#5587

مصنف : عرفان حسن صدیقی

مشاہدات : 5262

عدل اسلامی معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری

  • صفحات: 242
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6050 (PKR)
(جمعرات 13 ستمبر 2018ء) ناشر : فیروز سنز، لاہور۔ کراچی

عدل  قرآن کی  کریم کی بنیادی اصطلاح ہے اوراہل ایمان کا بنیادی فریضہ ہے او رکسی بھی قوم کی نشوونما اور تعمیر  وترقی کےلیے  عدل وانصاف ایک بنیادی ضرورت ہے  ۔ اور عدل اسلامی معاشرے کی اجتماعی  ذمہ  ذاری ہے ۔ جس سے مظلوم کی نصرت ،ظالم کا قلع  قمع اور جھگڑوں کا  فیصلہ کیا جاتا ہے  اورحقوق کو ان کےمستحقین تک پہنچایا جاتاہے  اور  دنگا فساد کرنے والوں کو سزائیں دی جاتی ہیں  ۔تاکہ معاشرے  کے ہرفرد کی جان  ومال ،عزت وحرمت اور مال واولاد کی حفاظت کی جا  سکے ۔ یہی وجہ ہے  اسلام نے ’’قضا‘‘یعنی قیام عدل کاانتہا درجہ اہتمام کیا ہے۔اوراسے انبیاء ﷩ کی سنت  بتایا ہے۔اور نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے  لوگوں میں فیصلہ کرنے کا  حکم  دیتےہوئے  فرمایا:’’اے نبی کریم ! آپ لوگوں کےدرمیان اللہ  کی  نازل کردہ ہدایت کے مطابق فیصلہ کریں۔ زیر نظر  کتاب’’ عدل‘‘عرفان حسن  صدیقی صاحب  کی کاوش ہے ۔یہ کتاب  12 ابواب پر مشتمل  ہے فاضل مصنف نے  عدل  کے  تصور کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے  اور بڑی محنت سےقرآن وحدیث  سے عدل  کے موضوع پر   مواد کو  مرتب کیا ہے ۔اس میں کائنات اور انسانی  زندگی میں عدل کی کارفرمائیوں کے علاوہ اسلامی ریاست میں عدلیہ کےمقام او رعدلیہ کی  مطلوبہ صفات پر قرآن  وحدیث کی روشنی میں  بحث کی  ہے ۔ اور اپنے ہر بیان کی تائید  میں قرآن حکیم کے حوالے   اور مثالیں دیں  ہیں ۔عصر حاضر کی اسلامی  حکومتوں کی رہنمائی  کے لیے اس کتاب  کے ایک  قیمتی باب  میں امیر المومین  خلیفہ ثانی  سید نا عمر فاروق﷜ کے دور حکومت میں عدل  کے نفاذ کا نقشہ پیش کیا گیا ہے ۔یہ کتاب محض اسلامی عدل  ہی کی نہیں بلکہ اسلامی اصولوں کی شر ح ہے ۔(م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

تعارف فضل سلمان ٹرسٹ

7

اس کتاب سے استفادہ کرنے کاطریقہ

9

چندالفاظ

11

دیباچہ

13

تقریظ

18

باب (1)عدل کیا ہے ؟

23

باب (2)عدل صفت الہیہ ہے اورکائنات کی تخلیق وتدبیر میں بھی عدل خداوندی کارفرماہے

31

باب (3)انسان کی دینوی زندگی میں عدل خداوندی

43

باب(4)اخروی زندگی میں عدل خداوندی

59

باب (5)قرآن حکیم کےمبنی برعدل اصول قانون

77

باب(6)عدل کےباب میں پسندیدہ اورغیر پسندیدہ روئیے

90

باب(7)عدل ہی مقصد بعثت انبیاء اوراسلامی ریاست کامقصد وجود ہے

110

باب(8)اسلامی ریاست میں عدلیہ کامقام اورعدلیہ کی مطلوبہ صفات

121

باب(9)حضرت عمر فاروق کانظام قضاۃ وعدالت

150

باب(10)معاشرے میں ظلم وفساد عدل کی صدین ہیں

159

باب(11)حقوق اللہ اورحقوق العباد میں عدل پسندی

175

باب(12)قرآن حکیم کےاحکام برائے عدل وانصاف

189

باب (13)قرآن حکیم کےاحکام برائے عہدوپیمان

193

باب(14)قرآن حکیم کےاحکام برائے شہادت وگواہی

196

باب(15)اسلام کابےمثال عدل اجتماعی

209

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 67065
  • اس ہفتے کے قارئین 100893
  • اس ماہ کے قارئین 1717620
  • کل قارئین111039058
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست