#5928

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 3925

اربعین فضیلت لا الہ الہ اللہ ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 21 )

  • صفحات: 57
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1425 (PKR)
(بدھ 06 نومبر 2019ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب بیان کر دہ   یہی احایث ہیں   جن میں  چالیں احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے اور اسے بشارت دی گئی  ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں علم حدیث ،حفاظت حدیث، حفظ حدیث اورعمل بالحدیث کی علمی او رعملی ترغیبات نے اربعین نویسی کو ایک مستقل شعبۂ حدیث بنادیا۔ اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اربعین کے سینکڑوں مجموعے اصول دین، عبادات، آداب زندگی، زہد وتقویٰ او رخطبات و جہاد جیسے موضوعات پر مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زاوئد موجود ہیں ۔  ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی ﷺ‘‘ادارہ  انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہور کےرئیس  مولانا ابو حمزہ  عبد الخالق  صدیقی﷾،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری ﷾ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115 ہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  کے متعلق  40 احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع کی   ہیں اور ان کی ابواب بندی بھی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النوی‘‘  کے تقریباً 35 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے ۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کرنا شروع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلہ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین   وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

5

سب سے افضل ذکر  لا اله الا الله

14

لا اله الا الله کے ذکر سےآسمان کے دروازے کھلنا

15

عمل سے قبل  لا الہ الا اللہ کاعلم حاصل کرنا

15

لا اله الا الله اُخروی کامیابی کا ذریعہ ہے

16

لا اله الا الله کی پوری دنیا کو دعوت دینا

16

لا اله الا الله کے ذکر سےخون ومال کی حفاظت

18

لا اله الا الله کی اخلاص قلب کےساتھ گواہی دینا

18

لا اله الا الله کا ذکر رضاالہٰی کے حصول کی خاطر کرنا

20

لا اله الا الله کا اقرار شفاعت پیغمبر کا حقدار بناتا ہے

20

لا اله الا الله کا اقرار قبر میں استقامت کا باعث

22

لا اله الا الله کاذکر ہلاکت و نقصان سےمحافظ

23

لا اله الا الله کا ذکر باعث انعام و فضل

24

لا اله الا الله کا ذکر باعث آسانی مصائب ومشکلات

26

لا اله الا الله کے ذکر سےہر گناہ کی معافی

26

لا اله الا الله کے ذریعہ استغفار کرنے کی فضیلت

27

لا اله الا الله کا پرزہ  اورگناہوں کے ننانوے دفاتر

29

لا اله الا الله کاذکر اور اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شوق

31

لا اله الا الله کے ذکر سےاللہ کے قلعہ میں داخل ہونا

32

لا اله الا الله کا ذکر کثرت سے کرنا

32

لا اله الا الله کاذکر نصرت الہٰی کا باعث

33

لا اله الا الله دعائے اسم اعظم

34

لا اله الا الله کےساتھ اللہ تعالیٰ سے ملاقات جنت میں داخلہ کاسبب

35

لا اله الا الله کا ذکر جہنم سےنجات کا ذریعہ

36

لا الہ الا اللہ کاآخری زمانہ میں ذکر

37

لا اله الا الله کا اقرار کرنے والے جنت میں جائیں خواہ کبائر کاارتکاب کریں

39

کلمہ   لا اله الا الله ایمان کی اہم شاخ ہے

40

لا اله الا الله کو دل سے قبول کرنا

40

لا اله الا الله کی شہادت سب سے افضل بات

41

لا اله الا الله کےساتھ محمد رسول اللہ کا اقرار

44

زندگی کےآخری لمحات  لا اله الا الله کا اقرار

48

فہرست آیات قرآنیہ

50

فہرست احادیث نبویہ

52

مراجع و مصادر

55

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 84892
  • اس ہفتے کے قارئین 118720
  • اس ماہ کے قارئین 1735447
  • کل قارئین111056885
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست