#6621

مصنف : ڈاکٹر اختر حسین عزمی

مشاہدات : 8486

آداب اختلاف اتحاد امت کا قابل عمل راستہ

  • صفحات: 498
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19920 (PKR)
(بدھ 09 فروری 2022ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور

انسانی دنیا میں اختلاف کا پایا جانا ایک  مسلمہ بات ہے ۔ اور یہ اللہ تعالیٰ کی اپنی مخلوق میں ایک سنت۔ چنانچہ لوگ اپنے رنگ وزبان اور طبیعت وادراکات اور معارف وعقول اور شکل وصورت میں باہم مختلف ہیں ۔امت محمدیہ آج جن چیزوں سے  دوچار ہے ،اور آج سے پہلے بھی دو چار تھی ،ان میں اہم ترین چیز بظاہر  اختلاف کا معا ملہ  ہے  جو امت کے افراد وجماعتوں، مذاہب وحکومتوں سب کے درمیان پایا جاتا  رہا  اور  پایا جاتا ہے  ۔ اختلاف  اساسی طورپر دین کی  رو سے  کوئی منکر چیز نہیں ہے  ،بلکہ وہ ایک مشروع چیز ہے جس پر کتاب وسنت کے بے شمار دلائل موجود ہیں۔اختلافات اگرچہ ختم نہیں  ہوسکتے لیکن اسلاف میں اختلاف کا کوئی نہ کوئی ادب وقرینہ موجود رہا ۔ زیر نظر کتاب’’آداب اختلاف اتحاد ِامت کا قابلِ عمل راستہ‘‘  پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین عزمی صاحب کی تصنیف ہے۔فاضل مصنف نےاس کتاب میں ’’آداب اختلاف ‘‘ کےعنوان سے ایک مثبت ،قابل عمل اور محققانہ  انداز میں  فرقہ بندی سے نالاں ہوکر امت ختمی رسل کو امت واحدہ بننے کی طرف متوجہ کیا ہے اور آداب اختلاف کے مثبت  منفی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی مفید کوشش کی ہے۔(م۔ا)

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 17864
  • اس ہفتے کے قارئین 204940
  • اس ماہ کے قارئین 778987
  • کل قارئین110100425
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست