صحابہ کرام ،تابعین عظام اور ائمہ دین رسول اللہ ﷺ کے ہر حکم کو قرآنی حکم سمجھا کرتے تھے اور قرآن وحدیث دونوں کی اطاعت کویکساں اہمیت وحیثیت دیا کرتے تھے ،کیونکہ دونوں کا منبع ومرکز وحی الٰہی ہے ۔عمل بالحدیث کی تاکید اورتلقین کے باوجود کچھ گمراہ لوگوں نےعہدصحابہ ہی میں احادیث نبویہ سےمتعلق اپنےشکوک وشبہات کا اظہارکرناشروع کردیا تھا ،جن کوپروان چڑہانےمیں خوارج ، رافضہ،جہمیہ،معتزلہ، اہل الرائے اور اس دور کے دیگر فرق ضالہ نےبھر پور کردار ادا کیا۔ لیکن اس دور میں کسی نے بھی حدیث وسنت کی حجیت سے کلیتاً انکار نہیں کیا تھا،تاآنکہ یہ شقاوت متحدہ ہندوستان کے چند حرماں نصیبوں کے حصے میں آئی،جنہوں نے نہ صرف حجیت حدیث سے کلیتاً انکار کردیا بلکہ اطاعتِ رسولﷺ سے روگردانی کرنے لگے اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کو عہد نبوی تک ہی قرار دینے کی سعی نامشکور کرنے لگے ۔اگر کوئی حدیث کا انکار کردے تو قرآن کا انکار بھی لازم آتا ہے۔ منکرین اور مستشرقین کے پیدا کردہ شبہات سےمتاثر ہو کر مسلمانوں کی بڑی تعداد انکار حدیث کے فتنہ میں مبتلا ہوکر دائرہ اسلام سے نکلتی رہی ۔ لیکن الحمد للہ اس فتنہ انکار حدیث کے رد ّمیں برصغیر پاک وہند میں جہاں علمائے اہل حدیث نے عمل بالحدیث اورردِّ تقلید کے باب میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں وہیں فتنہ انکار حدیث کی تردید میں بھی اپنی تمام تر کوششیں صرف کردیں۔اس سلسلے میں سید نواب صدیق حسن خان، سید نذیر حسین محدث دہلوی،مولانا شمس الحق عظیم آبادی ،مولانا محمد حسین بٹالوی ، مولانا ثناء اللہ امرتسری ، مولانا عبد العزیز رحیم آبادی،حافظ عبداللہ محدث روپڑی، مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی ،مولانا داؤد راز شارح بخاری، مولانا اسماعیل سلفی ، محدث العصر حافظ محمدگوندلوی وغیرھم کی خدمات قابل ِتحسین ہیں۔اور اسی طرح ماہنامہ محدث، ماہنامہ ترجمان الحدیث ،ہفت روزہ الاعتصام،لاہور ،پندرہ روزہ صحیفہ اہل حدیث ،کراچی وغیرہ کی فتنہ انکار حدیث کے ردّ میں صحافتی خدمات بھی قابل قدر ہیں ۔اللہ تعالیٰ علماءاور رسائل وجرائد کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین) زیرنظر’’ حدیث نمبر‘‘پندروزہ صحیفہ اہل حدیث ،کراچی کی تاریخ حدیث ،حجیت حدیث واہمیت حدیث پر اشاعت خاص ہے۔یہ اشاعت خاص تقریبا70؍سال قبل شائع ہوئی۔یہ مارچ تامئی1952ء کا شمارہ ہے جوکہ تقریبا 90مختلف اہل قلم کی تاریخ حدیث ،حجیت حدیث واہمیت حدیث سے متعلق تحریروں کا مجموعہ ہے ۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
کلام اول |
8 |
محمد صلی اللہ علیہ وسلم(نظم) |
27 |
رہبراعظم ﷺاورآپ کی حدیث اکرم |
28 |
اقوال زریں |
32 |
حدیث نبوی ﷺکی عظمت |
35 |
روایات(نظم) |
46 |
حدیث النبی ﷺکامقام |
47 |
حدیث شریف(نظم) |
51 |
حدیث نبی کابلند ترین شرف |
53 |
فضیلت حدیث(نظم) |
119 |
شرع میں سنت کی مستقل حیثیت |
120 |
منقبت حدیث(نظم) |
127 |
حجیت حدیث کامہرِنیمروز |
128 |
اختصام الحدیث |
135 |
حدیث شریف کامقام حجیت |
136 |
پیغام حیات(رباعی) |
145 |
حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم(نظم) |
146 |
انکارِحدیث کی خشتِ اول |
147 |
قرآن وتفسیر(رباعی) |
153 |
قال رسول ﷺ(نظم) |
154 |
قرآن شریف واحادیث رسول ﷺ |
155 |
تونےجس دن سے رسول عربی کوچھوڑا(نظم) |
159 |
حدیث ومراتبِ حدیث |
161 |
حقیقت(نظم) |
181 |
ایک عجیب سوال |
182 |
علم وعمل(نظم) |
183 |
حجیت حدیث |
184 |
پیغمبرِ اعظم ﷺ(نظم) |
189 |
حدیث اوراس کی ضرورت |
190 |
اسلام کی دیرینہ روایات(نظم) |
196 |
امام زہری رحمہ اللہ کاشجرہ نسب |
198 |
تحفہ عقیدت(نظم) |
203 |
حدیث نبوی ﷺسے اعراض صرعی بے ایمانی ہے |
205 |
رسول عربی ﷺ(نظم) |
209 |
حدیث نبویﷺاورفقاہت محدثین رحمہم اللہ |
211 |
ہم نوجوان(نظم) |
215 |
انکارِ حدیث دین سے گلوخلاصی کاچوردروازہ ہے |
217 |
منکرینِ وحی سے خطاب(نظم) |
220 |
حضورﷺ(نظم) |
226 |
احتجاج بالحدیث |
227 |
نبی اکرمﷺ(نظم) |
232 |
تدوین حدیث کےسوال کاجواب |
235 |
علماءکرام سے(نظم) |
240 |
احادیث رسول قرآن کی روشنی میں |
242 |
قرآن اورحدیث |
255 |
حدیث بھی حجت شرعی ہے |
257 |
محدثین رحمہم اللہ(نظم) |
266 |
وضعِ حدیث |
268 |
تعلیم حدیث |
268 |
تعلیم خیرالوریٰ(رباعی) |
314 |
اسلام کادارومدارحدیث پرہے |
315 |
علم حدیث واہلحدیث کےفضائل |
316 |
حکمت سے مرادسنت رسول اللہ ﷺہے |
322 |
کتب حدیث |
323 |
بنتِ رسول ﷺکااقرارِحدیث |
324 |
صداقت حدیث |
336 |
قرآن حدیث کی روشنی میں |
340 |
حدیث مصطفی |
348 |
رباعی |
353 |
جس طرح قرآن مجید کی تابعداری فرض ہےاس طرح حدیث کی تابعداری فرض ہے |
354 |
توقیرِ حدیث نبویﷺ |
359 |
حدیث کی روشنی میں فضائل قرآن |
360 |
حدیث دین ہے |
364 |
تدوینِ حدیث |
365 |
محدثین رحمہم اللہ |
369 |
مدح النبی وحدیثم(نظم) |
375 |
منکرین حدیث کی ایک تنقید کامحققانہ جواب |
380 |
سندِ حدیث |
393 |
حدیث نبوی کی تدوین |
395 |
مؤطاامام مالک |
397 |
حدیث نمبرمفت حاصل کرنیکاطریقہ |
412 |
عظمتِ حدیث وعمل صحابہ رضی اللہ عنہم |
418 |
قرآن کریم اوراحادیث پیغمبرﷺ |
422 |
سنت نبوی کامستند مجموعہ |
423 |
منکرحدیث کاصحیح بخاری پراعتراض اوراس کاجواب |
423 |
احادیث طیبہ سراورآنکھوں پر |
426 |
قرآن مجید اورحدیث شریف دونوں آپس میں لازم وملزوم ہیں |
430 |
حفاظ حدیث |
431 |
نقشہ حدیث |
432 |
قرآن کریم کےبعد حدیث نبوی ﷺ کادرجہ |
440 |
تاریخ حدیث |
442 |
ہندوستان میں حدیث نبوی |
444 |
منکرِحدیث سے خطاب |
445 |
منکرین حدیث |
446 |
احکام ماہ رمضان المبارک |
447 |
ترانہ صحیح بخاری |
448 |