اولاد کی تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کےبارے میں بہت سہانے خواب دیکھتے ہیں اور اپنا مال ودولت بھی کھلے دل سے ان کی تعلیم پر خرچ کرتے ہیں مگردین کے لحاظ سے ان کی تربیت کا پہلو بہت کمزور رہ جاتا ہے ۔نتیجتاً اولاد صدقہ جاریہ بننے کی بجائے نافرمان بن جاتی ہے۔والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کوانکے پچپن میں ہی اخلاقیات کی تربیت کےساتھ ساتھ مسنون دعائیں،قرآنی آیات وسورتیں او راحادیث نبویہ پڑھا ئیں اور زبانی یاد کرائیں تاکہ ان کی صحیح تربیت ہوسکے ۔زیر نظر کتابچہ ’’ چالیس حدیثیں برائے اطفال‘‘مشہور سعودی عالم فضیلۃ الشیخ محمدبن سلیمان المھنا حفظہ اللہ کے تربیت اولاد سےمتعلق مرتب شدہ رسالہ الأربعون الوالدانية کا سلیس اردو ترجمہ ہے۔شیخ موصوف نے اس کتابچہ میں مختلف موضوعات (عقائد،عبادات،معاملات،اخلاق اورآداب وغیرہ) سے متعلق چالیس صحیح احادیث کو مختصر ومفید شرح کےساتھ جمع کیا ہے۔یہ کتاب اگرچہ چھوٹے بچوں کےلیے مرتب کی گئی لیکن سبھی عمر کے لوگوں کےلیے یہ کتاب نفع بخش ہے اور ہرشخص کو ان تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔شفیق الرحمٰن ضیاء اللہ مدنی صاحب نےاس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے تاکہ اردو دان طبقہ بھی اس سے مستفید ہوسکے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ومترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین )یہ اس کتاب کا انٹرنیٹ ایڈیشن ہے ۔ مترجم نے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے اس کی پی ڈی ایف فائل ادارہ محدث کوخود بھیجی ہے ۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
عرضِ مترجم |
4 |
پیش لفظ از مؤلّف |
9 |
حدیث نمبر ایک:(( بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ...)) |
12 |
حدیث نمبردو:((الْكَبَائِرِ:الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ...)) |
15 |
حدیث نمبرتین:((الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِه...)) |
19 |
حدیث نمبرچار:((آيَةُ الْمُنَافِقِ ثَلَاثٌ : إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ...)) |
21 |
حدیث نمبرپانچ:((َ بَيْنَ الرَّجُلِ وَبَيْنَ الشِّرْكِ وَالْكُفْرِ تَرْكُ الصَّلَاة...)) |
24 |
حدیث نمبرچھ:((أَيُّ الْأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟ ...)) |
26 |
حدیث نمبرسات:((مَنْتَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوء...)) |
29 |
حدیث نمبرآٹھ:((وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا...)) |
31 |
حدیث نمبرنو:((لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍمِنْ كِبْرٍ)) |
34 |
حدیث نمبردس:((خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَه)) |
37 |
حدیث نمبرگیارہ:((كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَان...)) |
39 |
حدیث نمبربارہ:((أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَلَاث...)) |
42 |
حدیث نمبرتیرہ:((أَقْرَبُ مَا يَكُونُ الْعَبْدُ مِنْ رَبِّهِ وَهُوَ سَاجِد...)) |
45 |
حدیث نمبرچودہ:((لَعْنُ الْمُؤْمِنِ كَقَتْلِه...)) |
47 |
حدیث نمبرپندرہ:((قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : يَا ابْنَ آدَمَ، أَنْفِقْ؛أُنْفِقْ عَلَيْك...)) |
49 |
حدیث نمبرسولہ:((مَا يُصِيبُ الْمُسْلِمَ مِنْ نَصَبٍ وَلَاوَصَبٍ...)) |
52 |
حدیث نمبرسترہ:((لَا تَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا...)) |
54 |
حدیث نمبراٹھارہ:((لَا يَنْظُرُ الرَّجُلُ إِلَى عَوْرَةِ الرَّجُل،ِ وَلَاالْمَرْأَةُ إِلَى عَوْرَةِ الْمَرْأَة...)) |
57 |
حدیث نمبرانیس:((إِنَّا لَمْ نَرُدَّهُ عَلَيْكَ إِلَّا أَنَّا حُرُم...)) |
59 |
حدیث نمبربیس:((لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّات...)) |
62 |
حدیث نمبراکیس:((مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَزْرَعُ زَرْعًا، فَيَأْكُلُ مِنْهُ إِنْسَانٌ أَوْ طَيْر...)) |
64 |
حدیث نمبربائیس :((كَانَ لِرَجُلٍ على رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَيْن...)) |
66 |
حدیث نمبرتیئیس:((مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُنْجِيَهُ اللَّهُ مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَة...)) |
68 |
حدیث نمبرچوبیس:((مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا...)) |
71 |
حدیث نمبرپچیس:((مَنِ اقْتَطَعَ حَقَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِه...)) |
73 |
حدیث نمبرچھبیس:((سِّرَا وَلَا تُعَسِّرَا...)) |
76 |
حدیث نمبرستائیس:((مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا...)) |
78 |
حدیث نمبراٹھائیس:((أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْخَذْف...)) |
80 |
حدیث نمبرانتیس:((خَدَمْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَسِنِينَ...)) |
83 |
حدیث نمبرتیس:((إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَجْلِسٍ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ فَهُوَأَحَقُّ بِه...)) |
85 |
حدیث نمبراکتیس:((حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِت...)) |
87 |
حدیث نمبربتیس:((أَعْطُوا الطَّرِيقَ حَقَّه...)) |
90 |
حدیث نمبرتینتیس:((َا حَقُّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَهُ شَيْءٌ يُوصِي فِيه...)) |
94 |
حدیث نمبرچوتیس:((إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُم...)) |
96 |
حدیث نمبرپینتیس:((مَا عَابَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا قَطُّ))... |
99 |
حدیث نمبرچھتیس:((كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَنَ النَّاسِ وَجْهًا...)) |
101 |
حدیث نمبرسینتیس:((أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟...)) |
104 |
حدیث نمبراڑتیس:((اللَّهُمَّ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً...)) |
107 |
حدیث نمبرانتالیس:((إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَنْهُ عَمَلُهُ إِلَّامِنْ ثَلَاثَة...)) |
110 |
حدیث نمبرچالیس:((ُبْعَثُ كُلُّ عَبْدٍ عَلَى مَا مَاتَ عَلَيْه...)) |
113 |
خاتمہ کتاب |
115 |
احادیث اربعین ولدانیہ ایک نظر میں |
117 |
فہرست کتاب |
126 |