زیب وزینت کے حوالے سے عورتوں کے لئے مخصوص خصائل فطرت پر عمل کرنا از حدضروری ہے۔ اسلام نے عورتوں کو حد شرعی وحد اعتدال میں رہتے ہوئے جائز وپاک چیزوں کے ذریعہ ہر قسم کی زیب زینت اور آرائش و زیبائش کی اجازت دی ہے۔ لیکن اس کے لئے کچھ اصول وضوابط وضع کردیئے گئے ہیں۔ مثلا یہ کہ زینت اپنے اندرون خانہ ہو۔ اپنے شوہر کے لئے ہو نہ کہ اجانب وغیر محرم کے لئے۔ زیب وزینت اختیار کرتے ہوئے اللہ کی فطری خلقت کا تغیر وتبدل لازم نہ آتا ہو مثلا بھوؤں کو بالکل صاف کرکے نکال دیا جائے۔ یا اپنے بالوں کو لمبا دکھانے کے لئے کسی دوسری عورت کے بال جوڑدیئے جائیں۔ اور اسی طرحپابندی کے ساتھ ناخن کاٹنا اور ان کی صفائی رکھنا، کیونکہ ناخن کاٹنا سنت نبویﷺ ہے جس پر اہل علم کا اجماع ہے اور یہ خصائل فطرت میں سے بھی ہے۔ ناخن کاٹنے میں حسن ونظافت ہے جب کہ لمبے چھوڑدینے میں بد شکلی اور خونخوار درندوں کے ساتھ مشابہت ہے۔ لمبے ناخنوں کے نیچے میل جمع ہوجاتی ہے اور ناخنوں کے نیچے تک پانی پہنچنے کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ بعض مسلمان عورتیں، غیر مسلم خواتین کی تقلید کرتے ہوئے اور سنت سے جہالت کی وجہ سے لمبے ناخن رکھنے کی وبامیں مبتلا ہیں۔عورت کی زیب وزینت ، لباس اور دیگر معاملات کے متعلق فتاویٰ جات اور مستقل کتب بھی موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ عورت کی زیب وزینت قرآن وسنت کےآئینے میں ‘‘ محترمہ گلریز محمود صاحبہ کی تصنیف ہے ۔ مصنفہ نے اس کتاب میں عورت کی زیبائش کےمتعلق ہمارےمعاشرے میں جو مختلف مکتبہ ہائے فکر میں بہت متصادم اور متضاد آراء پائی جاتی ہیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآن وحدیث کی روشنی میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ اسلام دین فطرت ہے اوراپنی مقرر کردہ حدود کے اندر عورت کو ہر طرح کی زیب وزینت اختیار کرنےکی نہ صرف اجازت دیتا ہے بلکہ اسے حکم دیتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو مزین رکھے۔مصنفہ کی اس علمی کاوش کا مقصد عورت کو معاشرے میں اس کےصحیح کردار اور منصب سے آگاہ کرتے ہوئے ان حدود کی نشاندہی کرنا ہے جن کےاندر رہتے ہوئے عورت اپنی جمالیاتی فطرت کی بھی تکمیل کرسکے اورنظامِ معاشرت اور خود عورت کی اپنی ذات پر بھی کوئی منفی اثر نہ پڑے ۔ اس کتاب میں عورت کی زیب و زینت کےعارضی اور مستقل دونوں ذرائع پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں علماء کے فتاویٰ اور مستند ڈاکٹروں کےانٹرویوز بھی شامل بحث ہیں۔عورت کی زیب وزینت کی افادیت یا ضرر رسانی کےحوالے سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات سے کئے گئے سروے کی رپورٹ بھی اس کتاب میں پیش کردی گئی ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنفہ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوراسے خواتینِ اسلام کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
|
باب اول |
|
زیب وزینت اور حسن کائنات |
1 |
زیب وزینت کا مفہوم |
1 |
انسان کی تخلیق میں حسن وجمال کا پہلو |
1 |
آسمان کی زینت |
3 |
جنت کا جمالیاتی پہلو |
5 |
زمین کی زینت اور حسن کے پہلو |
8 |
حوالہ جات |
12 |
باب دوم |
|
انسانی تاریخ اور زیب وزینت |
13 |
زمانہ جاہلیت کی زیب وزینت |
14 |
زمانہ جاہلیت میں پردہ |
16 |
زیب وزینت کے بارے میں اسلامی تعلیمات |
16 |
غیر ضروری زہد کی ممانعت اور قیمتی لباس |
23 |
حوالہ جات |
26 |
باب سوم |
|
لباس کی آرائش کے شرعی احکامات |
27 |
لباس ستر چھپانے کا ذریعہ |
27 |
لباس تقوی کا مفہوم |
32 |
اجلے، صاف اور عمدہ پہننے کے |
34 |
زینت اور تجمل کے متعلق علماء کی روایات |
37 |
قیمتی اور معمولی لباس پہننے کی احادیث میں تطبیق |
41 |
سادہ لباس کے استعمال کے اسرار وحکم |
42 |
فخر وغرور والا لباس نہ پہننا جائے |
44 |
ازواج مطہرات اور صحابیات کے لباس |
46 |
حضرت عائشہؓ کا لباس |
47 |
حضرت زینبؓ بنت رسولﷺکا لباس |
50 |
حضرت اسماءؓ کا لباس |
50 |
حضرت صفیہ ؓ کا لباس |
51 |
نیاکپڑا پہننے کے آداب |
51 |
رسول اللہﷺ کا لباس |
52 |
عورت کے لباس کے شرعی احکام |
53 |
عورت کا لباس پتلا اور باریک نہ ہو |
54 |
عورت کا لباس کی شرعی لمبائی |
57 |
عورت کا لباس مرد کی مشابہت والا نہ ہو |
58 |
عورتوں کو سیرا(ریشمی کپڑا)پہننے کی اجازت |
60 |
عورتوں کے لیے سرخ رنگ کا استعمال |
63 |
لبا س میں چمڑے کے استعمال کے شرعی مسائل |
64 |
حوالہ جات |
69 |
باب چہارم |
|
بالوں کی آرائش |
74 |
فتویٰ عبدالعزیز ابن باز |
76 |
بالوں کو رنگنے کے مسائل |
79 |
سیاہ خضاب کے استعمال کی استثنائی صورت |
80 |
سیاہ خضاب کی ممانعت کی وجہ |
83 |
سفید بالوں کو اکھاڑنا |
84 |
سر پروگ لگانا یا بالوں کے ساتھ نقلی بال جوڑنا |
85 |
بالوں میں پراندہ لگانا |
85 |
چہرے اور ابروؤں کے بال |
88 |
چہرے کے بال صاف کرنے کے فتاوی |
90 |
حوالہ جات |
93 |
باب پنجم |
|
زینت کے عارضی ذرائع |
96 |
آنکھوں میں سرمہ لگانا |
96 |
لینز لگانا |
96 |
انٹرویو |
97 |
سرخی لگانا |
98 |
فیس پاؤڈر اور کریموں کا استعمال |
98 |
انٹرویو |
99 |
خوشبو |
99 |
ہاتھوں پر مہندی |
100 |
لمبے ناخن اور نیل پالش |
105 |
عورت کا شوہر کے لیے بھی زیب |
106 |
دلہن کے لیے وضو کرنے کا مسئلہ |
107 |
زیورات سے متعلقہ مسائل |
107 |
ازواج مطہرات اور صحابیات کے زیورات |
113 |
زیورات کی زکوۃ ادا نہ کرنے پر وعید |
114 |
سروے رپورٹ |
119 |
زیور پہننے کے لیے ناک اور کان میں |
119 |
پیروں کی زیبائش |
121 |
جوتے کا مقصد اور فیشن |
122 |
انٹرویو |
124 |
حوالہ جات |
126 |
باب ششم |
|
زینت کے مستقل ذرائع |
131 |
خوبصورتی کے لیے دانتوں کو باریک کرانا |
131 |
انٹرویو |
131 |
جسم پرانمٹ نقش ونگار بنانا |
133 |
پلاسٹک سرجری |
134 |
پلاسٹک سرجری کی تاریخ |
135 |
انٹرویو |
138 |