#5979

مصنف : عبد الولی عبد القوی

مشاہدات : 14686

اذان و اقامت کے احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں

  • صفحات: 50
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1250 (PKR)
(ہفتہ 28 دسمبر 2019ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا

اسلام آج سے  چودہ  سو  سال قبل مکمل  ہوچکا ہے ۔اب اس میں کسی بھی  ایسی بات کی گنجائش نہیں جس کا ثبوت قرآن وحدیث میں موجود  نہ ہو   فرمانِ نبویﷺ ہےکہ ’’لوگو میں تم میں دو ایسی چیزیں چھوڑے جارہاہوں  جب تک تم ان پر مضبوطی سے عمل کرتے رہو گے ہر گز گمراہ نہیں ہوگے اللہ کی کتاب اور میری سنت۔تاریخ  شاہد ہے  کہ جب تک  مسلمان ان دونوں چیزوں پر براہ راست عمل  کرتےرہے  ترقی کرتے رہے   اور جب  مسلمانوں نے قرآن  وحدیث کو چھوڑ کر دین  میں نئی  نئی  باتیں  نکال  لی ہیں  او ر انہیں  دین  کا درجہ  دے دیا  تو زوال کا شکار ہوگے ۔اذان اسلام کا شعار ہے  نماز پنجگانہ  کےلیے اذان کا طریقہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے سے رائج ہے  ۔حضرت  بلال ﷜  اسلام کے پہلے مؤذن تھے۔ بلالی اذان کے الفاظ بھی قرآن  وحدیث سے ثابت ہیں ۔ لیکن ایک نام نہاد جماعت   نے اذان سے  پہلے او ربعض مساجد میں اذان کےبعد ایک ایسا درود جاری کیا ہےجس  کا ثبوت قرآن وحدیث  ، صحابہ ،تابعین ، تبع تابعین ،محدثین سے نہیں ملتا۔ زیر کتابچہ’’اذان واقامت کے احکام ومسائل کتاب وسنت کی روشن میں ‘‘محترم جناب عبد الولی  عبدالقوی﷾(مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب )    کامرتب شدہ ہے ۔فاضل مرتب نےاس کتابچہ میں  مختصراً آسان اسلوب میں اذان واقامت کا حکم اس کا  مفہوم اور فضائل وآداب کے  ساتھ ساتھ مؤذن کی شرائط اور ا س کےلیے شرعاً  مطلوب صفات کاذکر کیا ہے ۔تاکہ ایک  مسلمان اذان واقامت کے فقہی احکام ومسائل سے روشناس ہو سکے  اور اس کے اہم شعار کو علم وبصیرت کے ساتھ قائم کرسکے ۔ مرتب موصوف اس کے  علاوہ  نصف درجن سے زائد کتب کے مصنف ہیں اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی تمام تحقیقی وتصنیفی  اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

8

پہلی فصل: اذان کے احکام ومسائل

10

(1)اذان کا لغوی واصطلاحی معنی

10

(2)اذان کی مشروعیت کب اور کیسے ہوئی

10

(3)اذان کے فضائل

13

روز قیامت مؤذن کےلیےہر مخلوق گواہی دےگی

14

روز قیامت اذان دینے والوں کی گردنیں لمبی ہوں گی

14

اذان دینے والے رسول اللہ ﷺ کی دعائےمغفرت سے بہرمند ہیں

15

اذان کے ذریعہ گناہ بخشے جاتے اور بندہ مسلم کوجنت میں داخلہ نصیب ہوتا ہے

15

جس نے بارہ سال تک اذان دی اس کے لیے جنت واجب ہوگئی

16

اذان آتش دوزخ سے حفاظت کا سامان ہے

17

اذان کی آواز سن کر شیطان دور بھاگتا ہے

17

(4)اذان کاحکم

18

(5)اذان کے کلمات

19

دوہری اذان

19

(6)فجر سےپہلے اذان دینا

21

اذان فجر میں’’الصلاۃ خیر من  النوم‘‘ کااضافہ کرنا

23

(7)اذان کا جواب دینا

24

(8)اذان کے بعد کی دعائیں

25

وسیلہ کی تشریح

27

(9) اذان کی شرائط

28

پہلی شرط :وقت کا داخل ہونا

28

دوسری شرط: ترتیب

29

تیسری شرط : اذان کےکلمات کو بغیر انقطاع کےتسلسل کے ساتھ کہنا

29

چوتھی شرط: اذان میں کوئی ایسی غلطی نہ کرے جس سےمعنی میں تبدیلی واقع ہو

30

پانچویں شرط:کلمات اذان کی تعداد سنت کے مطابق ہو

30

(10) مؤذن کی شرائط

31

پہلی شرط: مؤذن مسلمان ہو

31

دوسری شرط : مؤذن صاحب عقل ہو، دیوانہ نہ ہو

31

تیسری شرط : ممیز ہو

31

چوتھی شرط : مرد ہو

31

پانچویں شرط : عادل ہو

33

(11)مؤذن کےآداب

34

(1)مؤذن رضائےالہٰی کےحصول کے لیے اذان دے

34

(2)باوضو ہو

35

(3)اونچی جگہ سےاذان دے

36

(4)قبلہ رو کھڑے ہوکر اذان دے

36

(5)مؤذن خوش آواز ہو

37

(12) مسنونات اذان

37

(1) دونوں انگلیوں کوکانوں میں ڈالنا

38

(2)’’حی علی الصلاۃ‘‘پرگردن دائیں طرف اور ’’حی علی الفلاح‘‘ پر بائیں طرف گھمانا

38

(3) اذان فجر میں’’الصلاۃ خیرمن النوم‘‘کہنا

39

(4) اول وقت میں اذان دینا

40

دوسری فصل: اقامت کے احکام ومسائل

41

(1)اقامت کا لغوی وشرعی معنی

41

(2) اقامت کی فضیلت

41

(3)اقامت کاحکم

42

(5) اقامت کا جواب دینا

44

(6)اذان واقامت کے درمیان فاصلہ

44

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 97310
  • اس ہفتے کے قارئین 310065
  • اس ماہ کے قارئین 97310
  • کل قارئین113989310
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست