#5805

مصنف : سید محمد ابو الخیر کشفی

مشاہدات : 12374

اخلاق محمد ﷺ قرآن حکیم کے آئینے میں

  • صفحات: 193
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4825 (PKR)
(ہفتہ 15 جون 2019ء) ناشر : دار الاشاعت، کراچی

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی اور آپﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ ؓ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے“۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کےبارے  میں حضرت انس﷜ کہتے ہیں۔ رایته یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں  نے آپ  کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’اخلاق محمدﷺ قرآن  حکیم کے آئینے میں ‘‘  ڈاکٹر سید ا بو الخیر کشفی کی تصنیف ہے موصو ف نے اس  کتاب کا آغا ز 1966ء میں کیا  لیکن کتاب کے شائع ہونے سے قبل ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے البتہ یہ  کتاب مجلہ ’’ ششماہی السیرہ عالمی میں ‘‘قسط وار شائع ہوتی رہی۔ بعد ازاں سید عزیز الرحمن صاحب  نے ا س  کتاب کو کتابی صورت میں شائع  کیا ۔یہ کتاب نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کی گئی ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش گفتار

6

اخلاق محمدﷺ قرآن حکیم کے آئینے میں

9

رسالت سے پہلے’’صلح‘‘ کی دائمی قدر

28

صلح کا منبع۔ بے غرضی اورخیر خواہی

32

تجارت۔ امانت کا ایک وسیلہ

34

اقراء اور پھر قم

37

صبر ۔مومن کی ڈھال

44

یا صباحاہ

47

کافرانہ زندگی کا ہر شعبہ خطرے کی زد میں

50

جماعت مومنین کی شیرازہ بندی

53

زمانے کے مقابل تنہا مگر اپنے رب کے ساتھ

59

دار ارقم۔ پہلا دار الاسلام

65

صحابہ کرام کا صبر

67

ہجرت محض عمل نہیں بلکہ اخلاق حسنہ کی ایک بنیاد

70

شعب ابی طالب

81

عام الحزن اور سفر طائف

85

اہل یثرب سے رابطہ

94

معراج

99

معراج ہجرت اور عالم گیریت

101

مدینے میں میثاق

107

مدینہ میں اسلامی معاشرے کا قیام

112

مدینہ منورہ کا اسلامی معاشرہ

117

انسانی زندگی کی غیر معمولی صورت حال۔ جنگ

123

غزوات۔ امن کا راستہ

127

غزوہ بنو قینقاع

133

غزوہ احد اس کے سبق

138

غزہ احزاب

146

کفر کی نئی حکمت عملی

152

ایک کے بعد دوسرا حملہ

153

غزوہ مریسیع منافقوں کے جار حانہ روئیے، اور عظیم ترین برات

157

صلح حدیبیہ۔ فتح مبین

172

فتح خیبر، حدیبیہ کی تکمیل

180

دعوت۔ حکمت اور موعظت کے ساتھ

187

مدینہ منورہ کا معاشرہ

193

نظام عدل

195

مدینہ منورہ میں تفریحات

220

مدینہ منورہ کی اجتماعی زندگی میں خواتین کا حصہ

224

مدنی معاشرے کےدوسرے پہلو اور اخلاقیات

234

مسجد نبوی صحابہ کرام کی زندگی کا مرکز

239

مدنی معاشرے میں ہر طرف رسول اللہﷺ کا نقش قدم

244

جنگ موتہ فوق البشر عسکری معرکہ

251

غزوہ تبوک

261

صدق کی وسعتیں

277

اسلام کی فتح مبین۔ فتح مکہ

284

غزوہ حنین

305

ہوازن کا وفد خدمت رسول اللہﷺ میں

311

ہرراہ مدینے کی طرف

313

رسول اللہﷺ کا ادب

329

خطبہ حجۃ الوداع، آفاقی منشور اخلاق وحیات انسانی

344

رفیق اعلیٰ۔ ملاقات کے لیے بے قراری

372

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47931
  • اس ہفتے کے قارئین 47931
  • اس ماہ کے قارئین 2119848
  • کل قارئین113727176
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست