#7387

مصنف : عبد الباقی

مشاہدات : 1028

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے احوال و فضائل و مناقب کا تحقیقی مطالعہ

  • صفحات: 320
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12800 (PKR)
(پیر 23 ستمبر 2024ء) ناشر : کلیہ عربی و علوم اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

حبرالامہ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فرزند ہیں۔جن کی پیدائش ہجرت سے 3 برس قبل شعب ابی طالب میں محصوریت کے دوران میں ہوئی تھی۔ آپ کی پیدائش کے بعد سیدنا عباس رضی اللّٰہ عنہ آپ کو بارگاہِ رسالت میں لے کر آئے تو آپ ﷺ نے ان کے منہ میں اپنا لعابِ دہن ڈال کر آپ کے حق میں دعا فرمائی۔ سیدنا عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ 8ھ میں فتح مکہ سے کچھ عرصہ پہلے حلقہ بگوشِ اسلام ہوئے اور اپنے اہل و عیال کے ساتھ ہجرت کر کے مدینہ منورہ پہنچے ،سیدنا عبد اللہ کی عمر اس وقت گیارہ برس سے زیادہ نہ تھی، لیکن وہ اپنے والد کے حکم سے اکثر بارگاہِ نبوت میں حاضر ہوتے تھے، ایک روز انہوں نے واپس آ کر بیان کیا، میں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک ایسے شخص کو دیکھا جس کو میں نہیں جانتا ہوں ، کاش مجھے معلوم ہوتا کہ وہ کون تھے؟، سیدنا عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے آنحضرت ﷺ سے اس کا تذکرہ کیا، آپ نے ان کو بلاکر فرطِ محبت سے اپنے آغوش عاطفت میں بٹھایا اور سر پر ہاتھ پھیر کر دعا فرمائی۔ ایک بار رسول اللہ ﷺ نماز کے لیے بیدار ہوئے تو عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے وضو کے لیے پانی لا کر رکھ دیا۔ آپ ﷺ نے وضو سے فراغت کے بعد پوچھا کے پانی کون لایا تھا۔سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے عبد اللہ بن عباس کا نام لیا تو آپ ﷺ خوش ہو کر یہ دعا دی۔ اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ۔ قرآن، تفسیر ، حدیث، فقہ، ادب، شاعری، وغیرہ کوئی ایسا علم نہ تھا جس میں ان کو یدِطولیٰ حاصل نہ رہا ہو۔ بالخصوص قرآن پاک کی تفسیر و تاویل میں جو مہارت اور آیات قرآنی کے شانِ نزول اور ناسخ و منسوخ کے علم میں جو وسعت ان کو حاصل تھی وہ کم کسی کے حصہ میں آئی۔ابن عباس کا انتقال سن 68 ہجری میں ستر سال کی عمر میں طائف میں ہوا اور محمد بن حنفیہ نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور آپ کو وہیں دفن کیا گیا۔ زیر نظر تحقیقی مقالہ بعنوان ’’حضرت عبد اللہ عباس رضی اللہ عنہ کے احوال و فضائل و مناقب کا تحقیقی مطالعہ ‘‘ عبد الباقی صاحب کا وہ تحقیقی مطالعہ ہے جسے انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،کلیۃ عربی و علوم اسلامیہ میں پیش کر کے ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حلف نامہ

 

2

تصدیق نامہ

 

3

زبانی امتحان کی منظوری کا وثیقہ

 

4

انتساب

 

5

اظہار تشکر

 

6

مقدمہ

 

7

اہداف تحقیق

 

9

موضوع تحقیق کی ابواب بندی

 

10

حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کا تعارف اور حالات زندگی

 

2

نام ونسب حلیہ و خدوخال

 

2

ولادت بچپن اور جوانی

 

5

حضرت عبد اللہ بن عباسؓ زوجات و اولاد

 

12

اخلاق و عادات تواضع کلمات حکمت مواعظ

 

18

عبادت و ریاضت

 

19

تکلیف و مصیبت میں طرز عمل

 

26

اتباع سنت

 

30

حضرت  عبداللہ بن عباسؓ کی نصیحت

 

35

مواعظ

 

37

آخری ایام اور وفات

 

44

حضورﷺ کی خدمت

 

50

حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کی تحصیل علم

 

54

نبیﷺ سے سوالات پوچھنا

 

55

نبیﷺ کے وصال کے بعد حصول علم

 

57

اکابر صحابہ سے حصول علم

 

61

حصول علم اور کتابت

 

63

مسئلہ مخصوص فردسے لینا

 

66

خط و کتابت کے ذریعے علم حاصل کرنا

 

68

حضرت عبداللہ بن عباسؓ کی اشاعت علم

 

71

علوم کے لحاظ سے طلبہ کی گروہ بندی کرنا

 

73

دلچسپ انداز میں اشاعت علم کرنا

 

77

شاگردوں سے بطور امتحان مسئلہ پوچھنا

 

81

اشاعت علم میں نگران مقرر کرنا

 

86

کفار کے سوالات کے جوابات دینا

 

89

خواتین کو تعلیم دینا

 

96

اکابر صحابہ کرامؓ کے بعض فیصلوں پر اپنی رائے کا اظہار کرنا

 

101

علوم کےلحاظ سے دنوں کی تقسیم کرنا

 

107

فتن اور حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کا موقف و کردار

 

108

تفسیر قرآن کریم میں حضرت عبداللہ بن عباسؓ کی خدمات

 

113

حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کا ناسخ و منسوخ کا بیان کرنا

 

117

حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ کا آیات قرآنی پر نبیﷺ کا عمل بیان کرنا

 

121

حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کا سورتوں کے غیر مشہور نام بیان کرنا

 

131

حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کا عملی تفسیر کرنا

 

138

حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کا سجدہ تلاوت کا بیان کرنا

 

140

حدیث مبارکہ کے میدان میں حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کی خدمات

 

149

نماز کے متعلق حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کے بیان کردہ مسائل

 

175

جہاد میں حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کی شرکت

 

205

مصادر حدیث اور تراجم صحابہؓ میں حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کے فضائل ومناقب مع تحقیق رواۃ

 

209

صحیحین میں حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کے فضائل

 

209

فضائل الصحابہ میں حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کے فضائل و مناقب

 

235

طبقات الکبریٰ میں حضرت عبد اللہ بن عباسؓ کے فضائل و مناقب

 

255

خاتمہ

 

269

خلاصہ بحث

 

269

نتائج بحث

 

273

سفارشات

 

274

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51770
  • اس ہفتے کے قارئین 238846
  • اس ماہ کے قارئین 812893
  • کل قارئین110134331
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست