#5981

مصنف : عبد الولی عبد القوی

مشاہدات : 3127

حقیقت توحید

  • صفحات: 133
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3325 (PKR)
(پیر 30 دسمبر 2019ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا

اخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے  مشرکوں کے لیے  وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے  چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت  نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ  توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے  دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ  سلسلہ جاری  وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’حقیقتِ توحید‘‘محترم جناب عبد الولی  عبدالقوی﷾(مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب ) کی کاوش ہے ۔اس کتاب میں مصنف موصوف نے   آسان فہم انداز میں  عوام الناس کو اسلام کے چشمہ صافی سے متعارف کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ فاضل مصنف اس کے  علاوہ  نصف درجن سے زائد کتب کے مصنف ہیں اللہ تعالیٰ ان  کی تمام تح-قیقی وتصنیفی  اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

9

پہلی فصل: توحید کی تعریف،فضائل اور انواع و اقسام

11

توحید کی تعریف

11

توحید کی اقسام

11

پہلی قسم : توحید ربوبیت

11

دوسری قسم:توحید الوہیت

14

عبادت کی تعریف

18

عبادت کی اقسام

18

قلبی عبادات

18

قولی عبادات

19

جسمانی عبادات

19

مالی عبادات

19

تیسری قسم : توحید اسماء و صفات

20

فضائل توحید

25

توحید اسلا کا سب سے اول اور سب سے عظم رکن

25

جناتوں اورانسانوں کی پیدائش کا مقصد توحید ہی ہے

25

توحید سب سےبڑی نیکی ہے

26

توحید سب سے پہلا واجب ہے جس کی جانب دعوت دی جائے

26

اہل توحید کواللہ کی مدد اور اس کی تائید حاصل ہوتی ہے

27

توحید دنیا وآخرت میں امن وہدایات کا سبب ہے

28

توحید کے ذریعہ اللہ گناہوں کومعاف فرماتا ہے

29

توحید دخول جنت اور جہنم سےنجات کا سبب ہے

30

جس کے دل میں ذرہ کے برابر بھی توحید ہووہ جہنم میں ہمیشہ ہمیشہ نہیں رہےگا

31

مؤحد رسول ﷺکی شفاعت سے بہرہ ور ہوگا

32

ظاہری و باطنی جملہ اعمال و اقوال کی قبولیت کا دارومدار توحید پر ہے

32

استقامت اور ثابت قدمی

33

عزت نفس اورخودی کاتحفظ

35

روحانی سکون

35

توحید کے منافی امور

37

دوسری فصل : شرک کی تعریف ،مذمت اور انواع واحکام

38

شرک کی تعریف

38

شرک کی اقسام

39

شرک اکبر کی تعریف

39

شرک اکبر کی اقسام

42

پہلی قسم: دعا میں شرک

42

عکرمہ بن ابوجہل کا قبول اسلام

45

دوسری قسم :نیتوں اور ارادوں میں شرک

46

تیسری قسم: اطاعت میں شرک

47

چوتھی قسم: محبت میں شرک

53

پانچویں قسم :خوف میں شرک

56

چھٹی قسم: توکل میں شرک

61

شرک اکبر کی مذمت

63

شرک اکبر روئےزمین کے سب سےبڑا گناہ ہے

64

شرک بہت بڑا ظلم اور بہتان ہے

65

مشرک ناپاک ہے

66

مشرک سےاللہ اور اس کےر سول بری ہیں

66

مشرک دنیا وآخرت میں گمراہ ہے

66

شرک اکبر کےمرتکب کی نیکیاں ضائع و برباد ہیں

67

شرک اکبر کی معافی نہیں

68

شرک اکبر کے مرتکب پر جنت حرام ہے

69

شرک اکبر کا مرتکب ہمیشہ جہنم میں رہے گا

71

شرک اصغر کی تعریف

71

شرک اصغر کاحکم

71

شرک اصغر کے نقصانات

72

شرک اکبر اور شرک اصغر میں فرق

72

کلمہ گومشرکین کے یہاں شرک اکبر کے مظاہر

73

قبر والوں کوپکارنا

74

قبروں پرسجدےکرنا

81

قبروں کا طواف کرنا

82

قبروں کا حج کرنا

83

غیر اللہ کے لیے نذر ماننا

84

غیر اللہ کے نام پر ذبح کرنا

86

قبروالوں کوغیب داں سمجھنا

88

قبروں سےبرکت طلبی کرنا

92

بعض شرکیہ اقوال وافعال

95

ریاکاری و شہرت طلبی

95

دنیا کی خاطر عبادت انجام دینا

97

غیر اللہ کی قسم کھانا

110

جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں کہنا

102

بعض واقعات کی نسبت غیر اللہ کی جانب کرنا

104

یہ کہنا کہ فلاں ستارےکی وجہ سے بارش ہوئی

104

بدشگونی لینا

107

تعویذ گنڈا لٹکانا

109

شرکیہ جھاڑ پھونک

111

جادو اورکہانت

115

عبد النبی یاعبد الحسین وغیرہ نام رکھنا

118

تیسری فصل: کفر کی تعریف ،انواع اور احکام

119

کفر کا لغوی و شرعی معنی

119

اقسام کفر

119

کفر اکبر کی اقسام

120

پہلی قسم : کفر تکذیب ( جھٹلانے کا کفر)

120

دوسری قسم: تصدیق کےباوجود تکبر وانکار کا کفر

120

تیسری قسم: شک کا کفر

121

چوتھی قسم: اعراض کاکفر

121

پانچویں قسم: نفاق کاکفر

122

کفر اکبر اور کفر اصغر کےدرمیان فرق

124

چوتھی فصل: نفاق کی تعریف ،انواع اوراحکام

125

نفاق کی لغوی و شرعی معنی

125

نفاق کی اقسام

126

نفاق اکبر کی اقسام

127

نفاق اصغر یا نفاق عملی

127

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53290
  • اس ہفتے کے قارئین 582432
  • اس ماہ کے قارئین 369677
  • کل قارئین114261677
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست