#6232

مصنف : سعید بن علی بن وہف القحطانی

مشاہدات : 9009

حصن المسلم ( تصحیح شدہ جدید ایڈیشن )

  • صفحات: 161
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5635 (PKR)
(ہفتہ 14 نومبر 2020ء) ناشر : المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، کراچی

شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو ایک  خاص مقام حاصل ہے اورتمام سابقہ شرائع ومذاہب میں بھی  دعا  کا تصور موجود  رہا ہے ۔صرف دعا ہی  میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو  بدل سکتی  ہے  ۔دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور  اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔اورجس  طرح  جسم  کی بقا کے لیے  خوراک  ضروری ہے،اسی طرح روح کی حیات  کا انحصار تلاوتِ قرآن ،ذکر واذکار اور ادعیہ ماثورہ  کے اہتمام پر ہے ۔ کتاب وسنت میں  مختلف مقامات  پراللہ  تعالیٰ کا بکثرت ذکر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔اذکاراور  دعاؤں کااہتمام کرنے کے ایسے بے شمار فوائد ہیں  جن کا انسان تصور بھی نہیں کرسکتا ۔مگر یہ  یاد رہے انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔ امتِ مسلمہ  کے لیے  مسنون دعاؤں تک بآسانی  رسائی کےلیے  علماء ومحدثین  نے دعاؤں کے موضوع پر کئی کتب تحریر کی  ہیں ۔ جن میں  مفصل بھی ہیں  اور مختصر بھی  ہیں۔مختصر  کتابوں میں   سے  شیخ  سعیدبن علی  القحطانی ﷾ کی کتاب   ’’حصن المسلم‘‘ یعنی  مسلمان کا قلعہ ‘‘جامعیت واختصار  کے لحاظ سے  عمدہ ترین کتاب ہے  ۔اس کتاب کو دنیا بھر میں اللہ تعالیٰ نے وہ قبول عام عطا فرمایا ہے  جو عصر  حاضر میں کسی دعاؤں کے مجموعہ کو نہیں ملا۔جس کا ندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ  اب تک دنیا کی کئی مختلف زبانوں میں اس  مستند اور مقبول ترین مجموعہ کا ترجمہ ہوکر کروڑوں کی تعداد میں چھپ چکا ہے اور پوری دنیا میں اس سے بھر استفادہ کیا جارہا ہے۔اس مجموعہ میں زندگی  میں پیش آنے والے روزہ مرہ کےمسائل ومشکلات کےلیے وہ دعائیں مذکور ہیں جو نبی کریمﷺ سے صحیح سند سے ثابت ہیں۔اس  کی  افادیت کے  پیش نظر  اردو  زبان میں  اس کے  متعدد تراجم شائع ہوچکے ہیں۔اور کئی اہل علم   نے اس کی  تحقیق وتخریخ  اور اسے مختصر کرنے کاکام بھی کیا ہے ۔اپنی افادیت کے اعتبار سے یہ مجموعۂ دعا ہر مسلمان کی بنیادی اور ناگزیر ضرورت ہے۔ زیر نظر کتاب ’’حصن المسلم‘‘کا تصحیح شدہ جدید ایڈیشن ہے۔اسے المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر ،کراچی  نے مفسر قرآن  حافظ  صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ کے شگفتہ  وآسان  ترجمہ ،ترتیب نو ومفید اضافہ جات ا ور ہر حدیث پر حکم کے ساتھ شائع کیا ہے۔دعاؤں کےفضائل  وآداب حاشیے کی بجائے متن میں شامل کردیے گئے ہیں  تاکہ متن کے ساتھ ساتھ فضائل وآداب بھی ذہن نشین ہوجائیں۔نیز اس میں مترجم کتاب  کا قیمتی مقدمہ بھی شامل اشاعت ہے ۔ اللہ تعالی ٰ اس کتاب  کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے اور مترجم ومحقق  اور ناشرین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔  (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

10

مقدمہ مترجم

18

مقدمۂ مولف

22

ذکر سنت کے مطابق کرنا واجب ہے 

22

مقدمہ کتاب

22

ذکر کی اہمیت وفضیلت 

22

حمدوثنا،درودوسلام اور توبہ واستغفار 

28

حمدوثنا،تکبیر اورلاالہ اللہ کی فضیلت 

28

رسول اللہ ﷺ پر درود بھیجنے کی فضیلت 

32

مسنون درود مثلاً: 

33

توبہ واستغفار 

34

سونے اور بیدار ہونے کی دعائیں 

36

سوتے وقت کی دعائیں 

36

رات کو کروٹ بدلتے وقت کی دعا 

41

نیند میں گھبراہٹ یاوحشت کے وقت کی دعا 

42

اچھایا براخواب آئے یااچانک آنکھ کھل جائے تو کیاکرے؟ 

42

نیند سےبیدار ہونے کی دعائیں 

43

طہارت،اذان اور نماز  

47

بیت الخلا میں داخل ہونے کی دعا 

47

بیت الخلا سے نکلنے کی دعا 

47

مسجد کی طرف جانے کی دعا 

47

مسجد میں داخل ہونے کی دعا 

48

مسجد سے نکلنے کی دعا 

49

وضو سے پہلے کی دعا 

49

وضو کے بعد کی دعا

49

اذان

50

اذان کا جواب

53

اذان کے بعد درود شریف اور مسنون دعا

53

تکبیر(اقامت)

54

اکہری تکبیر 

54

دہری تکبیر 

55

تعوذ،بسملہ اور سورۂ فاتحہ 

60

سورۂ فاتحہ کے بعد قرآنی تلاوت 

61

رکوع کی دعائیں 

62

رکوع سے اٹھنے کی دعائیں 

64

سجدے کی دعائیں 

65

دوسجدوں کے درمیان کی دعائیں 

67

تشہد اور درودوسلام 

67

سلام پھیرنے سے پہلے کی دعائیں 

69

سلام پھیرنے کے بعد کی دعائیں 

73

تسبیح کاطریقہ 

77

قنوت وتر کی دعائیں 

77

نماز وتر کے بعد کی دعا 

78

نماز استخارہ کی دعا 

79

خیرخواہوں سےمشورہ

80

قنوت نازلہ کابیان 

80

قنوت نازلہ  

81

نمازِ جنازہ 

82

نماز جنازہ کی دعائیں 

82

بچے کی نمازِ جنازہ کی دعائیں 

84

تعزیت کی دعائیں 

86

میت قبر میں اتارتے وقت کی دعا 

86

میت دفن کرنے کے بعد کی دعا 

87

زیارتِ قبور کی دعا 

87

قرآن اور نماز میں وسوسے سے بچاؤ کی دعا 

87

سجدۂ تلاوت کی دعائیں 

88

صبح وشام کے اذکار 

90

اللہ تعالیٰ کے اسم اعظم والی آیات اوردعائیں 

103

فکرمندی اورغم سےنجات کی دعائیں 

105

مشکلات کے حل کی دعا 

106

بے قراری اور اضطراب کے وقت کی دعائیں 

106

قرض سے نجات کی دعائیں 

107

قرض واپس کرتے وقت کی دعا 

109

مصیبت کے وقت نعم البدل مانگنے کی دعا 

109

گھبراہٹ کے وقت کیاکہاجائے؟ 

109

غصہ آجانے کے وقت کی دعا 

110

سرکش شیطانوں کے مکروفریب سےبچنے کی دعا 

110

تدبیر الٹ جانے پر بے بسی کی دعا 

110

پریشان آدمی اپناحال کیسے بتائے؟ 

111

جسم میں تکلیف محسوس ہوتو کیاکہے؟ 

111

مصیبت زدہ کو دیکھنے کے وقت

112

دشمن کے بددعا

114

شیطان کب بھاگتا ہے

116

حج و عمرہ اور سفر کی دعائیں

119

سواری پر بیٹھنے کی دعا

119

آغازسفر کی دعا

119

کسی شہر میں داخل ہونے کی دعا

120

دوران سفرکی تسبیح

121

سفر سے واپسی کی دعا

122

مسافر کی مقیم کے لیے دعا

123

کھانے پینے اور لباس سے متعلق دعائیں

128

روزمرہ کی دعائیں

133

دیگر اہم دعائیں

151

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 86012
  • اس ہفتے کے قارئین 298767
  • اس ماہ کے قارئین 86012
  • کل قارئین113978012
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست