#6873

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 1605

اربعین سُبلُ الرحمٰن ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 84)

  • صفحات: 41
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1640 (PKR)
(ہفتہ 17 دسمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج اورحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں  کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا  مختلف ابواب سے  یا مختلف اسانید سے  چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں   جن میں  چالیس احادیث جمع کرنے  والے  کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت  سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زوائد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور  حافظ  حامد محمود  الخضری  حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین  کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر  اربعین مرتب کیں ہیں  ہر موضوع  سے متعلق  40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ  جمع  کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے  ۔ادارہ انصار السنہ     ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النبوی‘‘  کے تقریباً 110 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام  جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے  کتاب وسنت سائٹ نے   اس سلسلہ اربعینات نبوی کو  پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس  سلسلۂ اربعینا ت نبوی  کے مرتبین  وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین) (م۔ا)

تقریظ

5

نیت کے مسائل

14

جہاد سے پہلے عقیدہ اورایمان صحیح کریں

15

جہاد میں بد عقیدہ سے مددلینے سے انکار

16

جہاد فرض کفایہ ہے

17

جہاد کے لیے والدین کی اجازت ضروری ہے

19

بیماری اور  مجبوری میں جہاد نہیں

20

صرف حکمران مسلمانوں سے جہاد کے لیے بیعت کرے

21

جہاد فی سبیل اللہ کی فضیلت

22

جان اور مال کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا

26

مجاہد کو عابد کے برابر ثواب  ملتا ہے

27

مجاہد اللہ کا مہمان ہوتا ہے

27

سمندر میں ڈوبنے والا بھی شہید ہے

28

اللہ کی راہ میں نکلنے والے کی مددکرنے کا ثواب

28

اللہ کی راہ میں نکلنے والے راہنمائی کرنے والے کا ثواب

29

شہید ہونے والے جنت کا بلند ترین درجہ پائیں گے

30

شہداء کی روحیں عرش الٰہی سے لٹک رہی ہیں

30

شہید قیامت کے روز ستر افراد کی سفارش کرسکے گا

32

شہید کا شہادت کے بعد اپنے انعام سے آگاہ کی خواہش کرنا

33

جنت میں سب سے زیادہ خوبصورت گھر شہداء کے ہیں

34

شہید پر فرشتے اپنے پروں کا سایہ کرتے ہیں

34

شہید کو شہادت کے وقت چیونٹی کے کاٹنے کے برابر تکلیف ہونا

35

دو قطرے  اللہ کو  بہت محبوب ہیں

36

شہید بار بار دنیا میں آکر شہید ہونے کی تمنا  کرے گا

37

شہادت  کی موت طلب کرنے کی فضیلت

37

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہونے کی تمنا فرماتے

38

اللہ کی راہ میں پہرہ  دینے کی فضیلت

39

جہاد کی اہمیت

39

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68564
  • اس ہفتے کے قارئین 102392
  • اس ماہ کے قارئین 1719119
  • کل قارئین111040557
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست