بطور مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم اس چیز کو اہمیت دیں کہ ہمارے پیٹ میں جانے والا لقمہ حلال ذرائع سے حاصل شدہ ہے یا حرام ذرائع سے۔ کتاب و سنت میں نہایت شد و مد کے ساتھ حلال رزق کمانے اور کھانے پر زور دیا گیا ہے۔ لیکن آج ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے لوگ معاش و تجارت میں حلال و حرام کی تمیز روا نہیں رکھتے۔ حافظ ذوالفقار معیشت و تجارت اور بینکاری کے موضوع پر ید طولیٰ ٰرکھتے ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب ان کی علمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جس میں معیشت و تجارت سے متعلق نہایت سادگی کےساتھ بہت سے موضوعات آسان زبان میں ایک عام قاری کے لیے بیان کر دئیے گئے ہیں۔ اس کتاب کے مطالعہ سےعوام الناس اور کاروباری طبقہ دین قیم کی پاکیزہ اور روشن تعلیمات سے آگاہ ہوگا۔ اور یقیناً خرید و فروخت کے معاملات ان کے مطابق ادا کر سکے گا۔(ع۔ م)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
تقریظ |
|
11 |
پیش لفظ |
|
13 |
معیشت وتجارت کا اسلامی تصور |
|
17 |
خرید وفروخت کے زریں اصول |
|
29 |
فروخت کی جانیوالی چیز کے متعلق ہدایات |
|
66 |
قیمت کے متعلق ہدایات |
|
76 |
بیع میں خیارکی صورتیں |
|
87 |
اختیارات کی بیع |
|
97 |
بیعانہ کی شرعی حیثیت |
|
107 |
کمیشن ایجنٹ کے ذریعے خریدوفروخت |
|
115 |
اجارہ کے اصول اور اسلامی وروائتی بینک |
|
131 |
صکوک کی شرعی حیثیت |
|
158 |
اسلام کا نظریہ زر اور کاغذی کرنسی کی حقیقت |
|
166 |
خلاصہ کلام |
|
212 |