#6081

مصنف : حافظ ضیاء اللہ برنی روپڑی

مشاہدات : 4072

اعلامیہ علمائے اہل حدیث ازالہ شبہات اور اہل علم کی ذمہ داری ( کورونا )

  • صفحات: 44
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1100 (PKR)
(اتوار 03 مئی 2020ء) ناشر : نا معلوم

کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا مشکل کا شکار ہے۔  اس وبائی مرض  نے  نظامِ حیات تباہ کر کےرکھ دیا ہے  ہنستے کھیلتے شہر وایرانی کا منظر پیش کررہے ہیں  اور انسانوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے ۔ہر طرف  نفسا نفسی اور افراتفری کا عالم ہے ۔جنگلی جانوروں نےشہروں میں بسیرا شروع کردیا ہے ۔یہ ایک آزمائش بھی ہے اور عذاب کی صورت بھی ہو سکتی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اس وقت دنیا بھر کے حالات بالکل بدل گئے ہیں۔ جن ممالک   میں اس وائرس کی وبا شدت اختیار کر چکی ہے وہاں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ایسے میں بہت سے شرعی مسائل نے بھی جنم لیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ کیا اس وبا کی صورت میں مسجد جا کر نماز ادا کرنی چاہیے یا نہیں۔ بہت سے عرب ممالک میں اس وقت مساجد نماز کے لیے بند کی جا چکی ہیں اور عرب علماء کی اکثریت اس رائے سے متفق ہے۔ البتہ پاک و ہند میں اس پر علماء کی مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر علماء کرام کی  مختلف پہلوؤں(جمعہ وجماعت  کےلیےمساجد کوبند کرنے کی پابندی،کورونا وائرس کی حقیقت، کورونا مریضوں کےشرعی حقوق  وفرائض)   پر مختلف  تحریریں  آچکی ہیں جنہیں بعض احباب  نے  کتابی صورت میں مرتب  کر کے  سوشل میڈیا پر وائرل  بھی کیا ہے ۔ واٹس ایپ ، فیس بک  کی ان تحریروں کو کچھ وقت کے بعد بوقت ضرورت  تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔لہذا ان تحریروں کو   محفوظ کرنے کی خاطر انہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا جارہا ہے   تاکہ بوقت ضرورت  انہیں نیٹ سے تلاش  کر کے ان سے استفادہ  کیا جاسکے ۔مستقبل میں 2020ء کا سال ’’ عام الوباء‘‘  کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔اہل قلم اس کی سال کی ہولناکیاں اور بھیانک واقعات ونوازل  کو کتابی صورت میں مرتب کرتے رہیں گے ۔اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اس  موذی عالمی وبا سے محفوظ فرمائے ۔(آمین) زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’ اعلامیہ علمائے  اہل حدیث  ازالہ شبہات اور اہل علم کی ذمہ داری ‘‘   حافظ ضیاء اللہ برنی روپڑی  (شیخ الحدیث  جامعہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ،لاہور)کا مرتب کردہ ہے۔یہ کتابچہ  کورونا وائر اور نماز باجماعت ومساجد کےبارے میں احیتاط کی جائز وناجائز حدود کے  متعلق  علمائے  اہل  حدیث  کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ اور اس اعلامیہ پر کیے  گئے اعتراضات  کے جوابات  پر مشتمل ہے۔برنی صاحب  نے  ’’ اعلامیہ علمائے اہل حدیث ‘‘  پر وارد اعتراضات   کے جوابات   ’’ازالہ شبہات اور اہل علم کی ذمہ داری ‘‘ کےعنوان سےتحریر کر کے اس کتابچہ میں شامل کردئیے ہیں ۔(م۔ا)

موجود نہیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 62050
  • اس ہفتے کے قارئین 591192
  • اس ماہ کے قارئین 378437
  • کل قارئین114270437
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست