عبد الباقی

  • نام : عبد الباقی

کل کتب 1

  • 1 #7387

    مصنف : عبد الباقی

    مشاہدات : 1342

    حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے احوال و فضائل و مناقب کا تحقیقی مطالعہ

    (پیر 23 ستمبر 2024ء) ناشر : کلیہ عربی و علوم اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
    #7387 Book صفحات: 320

    حبرالامہ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فرزند ہیں۔جن کی پیدائش ہجرت سے 3 برس قبل شعب ابی طالب میں محصوریت کے دوران میں ہوئی تھی۔ آپ کی پیدائش کے بعد سیدنا عباس رضی اللّٰہ عنہ آپ کو بارگاہِ رسالت میں لے کر آئے تو آپ ﷺ نے ان کے منہ میں اپنا لعابِ دہن ڈال کر آپ کے حق میں دعا فرمائی۔ سیدنا عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ 8ھ میں فتح مکہ سے کچھ عرصہ پہلے حلقہ بگوشِ اسلام ہوئے اور اپنے اہل و عیال کے ساتھ ہجرت کر کے مدینہ منورہ پہنچے ،سیدنا عبد اللہ کی عمر اس وقت گیارہ برس سے زیادہ نہ تھی، لیکن وہ اپنے والد کے حکم سے اکثر بارگاہِ نبوت میں حاضر ہوتے تھے، ایک روز انہوں نے واپس آ کر بیان کیا، میں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک ایسے شخص کو دیکھا جس کو میں نہیں جانتا ہوں ، کاش مجھے معلوم ہوتا کہ وہ کون تھے؟، سیدنا عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے آنحضرت ﷺ سے اس کا تذکرہ کیا، آپ نے ان کو بلاکر فرطِ محبت سے اپنے آغوش عاطفت میں بٹھایا اور سر پر ہاتھ پھیر کر دعا فرمائی۔ ایک بار رسول اللہ ﷺ نماز کے لیے بیدار ہوئے تو عبد اللہ بن عباس...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52600
  • اس ہفتے کے قارئین 581742
  • اس ماہ کے قارئین 368987
  • کل قارئین114260987
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست