#6127

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 3007

الانتقاد اشاعت خاص امام ابو الطیب شمس الحق عظیم آبادی

  • صفحات: 130
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3250 (PKR)
(اتوار 05 جولائی 2020ء) ناشر : مکتبہ دار الاحسن کراچی

علامہ  شمس الحق عظیم آبادی( 1273ھ ؍ 1857ء -1911ء ؍ 1329ھ) عالم اسلام کے مشہور عالم، مجتہد و محدث تھے۔ وہ عظیم آباد پٹنہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار سید نذیر حسین محدث دہلوی اور شیخ حسین بن محسن یمانی کے خاص تلامذہ میں ہوتا ہے۔ وہ اہل حدیث مسلک کے اکابر علما میں نمایاں مقام کے حامل تھے۔ ان کی تصانیف حدیث سے پورے عالم اسلام نے استفادہ کیا اور حدیث کا کوئی طالب علم ان کی خدمات سے مستغنی نہیں رہ سکتا۔ ان کی زندگی کا بیشتر حصہ پٹنہ کے اطراف میں واقع ایک بستی ڈیانواں میں گزرا اسی لیے انہیں ’’ محدث ڈیانوی ‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور وہ ڈیانوی کی صفت نسبتی سے بھی معروف ہیں ۔ موصوف کی مشہور تصانیف میں ’’ غایۃ المقصود شرح سنن ابی دادو ‘‘، ’’ عون المعبود علی سنن ابی داود ‘‘، ’’ التعلیق المغنی شرح سنن الدارقطنی ‘‘، ’’ رفع الالتباس عن بعض الناس ‘‘، ’’ اعلام اھل العصر باحکام رکعتی الفجر ‘‘ وغیرہ شامل ہیں ۔  ان کا انتقال مارچ 1911ء / 1329ھ کو ڈیانواں میں ہوا۔کئی اہل علم    سوانح نگاروں نے علامہ شمس الحق عظیم آبادی  ﷫  کی حیات  وخدمات  کے متعلق مستقل کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ الانتقاد ‘‘ مولانا محمد تنزیل الصدیقی الحسینی صاحب (مدیر مجلہ الواقعہ ،کراچی ) کےکتابی سلسلے ’’ الانتقاد ‘‘ کا پہلا شمارہ اگست 2010ء ہے جو کہ علامہ شمس الحق عظیم آبادی ﷫ کی حیات وخدمات پ مشتمل ہے۔ تنزیل الصدیقی صاحب نے اس اشاعت خاص میں محدث عظیم آبادی  کی زندگی کےایسے کئی گوشے  جمع کردئیے ہیں جو پہلی بار یکجا قرطاس ِابیض پر منتقل کیے گئے ہیں ان کی زندگی کےمختلف گوشے،ان کی تصانیف کی تعداد، ان کےتلامذۂ کرام  كا تذکرہ اس اشاعت خاص   میں شامل ہے۔اللہ تعالیٰ محدث ڈیانوی ﷫ کی مرقد پر اپنی رحمت  کی برکھا برسائے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

جرعات

3

مقالات خصوصی

 

مولانا شمس الحق مرحوم علامہ ثناء اللہ امرتسری

6

مولانا شمس الحق صاحب 

9

حضرت مولانا شمس الحق محدث عظیم آبادی

 

محدث ڈیانوی﷫

16

محدث شہیر امام شمس الحق ڈیانوی عظیم آباد

23

عون المعبود کا مصنف کون ہے؟

47

سنن ابی داؤد کی تین شروع

52

مولانا شمس الحق محدث عظیم آبادی کا کتب خانہ

77

کتب خانہ ڈیانواں(پٹنہ)

79

علامہ شمس الحق محدث ڈیانوی کا ذوق کتب

87

حضرت مولانا شمس الحق محدث اور ان کا خاندان

91

قصیدہ عربی

98

الانتقاد

 

تصوف ایک تحقیقی مطالعہ

100

علامہ ابو طیب محمد شمس الحق عظیم آبادی

103

امام الہند مولانا ابوکلام آزاد

105

خواجہ حسن نظامی خاکے اور خاکہ نگاری

107

تلامذہ شاد

109

شرفا کی نگری جلد دوم

111

مسلمانوں کا فکر اغوا

114

گل افشانی افکار

114

فہارس الاسفار

115

کراچی کے عوامی کتب خانہ

117

سفر نامہ پنجاب

118

مختصر مختصر

 

رسول اللہﷺ کا دستر خوان

119

امام صحیح العقیدہ ہونا چاہیے

119

چار اللہ کے ولی

120

ہم قلم

120

خبر نامہ

121

وفیات

 

سیدنا مولانا محمد یحیی گوندلوی علی ارشد چودھری

122

پروفیسر عبدالجبار شاکر

124

ڈاکٹر محمد سلیمان الاشقر عبدالعزیز خالد

125

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38104
  • اس ہفتے کے قارئین 225180
  • اس ماہ کے قارئین 799227
  • کل قارئین110120665
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست