قرآن اور رسول ﷺ کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اور رسول اللہﷺ اس کتاب کے سکھانے والے معلّم ہیں قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور رسول ﷺ اس کی تشریح کرتا ہے۔ قرآن ایک آئین اور دستور ہے اورر سول اللہﷺ اس کی مستند اور معتبر تشریح اور تعبیر کرنے والا ہے ۔قرآن کریم شریعت کے قواعد عامہ اوراکثر احکام کلیہ کا جامع ہے اسی جامعیت نے اس کو ایک ابدی اور دائمی حیثیت عطا کی ہے او رجب تک کائنات پرحق قائم ہے وہ بھی قائم ودائم رہے گا۔ سنت ِنبوی ان قواعد کی شرح وتوضیح کرتی۔ ان کے نظم وربط کوبرقرار رکھتی اور کلیات سےجزئیات کا استخراج کرتی ہے یہ ایک درخشندہ حقیقت ہے جس سے ہر وہ شخص بخوبی آگاہ ہے جو سنت کے تفصیلی مطالعہ سے بہرہ مند ہ ہوچکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر عصر وعہد کے علما وفقہا سنت پر اعتماد کرتے چلے آئے ہیں۔ وہ ہمیشہ سنت کے دامن سے وابستہ رہے اور نئے حوادث وواقعات کے احکام اس سےاخذ کرتے رہے۔ قرآن کریم تمام شرعی دلائل کا مآخذ ومنبع ہے۔ اجماع وقیاس کی حجیت کے لیے بھی اسی سے استدلال کیا جاتا ہے ،اور اسی نے سنت نبویہ کو شریعت ِ اسلامیہ کا مصدرِ ثانی مقرر کیا ہے مصدر شریعت اور متمم دین کی حیثیت سے قرآن مجید کے ساتھ سنت نبویہ کوقبول کرنےکی تاکید وتوثیق کے لیے قرآن مجید میں بے شمار قطعی دلائل موجود ہیں۔ اہل سنت الجماعت کا روزِ اول سے یہ عقیدہ رہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی سنت کی ایک مستقل شرعی حیثت ہے۔ اتباعِ سنت جزو ایمان ہے ۔حدیث سے انکا ر واعراض قرآن کریم سے انحراف وبُعد کازینہ اور سنت سے اغماض و لاپرواہی اور فہم قرآن سے دوری ہے۔ سنت رسول ﷺکے بغیر قرآنی احکام و تعلیمات کی تفہیم کا دعو یٰ نادانی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’حدیث قرآن کی تشریح کرتی ہے ‘‘ماہنامہ محدث کے معروف مضمون نگار اور کئی کتب کے مصنف و مترجم محترم مولانا محمد رفیق چودھری﷾ کی علمی کاوش ہے اس کتاب میں انہوں نے سب سے پہلے قرآن اور رسول کریمﷺ کے باہمی تعلق کواجاگر کیا ہے۔ اس کے بعد ایسی سو (100) سے زیادہ قرآنی آیات اوران کی وضاحت کرنے والی احادیث نبوی کے حوالے دیے ہیں جن سے یہ حقیقت بالکل واضح ہوجاتی ہے کہ حدیث قرآن کی تشریح کرتی ہے۔ فاضل مصنف کی زندگی کا طویل حصہ قرآن مجید سمجھنے سمجھانے اور اس کی نحوی وتفسیری مشکلات حل کرنے میں گزرا ہے۔کتاب ہذا کے علاوہ آپ کئی دینی کتب کے مصنف ومترجم ہیں جن میں قرآن کریم کا اردو وانگلش ترجمہ اور تفسیر البلاغ بھی شامل ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے۔ آمین (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
دیباچہ |
9 |
قرآن اوررسول ﷺ کاباہمی تعلق |
13 |
ایمانیات |
17 |
انسانی فطرت اوراسلام |
17 |
دین آسان ہے |
18 |
اسلام میں نجات ہے |
19 |
اسلام لانے پرگناہوں کی معافی |
20 |
کتاب وسنت |
21 |
دین کاعلم وفہم |
22 |
ایمان اورثابت قدمی |
23 |
ایمان اورجہاد |
24 |
اعمال کادارومدار نیت پر ہے |
25 |
بری نیت کانتیجہ |
26 |
اعمال کابدلہ |
29 |
نیکی اوربدی |
31 |
چھوٹی نیکی کاثواب |
32 |
نیکیاں برائیوں کی مٹادیتی ہیں |
33 |
اطاعت کےحدود |
34 |
منافقت |
35 |
منافق کی مثال |
37 |
اللہ سےڈرنے کاصلہ |
38 |
خاتم النبیینﷺ |
39 |
حضورﷺ کانام احمد |
40 |
رسول ﷺ کی محبت اورایمان |
41 |
حضورﷺ کی رسالت عالمگیرہے |
42 |
حضورﷺ کاہرحکم مانو |
43 |
رسول ﷺکی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے |
44 |
حضورﷺ کی شفاعت کامستحق |
45 |
قرآن بہترین کلام ہے |
46 |
قبرکاعذاب |
47 |
قیامت قریب ے |
48 |
آخرت کی زندگی |
49 |
آخرت میں ہاتھ پاؤں گواہی دیں گے |
50 |
قیامت کےدن زمین گواہی دےگی |
52 |
جنت کی فضیلت |
53 |
جنت کی نعمتیں |
54 |
جنت میں ریشمی لباس |
55 |
جنت فردوس |
56 |
اللہ تعالیٰ کادیدار |
57 |
باب 3۔ عبادات |
58 |
صفائی اورپاکیزگی |
58 |
وضو کاحکم |
59 |
وضو کاطریقہ |
60 |
اذان کاحکم |
62 |
نمازوں کی تعداد |
63 |
نمازپڑھنے کاطریقہ |
64 |
باجماعت نمازکی فضیلت |
66 |
مسجدیں آباد کرنا |
67 |
شہادت کااجروثواب |
68 |
جنازے کی نماز |
69 |
زکوۃ کانصاب |
71 |
زکوۃ کاحکم |
70 |
زکاۃ نہ دینے کابراانجام |
72 |
عشردینے کاحکم |
74 |
روزہ رکھنا |
76 |
سحری کھانا |
77 |
اعتکاف کرنا |
78 |
حج فرض ہے |
79 |
حج میں سرمنڈانےکاکفارہ |
80 |
قرآن کی تلاوت کرنا |
81 |
اللہ کےذکر کی کثرت |
82 |
درود شریف |
83 |
توبہ کرنا |
85 |
توبہ کاوقت |
86 |
باب 4۔معاملات |
88 |
اللہ کافضل تلاش کرنا |
88 |
جائز اورناجائز تجارت |
89 |
مردعورتوں کےسربراہ ہیں |
90 |
محرمات نکاح |
91 |
رضاعی رشتے بھی حرام ہوتےہیں |
92 |
اچھی بیوی کےاوصا ف |
93 |
میاں بیوی کےحقوق وفرائض |
94 |
وراثت میں وادی کاحصہ |
96 |
مسلمان کافر کاوارث نہیں ہوسکتا |
97 |
وصیت کاحکم |
98 |
عورت کی گواہی |
99 |
جودعوی کرےوہی ثابت کرے |
100 |
حلال اورحرا م جانور |
101 |
مردہ مچھلی حلال ہے |
102 |
باب 5۔اخلاقیات |
103 |
والدین سےحسن سلوک |
103 |
ہمسائے سےاچھابرتاؤ |
105 |
اخوت اوربھائی چارہ |
106 |
برائی سےروکنا |
107 |
مجلسی آداب |
108 |
غیبت کرنا |
109 |
تکبرکاانجام دوزخ ہے |
110 |
شراب نوشی |
111 |
حسدنہ کرو |
112 |
ظلم اورنقصان پہنچانےکی ممانعت |
113 |
کھانا کھاکرشکر کرنا |
114 |
صبراورشکر |
115 |
بدگمانی نہ کرو |
116 |
شرک اورجھوٹ برابر ہیں |
117 |
زبان اورشرمگاہ کی حفاظت |
118 |
مال کی محبت |
119 |
اجازت لےکر داخل ہونا |
120 |
زناکی سزا |
121 |
چوری کی سزا |
122 |
جائز اورناجائز قتل |
123 |
ناحق قتل کاانجا م |
124 |
اللہ کےناپسندیدہ لوگ |
125 |
باب 6۔متفرقات |
127 |
دل کوزنگ لگنا |
128 |
مکہ مکرمہ امن کااشہر |
129 |
کبیرہ گناہ |
130 |
جانور ذبح کرنےکی تکبیر |
132 |
پہلے لوگوں کےلیے آزمائشیں |
133 |
عالموں اورصوفیوں کورب بنانا |
134 |
نہ مانگنے والا مسکین |
135 |
حیض کےبارےمیں حکم |
136 |
حرمت والے مہینے |
137 |
سبع مثانی ۔سورۃ فاتحہ ہے |
138 |
دعوت بغیر عمل کے |
139 |
سرحدوں کی حفاظت |
140 |
بھول چوک معاف ہے |
141 |
خلافت راشدہ کادور |
142 |
ماخذ ومصادر |
143 |