مشعل بکس، لاہور

  • نام : مشعل بکس، لاہور
  • ملک : لاہور

کل کتب 3

  • 1 #2404

    مصنف : امت پانڈے

    مشاہدات : 4379

    ہندوستان کے مسلمان امتیازی سلوک کا شکار

    (اتوار 15 مارچ 2015ء) ناشر : مشعل بکس، لاہور
    #2404 Book صفحات: 92

    آج کل یوں تو پورا عالم اسلام استعمار اور دشمنوں کی سازشوں کےچنگل میں نظرآرہاہے لیکن دنیاکی سب سےبڑی جمہوریت کادعوی کرنےوالے ہندوستانی سیاستدان بھی آئے روزمسلمانوں کوہراساں کرنے اور انہیں طرح طرح سے خوف و وحشت میں مبتلا کرنےکی سازشیں رچاتےرہتےہيں۔اوریوں ہندوستان کےعوام اور اس کےاندر پائی جانےوالی سب سےبڑی اقلیت فی الحال بےشمارمسائل کاشکار ہے۔اوراس کاسب سےبڑا ثبوت ہندوستان میں ہرسطح پر مسلمانوں کوہراساں کئےجانےکےلئےکھیلاجانےوالا کھیل اور تمام اہم قومی وسرکاری اداروں سے ان کی بیدخلی ہے۔ہندوستان میں مسلمان دوسری سب سے بڑی قوم ہیں۔ یہاں ان کی تعداد تقریبا 30 کروڑ ہے۔پورے ہندوستان میں مسجدوں کی تعداد اگر مندروں سے زیادہ نہیں تو کسی طرح کم بھی نہیں ہے ۔ ایک سے ایک عالیشان مسجد جن میں دلی کی جامع مسجد بھی شامل ہے ، اس مسجد کو شاہی مسجد بھی کہا جاتا ہے ۔ان تمام مساجد میں پانچوں وقت اذان دی جاتی ہے ۔لیکن اس کے باوجودمسلمانوں کو ہر میدان سے باہر کیا جارہا ہے اور انہیں غربت،افلاس اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ وہ تعلیم میں، تجارت میں، ملازمت میں، ص...

  • 2 #5535

    مصنف : اروشی بٹالیہ

    مشاہدات : 8451

    آوازیں جو سنائی نہیں دیتیں

    (منگل 17 جولائی 2018ء) ناشر : مشعل بکس، لاہور
    #5535 Book صفحات: 362

    قیامِ پاکستان  تقسیم ہند  14؍اگست 1947ء کو  آزادی کے وقت دونوں جانب  جو ہندو مسلم فسادات ہوئے اس میں لاکھوں انسان مارے گئے اور لاکھوں گھر برباد ہوئے ۔دونوں طرف سے جو نقل مکانی ہوئی اس میں خاندان کے خاندان کے بے گھر ہوئے اور یہ اجڑے ہوئے لوگ ہندوستان کی طرف سےپاکستان اور پاکستان کی طرف سے  سے ہندوستان گئے۔ان  میں سب سے زیادہ  مظلوم طبقہ عورتوں کا تھا۔ زیر نظر کتاب ’’آوازیں جو  سنائی نہیں دیتی‘‘ اروشنی بٹالیہ کی انگریزی   تصنیف THE OTHER SIDE OF SILENCE  کا اردو ترجمہ ہے ۔مصنفہ  نے اس  کتاب  میں   ان اجڑی ہو ئی عورتوں پر کیا بیتی؟ کے متعلق  حقیقی واقعات کو  درج کیا ہے ۔مصنفہ  نے گھر گھر جاکر ان عورتوں سے بات چیت کی جو اپنے خاندانوں سے بچھڑ کر اب نئے گھر میں زندگی گزار رہی ہیں۔یہ کتاب  آزادی کے وقت بچھڑ جانے والی عورتوں   کی  کہانیوں کے متعلق ایک  مستند کتاب  ہے ۔(م۔ا)

  • 3 #5739

    مصنف : سٹیون ہاکنگ

    مشاہدات : 5846

    وقت کا سفر

    (اتوار 31 مارچ 2019ء) ناشر : مشعل بکس، لاہور
    #5739 Book صفحات: 236

    وقت اس  کائنات میں  انسان کی عزیز ترین اور نہایت بیش قیمت متاع ہے۔ جن لوگوں  نے وقت کی قدروقیمت کا  ادراک کر کے  اپنی زندگی میں اس کابہتر استعمال کیا  و ہی لوگ کائنات کے سینے پر اپنا نقش  چھوڑنے  میں کامیاب ٹھہرے ۔در حقیقت انسان اس وقت  تک ’’وقت‘‘ کے درست مصرف پر اپنی توجہات کا ارتکاز نہیں کرسکتا جب تک اس کے سامنے اس کی زندگی کا کوئی متعین مقصد اور نصب العین نہ ہو۔جو انسان اپنی زندگی کو مقصدیت کے دائرے میں لے آیا ہو اور وہ اپنے اسی مقصد اورآدرش کے لیے ہی زندگی کے شب وروز بسرکرنا چاہتا ہو اس کی ساری توجہ اپنے مقصد پر لگ جاتی ہے ۔اِدھراُدھر کےلایعنی مسائل میں الجھ کر وہ اپنا وقت برباد نہیں کرتا۔ایک بندۂ مومن کے لیے  وقت کسی نعمت کبریٰ سے کم نہیں ۔ ایمان انسان کا ایک ایسا وصف  ہے جوگزر ے ہوئے وقت کو اس کےلیے ختم یا محو نہیں ہونے دیتا لکہ اس کو ہمیشہ کےلیے امر بنا دیتا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ وقت کا سفر‘‘ عصر حاضر کے معروف سائنسدان سٹیون ہاک...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47407
  • اس ہفتے کے قارئین 344385
  • اس ماہ کے قارئین 1397885
  • کل قارئین110719323
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست