#5642.05

مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

مشاہدات : 6414

فہم القرآن جلد ششم

  • صفحات: 1071
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 26775 (PKR)
(اتوار 16 دسمبر 2018ء) ناشر : ابوہریرہ اکیڈمی، لاہور

قرآنِ  مجید پوری انسانیت کے لیے  کتاب ِہدایت ہے  او ر اسے  یہ اعزاز حاصل ہے   کہ دنیا بھرمیں  سب   سے زیاد  ہ پڑھی جانے  والی  کتاب ہے  ۔   اسے  پڑھنے پڑھانے والوں کو   امامِ کائنات   نے    اپنی  زبانِ صادقہ سے   معاشرے   کے  بہتر ین  لوگ قراردیا ہے  اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ  تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت  کرتے ہیں۔   دور ِصحابہ سے لے کر  عصر حاضر  تک بے شمار اہل  علم نے  اس کی تفہیم  وتشریح اور  ترجمہ وتفسیرکرنے کی  خدمات   سر انجام دیں اور  ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں  باقاعدہ  ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ  نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم  بھی ہوچکے ہیں ۔ ہر دور اور ہر زبان میں قرآن مجید کی تفاسیر لکھی گئی ہیں۔ یہاں تک کہ  ماضی قریب   میں برصغیرِ   پاک وہند  کے   تمام مکتب فکر کےعلماء نے تراجم اور تفاسیر کا بے شمار ذخیرہ اردو زبان میں پیش کر كے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفسیر فہم القرآن ‘‘قائد  ’’تحریک  دعوت  توحید‘‘  میاں  محمد جمیل ﷾ کی تصنیف ہے ۔ میاں جمیل صاحب نے اس تفسیر کا نام سورة الانبیاء کی آیت 79 فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ) سے لیا ہے ۔  موصوف نے  اس تفسیر میں درج ذیل باتیں جمع کر نے کی کوشش کی ہے تاکہ عوام الناس ‘ طلبہ اور مبتدی خطباء اس سے آسانی سے استفادہ کرسکیں۔
١ ۔ لفظی اور بامحاورہ ترجمہ٢۔ ربطِ کلام ٣ ۔ ہر آیت کے الگ الگ مسائل کا بیان٤ ۔ تفسیر بالقرآن کے حوالے سے ہر آیت کے مرکزی مضمون سے متعلقہ چند آیات ۔تفسیر ہذا کے مفسر موصوف میاں محمد جمیل بن میاں محمد ابراہیم گوہڑ چک 8 پتوکی ضلع قصور اپریل 1947 ء میں پیدا ہوئے۔ حفظِ قرآن اور سکول کی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ تجویدِ قرآن جامعہ محمدیہ اور درس نظامی کی تعلیم جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ سے پائی۔ اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایم۔ اے اسلامیات اور فاضل اردو کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔ فراغت ِ تعلیم کے بعد لاہور میں کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ جون 1986 ء میں جامع مسجد ابوہریرہ کی بنیاد کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں رکھی اور اعزازی خطابت کی ذمہ داری سنبھالی۔ 1997 ء میں ابوہریرہ شریعہ کالج کا آغاز کیا جس میں طلبہ کو چار سال میں درس نظامی اور بی ۔ اے کروایا جاتا ہے۔ 1987 ء میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور 1996 ء سے لے کر 2002 تک مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹری جنرل رہے۔ اس کے بعد موصوف نے   مرکزی جمعیت کی  آئندہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کی اور اپنے آپ کو تعلیم و تصنیف کے لیے وقف کیا۔تفسیر فہم القرآن کے علاوہ متعدد کتب  تصنیف کر کے شائع کیں۔ 2005 ء میں تفسیر فہم القرآن لکھنے کا آغاز کیا۔جو 6 سال کے عرصہ میں مکمل ہوئی ۔اللہ تعالیٰ میاں صاحب  کے علم وعمل اور عمرمیں برکت فرمائے اور ان کی تمام مساعی کو اپنی بارگاہ  میں  قبول فرمائے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پارہ(26)

 

سورۃ الاحقاف کاتعارف ،رکوع،آیات اورمقام نزول

25

سورۃ الاحقاف کااپنے سےپہلی سورت کےساتھ ربط حم سورتوں میں اس کانمبر

26

دین کی بنیادکتاب اللہ اورسنت رسول پر ہےکسی کی رائے دین نہیں ہوسکتی

29

من دون اللہ کی تفسیرمیں بعض علماءکی منہ شگافیاں

30

من دون اللہ کےبارےمیں پیرآف گولڑہ کی حقیقت بیانی

32

شرک کےمبلغین کی قیامت کےدن کیاحالت ہوگئی

33

انسان کادل کس طرح پالش ہوتاہے؟

36

نبی کریمﷺغائب نہیں جانتےتھے

38

تکبرکیاہے؟جس کےدل میں رائی برابر تکبرہواوہ جنت میں نہیں جاسکےگا

40

نیکی کی جزاوربرائی کی سزا

43

توحیدکی اہمیت اوراس کےفائدے

45

والدین کےحقوق

49

نیک اوربری اولادکافرق

51

کن لوگوں کی زندگی بھرکی کمائی ضائع ہوجائےگی

54

کھانے پینےکےبارےمیں مدائن کےگورنرکاارشاد

56

جہنم کی ہولناکیوں کاایک منظر

56

لوگ جن کو حاجت روااورمشکل کشامانتےہیں ان کےمزارات کاحشر کیاہوا

59

بارش اورآندھی کےوقت نبی﷤ کی پریشانی

61

نبی﷤ کاعمران﷜ سےاستفسارکہ کلمہ پڑھنے سےپہلے کتنےخداؤں کوپکارتےتھے؟حضرت عمران بن حصین کاجواب کہ سات کو پکارتاتھامگرمشکل کےوقت صرف ایک کو اہل مکہ اورجنات کےقرآن مجیدسننےمیں فرق

67

قرآن مجیدمیں جنات کاتذکرہ

68

اللہ تعالیٰ کی بادشاہی کو کسی کےنیک یابدہونےسےکوئی فرق نہیں پڑتا

70

اللہ تعالیٰ کبھی نہیں تھکتااس کےباوجود یہودیوں کی ہرزہ سرائی

71

آپﷺکافرمان کہ مجھےاللہ تعالیٰ کےراستےمین سب سے زیادہ تکلیفیں پہنچائی گئیں

75

سورۃ محمدکاتعارف ،رکوع،آیات اوراس کامقام نزول

76

ایسابدنصیب جس کی ایک نیکی بھی قبول نہیں ہونی

78

نبی آخرالزماں ﷺکی رسالت کااقرارکیےبغیرکوئی شخص جنت نہیں جائےگا

79

جنگی قیدیوں کےساتھ کیاسلوک ہوناچاہیے

82

اللہ تعالیٰ انبیاءاوراپنےنیک بندوں کی مددکرتاہے

85

مومنوں کامقام اورکفارکاانجام

89

جنت میں بہنےوالی نہروں کی تعداداورمنظر

90

اللہ تعالیٰ سےکیامانگناچاہیے

92

منافق کی بری عادات

94

نبی﷤ کےدورمیں قیامت کی ایک بڑی نشانی کاظہور

95

نبی﷤ کااپنےبارےمیں استفارکرنےکامفہوم

97

لاالہ الااللہ کےتقاضے

99

جولوگ اپنادفاع نہیں کرتےوہ دشمن کےہاتھوں ذلیل ہواکرتےہیں

100

اللہ تعالیٰ کی لعنت کن لوگوں پرپرستی ہے؟

103

نیک اوربرےآدمی کی موت کافرق

105

کن لوگوں کےاعمال غارت ہوجاتےہیں

106

بدعتی لوگوں کاانجام

110

حالت جنگ میں کفارسےڈرکرصلح کرنااپنےآپ کوذلیل کرواناہےتاریخ میں اس کی مثالیں

111

صبح وشام دوفرشتےکیااعلان کرتےہیں؟

114

سورۃ الفتح کاتعارف،آیات ،رکوع اورمقام نزول

115

صلح حدیبیہ میں کفارکی کڑی شرائط کو تسلیم کرکےنبی﷤ نےعظیم فوائد حاصل کیے

117

صلح حدیبیہ کامعاہدہ کرنےپر نبی﷤ کو پانچ اورصحابہ کرام﷢کو تین خوشخبریاں دی گئیں

120

نبی﷤کی محبت اورتعظیم ہرمسلمان پرفرض ہے

124

نبی﷤کی عالمگیرنبوت اوراس کےتقاضے

125

آپﷺکاعمرہ کرنےکااعلان اورمنافقین کاکردار

128

اللہ تعالیٰ ہی نفع اورنقصان کامالک ہے

131

نبیﷺنےخیبرکےموقع پر صحابہ ﷢کی مایوسی کو کس طرح بہادری میں تبدیل فرمایا

134

مجاہد کےبرابراجرپانےوالےمسلمان

136

صحابہ کرام﷢میں حضرت عثمان﷜کامنفرداعزاز

139

قتال فی سبیل اللہ کاسب سےبڑااصول

144

صحابہ کرام﷢کامنفردامتحان اوران کامقام

146

صلح حدیبیہ کےنتیجےمیں اللہ تعالیٰ کی صحابہ﷢کو چاریقین دہانیاں

149

فتح مکہ کےموقع پرمشرکین مکہ نےآپﷺسےتین مرتبہ معافی مانگی تھی

151

نبی﷤کی مملکت میں عرب کےکون کون سےملک شامل تھے

152

صحابہ کرام﷢کےکرداراوراوصاف کی ایک جھلک

154

صحابہ کرام﷢کی جماعت کانظم وضبط

156

سورۃ الحجرات کاتعارف ،رکوع،آیات اورمقام نزول

158

اللہ اوراس کے رسول سےآگےبڑھنےکاکیامعنی ہے؟

159

انسان کےایمان کی معراج

160

نبی﷤کوآوازدینےوالااپنےاعمال تباہ کرلیتاہے

161

باہم ملاقات کرنےکےآداب

165

صحابہ کرام﷢ اپنے دورمیں امن وامان کی ضمانت تھے

167

مسلمانوں کےدرمیان اختلاف بڑھ جائےتو سب سےغیرجانبدار ہونازیادہ بہتر ہے

170

مسلمانوں کوایک دوسرے کےساتھ کس طرح رہناچاہیے

172

کون لوگ ظالم ہیں؟

175

تقویٰ کی اہمیت اورفضیلت

179

مومن اورمسلمان میں کیافرق ہے؟

181

دین اوراسلام کےبنیادی اصول

184

سورۃ ق کاتعارف،رکوع،آیات اوراس کامقام نزول

186

انسان کاوجود دوچیزوں پر مشتمل ہے

188

مرنےکےبعدزندہ ہونےکےثبوت

189

زمین وآسمان کی ابتداء کس طرح ہوئی

191

پہاڑوں کےبارےمیں جدیدمعلومات

192

پہلی اقوام کی تباہی کاایک منظر

197

حضرت موسیٰ﷤ اورآدم﷤ کےدرمیان تکرار

199

کیااس آیت کاآدم کرنابہتر ہے؟

200

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72781
  • اس ہفتے کے قارئین 106609
  • اس ماہ کے قارئین 1723336
  • کل قارئین111044774
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست