مرکز القرآن والسنہ لاہور

  • نام : مرکز القرآن والسنہ لاہور
  • ملک : لاہور

کل کتب 2

  • 1 #4439

    مصنف : ڈاکٹر توصیف عبد الرزاق

    مشاہدات : 3794

    شرک کے متعلق احکامات قرآنی

    (جمعہ 12 مئی 2017ء) ناشر : مرکز القرآن والسنہ لاہور
    #4439 Book صفحات: 20

    یہ حقیقت ہےکہ شرک ظلمِ عظیم ہےشرک اکبر الکبائر ہے ،شرک رب کی بغاوت ہے شرک ناقابلِ معانی جرم ہے ، شرک ایمان کےلیے زہر قاتل ہے ، شرک اعمالِ صالحہ کے لیے چنگاری ہے ۔اور شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا بہت سارے لوگ ایسے ہیں کہ جو شرک کے مفہوم کونہیں سمجھتےشرک کرنے کےباوجود وہ کہتے ہیں کہ وہ شرک نہیں کر رہے ان کے نزدیک شرک صرف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جیساکوئی اور رب بنالیا جائے او راس کی عبادت کی جائے اصل میں وہ شرک کی حقیقت سےناواقف ہیں اسی لیے تو وہ کہتے ہیں انہوں نے کونسا کو ئی اور رب بنایا ہے۔شرک جیسی مہلک بیماری سے بچنے اور تو حید کواختیار کرنے کا انسانیت تک پہنچانےکے لیے اللہ تعالیٰ نےانبیاء کرام کو مبعوث کیا اور قرآن مجید نےسب سے زیادہ...

  • 2 #7519

    مصنف : حافظ ہشام الٰہی ظہیر

    مشاہدات : 627

    میرا پیغمبر عظیم تر ہے

    (ہفتہ 08 فروری 2025ء) ناشر : مرکز القرآن والسنہ لاہور
    #7519 Book صفحات: 266

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کے بعد حضرت محمد ﷺ ہی ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پورا سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی شخصیت قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت و صورت پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اور کئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کے لیے معرض وجود میں آئے۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ میرا پیغمبر عظیم تر ہے‘‘علامہ ہشام الٰہی ظہیر حفظہ اللہ کے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے مقبول سلسلۂ تقریر کی کتابی صورت ہے جسے انہوں نے شائقین کے اصرار پر مرتب کیا ہے اور اس میں خصوصاً نبی کریم ﷺ کے حسنِ اخلاق کو اجاگر کرنے کی سعی کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاو...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28183
  • اس ہفتے کے قارئین 28183
  • اس ماہ کے قارئین 1686617
  • کل قارئین118254367
  • کل کتب8942

موضوعاتی فہرست