تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کےلیے امانت ودیانت او رصداقت کاہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے یہ بھی ضروری ہےکہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور ہو ۔تمام حالات کو حقیقت کی نظر سے دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہو ۔ذہین وفطین ہو اپنے حافظےپر کامل اعتماد رکھتا ہو۔حالات وواقعات کوحوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے کہ تاریخ ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتاہے اور اسلام میں تاریخ ، رجال اور تذکرہ نگار ی کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور یہ اس کے امتیازات میں سے ہے ۔بے شمارمسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین کے تذکرے لکھ کر ان کےعلمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اورسائنسی کارناموں کوبڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’ گردن نہ جھکی جن کی ظلم کےآگئے‘‘ڈاکٹر تفضیل احمد ضیغم (مصنف کتب کثیرہ ) کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں تاریخ اسلام کی ان مایہ ناز اور قابل قدر شخصیات کے حالات زندگی قلم بند کیے ہیں کہ جو امانت کا حق کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہوگئے۔ایسے مردان حق کہ جن کے پختہ ایمان کو دیوار زنداں بھی متزلزل نہ کرسکی ۔ سلاطین کا رعب اور دبدبہ جنہیں نہ جھکا سکا ۔ جن کے فولادی عزائم کے سامنے ہر چیز پانی کی طرح بہہ گئی۔(م۔ا)
عنوان |
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
05 |
تقریظ |
07 |
وجۂ تاخیر |
08 |
حرف چند |
10 |
اشک مؤلف |
14 |
نوجوان مسلم ماضی حال اور مستقبل کے آئینے میں |
19 |
سیّدنا خبیب بن عدی رضی اللہ عنہ |
35 |
سیّدنا خبیب بن زید انصاری رضی اللہ عنہ |
47 |
سیّدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ |
55 |
خاندانِ یاسر رضی اللہ عنہ |
63 |
سیدنا سعید بن جبیررحمۃ اللہ علیہ |
69 |
حضرت ابومسلم خولانی رحمۃ اللہ علیہ |
81 |
امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ |
89 |
امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ |
113 |
حضرت عبداللہ غزنوی رحمۃ اللہ علیہ |
139 |
مولانا جعفر تھانیسری رحمۃ اللہ علیہ |
155 |
فاتح قادیانیت مولاناثناء اللہ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ |
175 |
غازی علم دین شہید رحمۃ اللہ علیہ |
195 |
غازی عبدالقیوم شہید رحمۃ اللہ علیہ |
219 |
بطل حریت سید داؤد غزنوی رحمۃ اللہ علیہ |
229 |
سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ |
243 |
مولانا محمد صدیق رحمۃ اللہ علیہ |
271 |
سید قطب شہید رحمۃ اللہ علیہ |
281 |
علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ |
292 |
حق گوئی |
309 |
حضرت ابوحازم رحمۃ اللہ علیہ |
313 |
حضرت فضیل بن عیاض رحمۃ اللہ علیہ |
316 |
امام نووی رحمۃ اللہ علیہ |
317 |
مولانا عبدالوہاب محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ |
318 |
سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ |
320 |
امام ابن ابی ذئب رحمۃ اللہ علیہ |
324 |
محدث ابن طاؤس رحمۃ اللہ علیہ |
327 |
امام مالک بن انس رحمۃ اللہ علیہ |
328 |
محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ |
332 |
مصادر ومراجع |
334 |