#704.09

مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی

مشاہدات : 31113

فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 30,29,28

  • صفحات: 832
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 33280 (PKR)
(اتوار 17 جولائی 2011ء) ناشر : مکتبہ اصحاب الحدیث لاہور

کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں  اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس  عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔(ط۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

اللہ تعالیٰ کا فرمانا آنحضرت ﷺ سے کہ تیرا کچھ اختیار نہیں

 

578

اللہ تعالیٰ کے اس قول کا بیان کہ آجمی بڑا جھگڑالو ہے

 

579

جب حاکم اجتہاد کرکے ثواب کو پہنچے یا غلطی کرے تواس کو ثواب ملنے کا بیان

 

586

اس شخص پر حجت قائم کرنا جس نےکہا نبی ﷺ کے احکام ظاہر تھے

 

589

حضرت ﷺ کا فرمانا کہ اہل کتاب سے کچھ نہ پوچھو

 

602

اختلاف کا مکروہ ہونا

 

605

اللہ تعالیٰ کا فرمانا ان کا کام آپس میں مشورے سے ہوتا ہے

 

609

کتاب التوحید والرد علی الجہیۃ

 

 

آنحضرت ﷺ کا اپنی امت کو توحید کی طرف بلانا

 

617

بیان اس آیت کا کہ اللہ کو پکارو یا رحمن کو جس کو پکاروگا بہتر ہوگا

 

627

اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں بہت روزی دینے والا ہوں صاحب قوت کا

 

630

مقلب القلوب کا بیان

 

649

اللہ تعالیٰ کے ننانویں نام ہیں ایک کم سو

 

650

اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات واسماء کے متعلق جو کچھ احادیث میں آیا ہے

 

655

آسمان وزمین وغیرہ مخلوق کے پیدا کرنے کا بیان

 

716

مشیت اور ارداہ کا بیان

 

725

قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کا انبیاء وغیرہم سے کلام کرنا

 

756

رب تعالیٰ کا اہل جنت سے کلام کرنا

 

771

ذکر کرنا اللہ تعالیٰ کا ساتھ امر کے اور ذکر کرنا بندون کاساتھ دعا اورتصریح کے

 

773

حضرت ﷺ کا اپنے رب سے ذکر دعا کرنا

 

798

فاجر اور منافق کا قرآن پڑھنا اس کے گلے سے آگے نہیں بڑھتا

 

820

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37082
  • اس ہفتے کے قارئین 37082
  • اس ماہ کے قارئین 1384931
  • کل قارئین101546769
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست