#3042

مصنف : عبد الرحمن کیلانی

مشاہدات : 7617

اسلام میں ضابطہ تجارت

  • صفحات: 155
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3875 (PKR)
(بدھ 11 نومبر 2015ء) ناشر : مکتبۃ السلام، وسن پورہ، لاہور

اسلام میں جس طرح عبادات وفرائض میں زور دیاگیا ہے ۔ اسی طرح اس دین نے کسبِ حلال اورطلب معاش کو بھی اہمیت دی ہے ۔ لہذاہرمسلمان کے لیے اپنے دنیوی واخروی تمام معاملات میں شرعی احکام اور دینی تعلیمات کی پابندی از بس ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : َیا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ(سورۃ البقرۃ:208)’’اے اہل ایمان اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے قدموں کے پیچھے مت چلو ،یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ‘‘۔کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ عبادات میں تو کتاب وسنت پر عمل پیرا ہو او رمعاملات او رمعاشرتی مسائل میں اپنی من مانی کرے او راپنے آپ کوشرعی پابندیوں سے آزاد تصور کرے۔ ہمارے دین کی وسعت وجامعیت ہےکہ اس میں ہر طرح کے تعبدی امور اور کاروباری معاملات ومسائل کا مکمل بیان موجود ہے۔ ان میں معاشی زندگی کے مسائل او ران کے حل کو خصوصی اہمیت کے ساتھ بیان کیاگیا ہے ہر مسلمان بہ آسانی انہیں سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہوسکتاہے ۔نبی کریم ﷺ نے تجارت کو بطور پیشے کے اپنایا او رآپ کے اکثر وبیشتر صحابہ کرام کا محبوب مشغلہ تجارت تھا۔ امت مسلمہ کے لیے حضو ر ﷺ کی حیات طیبہ میں اسوہ حسنہ موجود ہے اورآپ کے بعد آپ کے صحابہ کرام کی پاک زندگیاں ہمارے لیے معیار حق ہیں۔ یہ بات بلاخوفِ تردید کہی جاسکتی ہے کہ اکل حلال اور کسبِ معاش کاعمل آج کے دور میں بھی تجارت کےذریعے پوراکیا جاسکتاہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’اسلام میں ضابطۂ تجارت ‘‘ مفسر قرآن مولانا عبدالرحمٰن کیلانی ﷫ کی مرتب شدہ ہے ۔محترم کیلانی مرحوم نے قرآن وحدیث کی روشنی میں تجارتی مسائل اور ان کے قواعد وضوابط کو اس احسن انداز میں مرتب کیا ہےکہ خواص کےساتھ عوام بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔بیان شریں سہل اور جامع ہے او ردورِ حاضر میں جو معاشی مسائل پیدا ہوگئے ان کی لسٹ اگرچہ کافی طویل ہے تاہم اس کتاب کے مطالعہ سے ایسے رہنما اصول دستیاب ہوسکتےہیں جن کےذریعے ان مسائل کوآسانی کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے۔اس کتاب میں کاروباری اور لین دین کےسلسلے جو احکام اوراصول بیان کیے گئے ہیں وہ کثیر الوقوع اور عموماً ہر فرد بشر کوشب وروز پیش آتے رہتےہیں۔کتاب کے شروع میں ایسے امور کاتذکرہ کیا ہے جن کوپڑھ خریدوفروخت کے احکام کی تعمیل کےلیے بھی انسان کےاندر قدرتی استعداد اور سازگاری پیدا ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مؤلف کوجزائےخیر سےنوازے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی وارفع مقام عطافرمائےاو ر اس کتا ب کوامت مسلمہ کےلیےنفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

باب 1 خود غرضی اور ایثار

9

باب 2 بیع مبرور

23

باب 3 سود

39

باب 4 بیمہ اور انعامی بانڈز

51

باب 5 ذخیرہ اندوزی ، کنٹرول اور بلیک مارکیٹ

55

باب 6 اقسام تجارت

62

باب 7 تجارت کے متعلق مسائل و احکام

75

باب 8 قرض ، رہن اور دیوالیہ

105

باب 9 عاریت ، امانت اور ضمانت

123

باب 10 اموال تجارت اور زکوۃ

129

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 93195
  • اس ہفتے کے قارئین 305950
  • اس ماہ کے قارئین 93195
  • کل قارئین113985195
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست