مکتبہ افکار اسلامی، لاہور

  • نام : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور
  • ملک : لاہور

کل کتب 28

  • 26 #4799

    مصنف : ڈاکٹر حافظ شہباز حسن

    مشاہدات : 6245

    تفسیر معارف البیان سورۃ الفاتحہ اور سورۃ البقرۃ ( 1۔50 ) کے تفسیری نکات

    (بدھ 23 اگست 2017ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور
    #4799 Book صفحات: 259

    قرآن مجید کتابِ ہدایت ہے جو انسان کی اصلاح وتربیت کےلیے نازل کی گئی ہے۔ اس پر عمل پیرا ہونے کے لیے اس کا صحیح فہم حاصل کرنا ضروری ہے اور وہ لوگ معراجِ سعادت پاتے ہیں جو قرآن کی تعلیم وتعلّم کو اپنی مشغولیت اور زندگی کا حصہ بنا لیتے ہیں ۔ نبیﷺ نے ایسے اصحاب خوش بخت کو بہترین‘ افضل‘ اہل اللہ اور خدا کے خاص بندے جیسے القابات دے کرشان بخشی ہے۔ ان کی عزت ورفعت کے کیا کہنے کہ جنہیں دیکھ کر ذاتِ الٰہی ملائکہ کے سامنے رشک کرے کہ جس کی تخلیق پر تم معترض تھے‘ دیکھو وہی میرے کلام کو اپنی جلوت وخلوت کا مدارِ گفتگو بنائے ہوئے ہے۔قاری قرآن  کو کل قیامت کو بہت سے اجر سے نوازا جائے گا مگرقارئ قرآن قراءت کے ساتھ ساتھ قرآن مجید میں فہم وتدبر بھی کرے اور اس حوالے سے بہت سی کتب لکھی گئی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب  بھی تفسیر کے ہی موضوع پر لکھی گئی ہے اس میں غیر مسلموں اور دیگر گمراہوں کے اشکالات واعتراضات کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے نزی تفسیر کج فکری کے جوابات بھی دیے گئے ہیں اور متداول کتب سے استفادہ کیا گیا ہے۔ جن آیات کی تفسیر کی گئی ہے اس میں آیت...

  • 27 #5115

    مصنف : جلال الدین قاسمی

    مشاہدات : 10792

    آیت الکرسی اور عظمت الہٰی

    (جمعرات 04 جنوری 2018ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور
    #5115 Book صفحات: 55

    نبی کریم ﷺ کی متعدد احادیث  سے  ثابت  ہے کہ  آیۃ الکرسی قرآن  کریم  کی عظیم ترین آیت ہے اس لیے  کہ  اس میں  ذات باری تعالیٰ کی توحید اس کی عظمت اوراس کی صفات کا بیان  ہے۔ آیات قرآنیہ میں سےیہ واحد آیت کریمہ  ہے جس کو آنحضرت ﷺ نے بطور وظیفہ کثرت سے تلاوت کیا ہے  اور صحابہ کرام  اور امت مسلمہ کو تلاوت کی بار بار تاکید فرمائی ہے ۔ مثلاً پانچ نمازوں کے بعد ،رات کوسوتے وقت ، اپنی  مادی چیزوں کو  جن وانس سے محفوظ رکھنے کے لیے  خصوصی  طور  تلاوت کی تعلیم عطا فرمائی ہے ۔ اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے  کہ وہ اس کو بطور وظیفہ اپنانے کی  مقدور بھر کوشش کرے  اور اس آیت کے فیوض وبرکات کوسمیٹنے کا اہتمام کرے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ آیۃ الکرسی اور عظمت الٰہی ‘‘ محترم حافظ جلال الدین قاسمی کی کاوش ہے ۔ جو کہ اللہ رب العزت کی عظمت اولیٰ پر مشتمل ہے ۔ مصنف موصوف نے   آیۃ  الکرسی کی فضیلت اور فضیلت کے اسباب کو بیان کرتے ہوئے مزید آیۃ الکرسی ک...

  • 28 #6351

    مصنف : حافظ عبد الرشید اظہر

    مشاہدات : 7689

    اسلامی نظام معاشرت کی بنیادی اکائیاں

    (پیر 03 مئی 2021ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور
    #6351 Book صفحات: 58

    اسلامی معاشرت کی بنیاد تقویٰ، مساوات ،اخوت، انصاف ،ایثار، دوسروں کی جان ،مال،عزت کی حفاظت اور تکریمِ انسانیت کے بلند اصولوں پر قائم ہے ۔بلاشبہ اسلامی معاشرت  ایک عظیم معاشرت  ہے ،جس کی عظمت کا اندازہ اس  بات    سےلگایا جاسکتا ہے  کہ   انبیاء  کرام  نے توحید ورسالت کے بعد سب سے  زیادہ توجہ اور اپنی تمام ترتوانیاں اصلاح معاشرہ کے لیے وقف کیں۔اسلامی معاشرت کے فیوض وبرکات اور ثمرات سے متفید ہونے کے لیے  اسلامی  طرز ِمعاشرت کو اپنی زندگیوں میں حقیقی طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔ زیر نظر رسالہ بعنوان’’اسلامی معاشرت کی بنیادی اکائیاں‘‘ ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہر رحمہ اللہ کے اس لیکچر کی کتابی صورت ہے  جو انہوں  نے اپنی وفات سے تین روز قبل نظام معاشرت سے  متعلق  سیالکوٹ میں ارشاد فرمایا تھا ۔اس لیکچر میں انہوں نے اسلام  کے نظام ِ معاشرت کا معنیٰ ومفہوم بیان کرنے کے بعد  اسلامی نظام  معاشرت کی بنیادی اکائیاں (مسجد، اخو...

< 1 2 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70632
  • اس ہفتے کے قارئین 367610
  • اس ماہ کے قارئین 1421110
  • کل قارئین110742548
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست