تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی ﷺ سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج اورحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا مختلف ابواب سے یا مختلف اسانید سے چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں جن میں چالیس احادیث جمع کرنے والے کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زوائد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی ﷺ‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور حافظ حامد محمود الخضری حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر اربعین مرتب کیں ہیں ہر موضوع سے متعلق 40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ جمع کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے ۔ادارہ انصار السنہ ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النبوی‘‘ کے تقریباً 110 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے کتاب وسنت سائٹ نے اس سلسلہ اربعینات نبوی کو پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس سلسلۂ اربعینا ت نبوی کے مرتبین وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)
تقریظ |
5 |
|
لوگوں کی گزرگاہ میں گندگی پھیلانا |
14 |
|
قضائے حاجت کے دوران باتیں کرنا |
15 |
|
قضائے حاجت کے دوران باتیں کرنا |
15 |
|
زمین کے نشانات اور حدود بدلنا |
16 |
|
قومِ لوط کا فعل بد |
17 |
|
غیر شرعی لباس پہننا |
18 |
|
اندھے کو راستے سے بھٹکانا |
18 |
|
مسلمان کی طرف اسلحے سے اشارہ کرنا |
19 |
|
کفن چوری کرنا |
19 |
|
شراب پینا اور بلاوجہ لعنت بھیجنا |
20 |
|
شراب پلانا اورا س کا کاروبار |
20 |
|
رشوت لینا اور دینا |
21 |
|
جانور کے منہ پر مارنا |
21 |
|
دنیا سے اندھی محبت |
22 |
|
حلالہ کرنا اور کرانا |
22 |
|
سود کھانا اور کھلانا |
23 |
|
قصاص کی راہ میں رکاوٹ بننا |
23 |
|
حیوان کامثلہ کرنا |
24 |
|
مسلمان کے عہد وامان توڑنا |
25 |
|
والدین کی نافرمانی |
25 |
|
حقیقی والد کو چھوڑ کر کسی غیر کی طرف نسبت کرنا |
26 |
|
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا بھلا کرنا |
26 |
|
والدین پر لعنت بھیجنا |
27 |
|
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرنا |
28 |
|
قرآنی اور شرعی احکامات کی تاویلات باطلہ کرنا |
28 |
|
غیر اللہ کے لیے ذبح کرنا |
29 |
|
جانور سے بدفعلی کرنا |
30 |
|
بدعت جاری کرنا |
31 |
|
صاحب اقتدار کا ظلم وستم کرنا |
32 |
|
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت دینا |
32 |
|
قطع رحمی کرنے کی مذمت |
33 |
|
قطع رحمی کرنے والا جنت سے محروم |
34 |
|
ظلم وستم کا برا انجام |
34 |
|
پاک دامن عورت پرتہمت لگانا |
34 |
|
مرد وزَن کا ایک دوسرے کی مشابہت اختیار کرنا |
35 |
|
گانا اور موسیقی سننا |
36 |
|
قبروں کو سجدہ گاہ بنانا |
37 |
|
مصادر ومراجع |
40 |