#6417

مصنف : ڈاکٹر سلیم الرحمن خان ندوی

مشاہدات : 3651

برصغیر میں اسلامی صحافت کی تاریخ اور ارتقا

  • صفحات: 440
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15400 (PKR)
(جمعہ 09 جولائی 2021ء) ناشر : اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی

اسلامی صحافت سے مرادوہ صحافت ہےجس میں اسلامی رنگ غالب ہواور جو زندگی کےتمام سیاسی،اجتماعی ، اقتصادی ،دینی اور قانونی پہلوؤں کو اسلامی نقطۂ نظر سے پیش کرے۔اسلامی صحافت نے ممالک اسلامیہ کی ثقافت اور ان کے علمی وادبی دائرہ کار کو وسیع کرنے  میں بھر پور حصہ لیا ہےاور ایسے مصنفین ومؤلفین اور سیاسی لوگوں کی جماعتیں پیدا کیں جنہوں نے علم وادب کی آبیاری میں حصہ لینے کے ساتھ ثقافت اسلامیہ کےچشموں کو وسعت دی اور فکر اسلامی کو صحیح راہ پرگامزن کیا۔ہندوستان میں اسلامی صحافت کی  دو قسمیں ہیں  پہلی وہ  ہے جس کاآغاز مسلمانوں کےہاتھوں ہوا۔دوسری قسم وہ ہےجس میں مسلمانوں کےمسائل اور مشکلات پر بحث ہوتی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’برصغیر میں اسلامی صحافت کی تاریخ اور ارتقاء‘‘ پروفیسر  ڈاکٹر سلیم الرحمٰن خان ندوی صاحب کےعربی مقالہ’’الصحافة الإسلامية في الهند تاريخها وتطورها‘‘ کا اردوترجمہ ہےموصوف نےیہ مقالہ جامعۃ الامام بن سعود،الریاض  میں ایم اے کے لیے1982ء پیش کیا  تھا۔مصنف نے اس میں  محمود غزنوی کے دور سے اسلامی صحافت کا آغازکرکےسیکڑوں سالوں  پر محیط برصغیر کی اسلامی صحافت کو پیش کیا ہے۔یہ محض اسلامی صحافت کی داستان نہیں بلکہ برصغیر میں اسلامی افکار و نظریات  کی قدم بقدم روداد اور ایک ایسا آئینہ ہےجس میں  ہم اپنا ماضی بھی دیکھ سکتے ہیں اور مستقبل کی صورت گری بھی کرسکتے ہیں۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

 

مقدمہ

 

دیباچہ

 

ہندوستان کا جغرافیہ اور اس میں اسلام کی آمد و توسیع

1

صحافت کے معنیٰ مفہوم اور کردار

8

1857ء کی جنگ آزادی سے قبل کی صحافت

19

ایسٹ انڈیا کمپنی کے عہد میں صحافت

29

اسلامی صحافت 1857ء جنگ آزادی تا 1900ء

42

سرسید احمد خان اور صحافت

46

ہندوستان میں اسلامی عربی صحافت کا آغاز

72

اسلامی صحافت کا سنہری دور 1901ء تا 1947ء

98

مولانا محمد علی جوہر اور صحافت

135

مولانا ابو الکلام آزاد اور صحافت

156

مولانا عبد الماجد دریابادی اور صحافت

184

مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی اور صحافت

202

مجلہ معارف رسالہ اسلامک کلچر مجلہ الفرقان اور مجلہ برہان

232

اس عہد میں اسلامی عربی صحافت

295

اسلامی صحافت آزادی ہند 1947ء کے بعد

304

اس مدت میں اسلامی عربی صحافت

336

اس مدت میں شائع ہونے والے بعض دیگر اخبارات ورسائل

371

خاتمہ

393

کتاب کے مراجع

395

کتاب کے مصادر

411

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69301
  • اس ہفتے کے قارئین 103129
  • اس ماہ کے قارئین 1719856
  • کل قارئین111041294
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست