصنف ، معلم ،متکلم ،مناظر و مفتی کی جملہ صفات متصف تھے۔قادیانیت کی تردید میں نمایاں خدمات کی وجہ سے آپ کو فاتح قادیان کے لقب سے نوازا گیا ۔ برصغیر کے نامور اہل قلم و اہل علم نے آپ کے علم و فضل، مصائب و بلاغت، عدالت و ثقاہت، ذکاوت و متانت، زہد و ورع، تقوی و طہارت، ریاضت و عبادت، نظم و ضبط اور حاضر جوابی کا اعتراف کیا ہے۔ آپ کی حیات خدمات کے حوالے سے مختلف اہل علم نے کتب تصنیف کی ہیں ۔اور پاک و ہند کے رسائل و جرائد میں اب بھی آپ کی خدمات جلیلہ کے سلسلے میں مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’حجیت حدیث اور اتباع رسول ‘‘شیخ الاسلام ،مناظر اسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ اور منکرین حدیث کی امرتسری پارٹی کے رہنما مولوی احمد الدین امرتسری کے مابین 1922ء میں ہونے والے تحریری مباحثہ؍مناظرہ کی کتابی صورت ہے۔مولوی احمد دین صاحب مولانا کے دلائل کو توڑ نہ سکے اور آخر انہوں نے سکو ت اختیار کر لیا۔ مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ نے اس رسالے میں دلائل سے ثابت کیا ہے کہ حدیث نبوی حجت شرعی ہے اور اتباع رسول ہی سے نجات ہے ۔ (رسالہ ہذا کا کاغذ زیادہ قدیم ہونے کی وجہ سے اس کی سکیننگ کا رزلٹ اتنا اچھا نہیں ہے) (آمین) (م۔ ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

کھلا مکتوب

 

1

پہلے مجھے دیکھیے

 

1

خلاصہ پر چہائے بحث حجیت حدیث نبویہ

 

2

جواب از جانب فریق ثانی کا خلاصہ

 

4

امرتسری منکرین حدیث کی غلط نویسی اور پروپیگنڈا

 

5

مباحثہ اتباع الرسول ﷺ پر

 

10

پرچہ احمدی نمبر 1

 

15

پرچہ ثنائی نمبر 1

 

18

پرچہ احمدی نمبر 2

 

25

پرچہ ثنائی نمبر 2

 

24

پرچہ احمدی نمبر 3

 

27

پرچہ ثنائی نمبر 3

 

32

پرچہ احمدی نمبر 4

 

36

پرچہ ثنائی نمبر 4

 

42

پرچہ احمدی نمبر 5

 

47

پرچہ ثنائی نمبر 5

 

51

پرچہ احمدی نمبر 6

 

57

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6106
  • اس ہفتے کے قارئین 6106
  • اس ماہ کے قارئین 2078023
  • کل قارئین113685351
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست